Tag: چوہدری منظور

  • رہنما پیپلز پارٹی کا بینائی سے محروم کرنے والے  انجیکشن سے متعلق بڑا انکشاف

    رہنما پیپلز پارٹی کا بینائی سے محروم کرنے والے انجیکشن سے متعلق بڑا انکشاف

    لاہور : رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے انکشاف کیا کہ لوگوں کو بینائی سے محروم کرنے والے انجیکشن پر امریکہ اور بھارت میں پابندی عائد ہے تو پاکستان میں یہ انجکشن کس کی اجازت سے آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے انجیکشن کے باعث بینائی سے محروم ہونے کے معاملے پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو یہ انجیکشن لگایا جاتا ہے تاکہ بینائی متاثر نہ ہو۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انجیکشن لگنے سے میرے بھائی سمیت6دوست متاثرہوئے، جب ہم اسپتال گئے تو وہاں پہلے ہی متاثرہ افرادکی بڑی تعدادموجودتھی۔

    پی پی رہنما نے انکشاف کیا اس انجیکشن پر 2011 میں امریکا اور 2016 میں بھارت پرپابندی لگی، جب بیرون ملک پابندی ہے تو پاکستان میں انجیکشن کس کی اجازت سے آرہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انجکشن سےمتعلق نگران وزیرصحت سے بھی بات کی ، نگران وزیرصحت نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے اور انجکشن کومارکیٹ سے بھی ہٹوا دیا۔

    چوہدری منظور نے کہا کہ بہتر ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیاجائے، بھائی کا آپریشن ہوگیا ہے،48گھنٹے بعد پتا چلےگابینائی بحال ہوگی یا نہیں۔

  • شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے: چوہدری منظور کا دعویٰ

    شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے: چوہدری منظور کا دعویٰ

    لاہور: چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں شہباز کی ضمانت ہونے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے والی ہے۔

    ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی پر مک مکا کرنے کے الزام کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سب کو اپنے لہجے درست اور الفاظ کا چناؤ بہتر کرنا ہوگا، کل جو احسن اقبال نے گفتگو کی وہ بالکل قابل قبول نہیں۔

    چوہدری منظور نے کہا پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوئے ہم نے تو مک مکا نہیں کہا، مریم نواز کی ضمانت ہوگئی ہم نے تو مک مکا کا الزام نہیں لگایا، حمزہ شہباز باہر آ گئے، جب کہ خورشید شاہ ابھی بھی جیل میں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہوئے ہم نے کچھ نہیں کہا، ہمارا مطالبہ ہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلے کیے جائیں، باہر بیٹھ کر فیصلے کر کے پی ڈی ایم پر نہ تھوپے جائیں۔

    پی پی کے جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب نے کہا طے ہوا تھا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ متفقہ رائے سے ہوگا، ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جے یو آئی اور ن لیگ پہلے معاملات طے کر لیتی ہیں، اور پھر آ کر اپنے فیصلے پی ڈی ایم پر تھوپ دیتی ہیں۔

    چوہدری منظور نے کہا ہم نے ن لیگ کو پیغام دیا کہ یوسف گیلانی کو کچھ دیر کے لیے اپوزیشن لیڈر بننے دیں، لیکن اس پر سلیکٹڈ کی باتیں کی جا رہی ہیں، کیا پنجاب میں عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ بننا پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مُک مکا نہیں؟

  • پیپلز پارٹی کا بلاول کو دھمکیاں دینے پر شیخ رشید کیخلاف درخواست دینے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا بلاول کو دھمکیاں دینے پر شیخ رشید کیخلاف درخواست دینے کا اعلان

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ حکومت میں موجود دہشت گردوں کے ہمدردوں سے بلاول بھٹوکو خطرہ ہے، آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹوکو 40 منٹ بلاجوازنیب دفترکےگیٹ پرروکاگیا، حکومت اور نیب حکام نے جان بوجھ کربلاول بھٹو کی سیکیورٹی کو نظرانداز کیا، حکومت میں موجود دہشت گردوں کے ہمدردوں سےبلاول بھٹوکو خطرہ ہے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی سیکیورٹی ہٹائی جا رہی ہے، ایساہی مشرف نے شہید بی بی کے لیے کیا تھا، سلیکٹڈ حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، حکومت مجبور نہ کرے کہ ہم عوام کو سڑکوں پرآنے کی اپیل کریں۔

    پی پی رہنما نے کہا آصف زردای کی پیشی ختم ہوئی ہے، بلاول بھٹوپیش ہوگئے، کیس اس وقت کاہےجب بلاول بھٹو 6 ماہ کےتھے، نہ پیپلز پارٹی نے کارکنوں اورنہ کارکنوں نےپارٹی کوچھوڑا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ مقابلہ کیاہے، یہاں بڑی تعداد میں آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشیدکی دھمکیوں پردرخواست دیں گے ، پارٹی رہنمااپنےمؤقف سےبالکل پیچھےنہیں ہٹیں گے، ہمیں اورکارکنوں کومختلف جگہوں پرروکاگیا۔

    چوہدری منظور نے مزید کہا انتظامیہ کی حکمت عملی تھی کےکارکن اکٹھےنہ ہوپائیں، سب نےدیکھ لیاکہ کارکن ہرحال میں اپنی قیادت کے ساتھ ہیں۔

    مزید پڑھیں : پارک لین کمپنی کیس : آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بیان ریکارڈ کرادیا

    خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری اور بلاول نے نیب کوبیان ریکارڈ کرادیا، نیب ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول سے علیحدہ علیحدہ کمروں میں پوچھ گچھ کی اور دونوں کابیان قلمبند کئے۔

    آصف زرداری کوپچاس سوالات پرمشتمل سوالنامہ دے دیاگیا اور دونوں کوتحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

  • نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلےجائیں گے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہےضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سےباہر اور خاموش رہیں گے۔

    رہنما پی پی نے مزید کہا شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے۔

    این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، ہنما تحریک انصاف علی محمد


    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاؤں گا، عدلیہ لیگل گراؤنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ” کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے۔”

  • پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرےگی‘ چوہدری منظور

    پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرےگی‘ چوہدری منظور

    لاہور : ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے وزیرریلوے سعدرفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بتائے انہوں نے آئین کے لیے کیا کیا۔

    چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف نے میموگیٹ میں کالا کوٹ کس آئین کی بالادستی کے لیے پہنا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔

    ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سعدرفیق شہبازشریف کی گالیوں کا توپہلے قوم کوجواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پیپلزپارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی سعد رفیق جھٹلاسکتےہیں؟۔

    چوہدری منظورنے کہا کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اورآج بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قوم کاشکوہ ہے ایساکیاگناہ کیاجو نوازشریف کو ہماراحکمران بنایا گیا، چوہدری منظور

    قوم کاشکوہ ہے ایساکیاگناہ کیاجو نوازشریف کو ہماراحکمران بنایا گیا، چوہدری منظور

    کراچی : پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ 3بار وزیراعظم رہنے کے بعد نوازشریف کا شکوہ نہیں بنتا، قوم کاشکوہ ہے ایسا کیا گناہ کیا جو نواز شریف کو ہمارا حکمران بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے نواز شریف کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل نوازشریف کم سےکم غالب کوتوبخش دیں، نوازشریف کیوں ناشکرے ہورہے ہیں۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ 3باروزیراعظم رہنے کے بعد نوازشریف کا شکوہ نہیں بنتا، قوم کا شکوہ ہے ایسا کیا گناہ کیا جو نوازشریف کو ہمارا حکمران بنایا گیا۔

    ترجمان پی پی نے کہا کہ کھربوں کی جائیداد والے نوازشریف کو شکوہ زیب نہیں دیتا، شاعری کررہےہیں تونوازشریف کوئی تخلص بھی رکھ لیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ’’مجھےکیوں نکالا؟‘‘کےعنوان سےدیوان شائع کردیں۔


    مزید پڑھیں : حا لات جوبھی ہوں مقابلہ کروں گا


    یاد رہے کہ پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں، ہمیں نکالنے والے صادق اورامین نہیں جبکہ مجھے وقت سے پہلے نکال دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں بھرپور سیاسی اورقانونی جنگ لڑوں گا، کہ ہم سے حساب مانگنے والوں سے بھی کوئی پوچھے وہ ملک کی کیا خدمت کررہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔