Tag: چوہدری محمد سرور

  • ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے ‘ گورنر پنجاب

    ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے ‘ گورنر پنجاب

    فیصل آباد : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 70سال کا مسئلہ فوری ٹھیک کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ہم سب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی طاقت کا مرکز ہے، پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نعیم ورائچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے حلقےمیں گیا تھا، نعیم ورائچ کا حلقہ طارق بشیرکے حلقے کے برابر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، کوئی ایسا طوفان نہیں گرا، چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

    پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ اورگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں‌ رہنماؤں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

  • کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    لاہور : سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سترہ ماہ کی گورنری ان کے لئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور تھا ، چاہنے کے باوجود کسی مجبور کی مدد نہیں کرسکا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عمران خان ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے جس کا علاج اسپرین کی بجائے سرجیکل آپریشن سے ہی ممکن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، جو حکومت سو دن میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ پانچ سال میں بھی کچھ نہیں کرسکتی ۔

    تقریب سے پاکستان تحریک انساف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، واضح رہے کہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • عمران خان کوگرفتارکرنیکا کوئی ارادہ نہیں، گورنر پنجاب

    عمران خان کوگرفتارکرنیکا کوئی ارادہ نہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں، وہ سوسائٹی آف مکینیکل انجینئرز کی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کے قتل کے ذمہ داروں کوسزا ملنی چاہیئے اور انہیں بے نقاب ہونا چاہیئے،عوامی تحریک کا مطالبہ تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ پنجاب سے نہ ہو جسے تسلیم کرلیا گیا۔

    اس سے قبل تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ انجینئرز نے پاکستان کو باوقار ملک کے طور پر متعارف کروایا،

    گورنرپنجاب نےچین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں میں پاکستانی انجینئرز کے کام کرنے کی شرط وزیراعظم  نواز شریف تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ انجینئرز اپنی صلاحیتوں سے پاکستانیوں کی زندگی میں آسانیاں ہپیدا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سے دوہزار پچیس تک عشرہ انجینئرز منایا جائے گا۔

  • سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،چوہدری محمد سرور

    سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،چوہدری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں خراب سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے جلد حل ہونا چاہئے۔

    انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے گورنرہائوس میں امدادی سامان کے عطیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے چین اور سری لنکا کے سربراہان کے بعد قطر کے امیر کا دورہ پاکستان بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور ملک ہوتا تو فوجی آپریشن اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی جیسے مسائل سے نمٹنے کے بعد سیاست ہوتی۔ موجودہ ملکی صورتحال کے باعث ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

  • بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار تھی، پتہ نہیں وہ وزیراعظم  کے استعفے کی شرط سے پیچھے کیوں نہیں ہٹے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کیلئے رضامند ہو گئی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی مرضی کا چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے لانے کیلئے بھی تیار تھے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بحران حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ اب بھی پرامید ہیں کہ بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی ثابت ہو جائے، پھر وزیراعظم سے استعفٰی مانگا جائے تو کسی کے پاس نہ کا جواز نہیں ہو گا۔

  • گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    گورنرپنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں الطاف حسین کے کردارکوسراہااوراسے وقت کی ضر ورت قرار دیا۔ الطاف حسین نے موجودہ سیاسی بحران کے سیاسی کے حل کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے گورنرپنجاب سے کہا کہ آپ سمیت جوشخصیات مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ مسئلے کا کوئی ایساحل نکلے کہ اپوزیشن مطمئن ہو اورحکومت کوبھی تسلی ہواورسب ملکرملک کی خدمت کریں۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے،منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام مسائل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے چاہیئں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران میں امیر جماعت اسلامی نے بہت مثبت کردار ادا کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جائے جس پر قوم کا اعتماد ہو ۔ انہوں نے فریقین سے موجودہ سیاسی بحران میں تحمل کے ساتھ معاملات حل کرنے کی اپیل کی ۔

    سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کے انتخابی نطام کی تبدیلی اور علامہ طاہر القادری کے دس نکاتی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اورعلامہ طاہرالقادری کوپرامن انقلاب مارچ کی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کسی سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا اور کردارادا کرنے کی اپیل کی، جس کےبعد الطاف حسین نے بتایاکہ ان کی، گورنر پنجاب اورسندھ ، وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی کاوشوں سے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    الطاف حسین ہی کی ہدایت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مصروف رہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور احتجاج پر امن رکھیں۔