Tag: چوہدری نثارعلی

  • قوانین کو بہتر بنا کرآن لائن ویزا سروس شروع کی جائے، چوہدری نثار

    قوانین کو بہتر بنا کرآن لائن ویزا سروس شروع کی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ویزا قوانین کو بہتر بنا کرآن لائن ویزا سروس  شروع کی جائے، ایئرپورٹ پر اترنے کےنام پر ویزا کی سہولت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو قواعد پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایئرپورٹ پر اترنے کےنام پر ویزا کی سہولت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایئرپورٹ پرعارضی قیام کےنام پر ویزا کےاجرا کاعمل فوری طور پر معطل کیا جائے، ایسی سہولت سے پیچیدہ بے قاعدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ ویزا قوانین کوبہتر بنائے اور آن لائن ویزا شروع کرے۔ جدید امیگریشن نظام سے ملکی بارڈر کنٹرول اقدامات کو تقویت ملے گی۔

    امیگریشن، بارڈر کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی سوچ پرتیزی سےعمل کیا جائے اور پہلے مرحلے میں امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ کا الگ ادارہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ایف آئی اے کے تحت کام  کرے۔

    وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل حل کرنے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی، ویزے کے اجراء اورامیگریشن کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    اس موقع پرایف آئی اے کی جانب سےانسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس کو پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں سےٹیکس وصولی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 2016 میں 2 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی، پہلی بار ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پرغیر ملکی ایئرلائنز کو جرمانہ کیا گیا، ایئرلائنزکو اپنےاخراجات پر بنا اجازت لانے والے مسافروں کو واپس لے جانا پڑا۔

    بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ ویزا پالیسی کی خلاف ورزی پرغیر ملکی ایئر لائنز پر 9 کروڑ40 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • افغان مہاجرین کی موجودگی سے مسائل بڑھ گئے، چوہدری نثار

    افغان مہاجرین کی موجودگی سے مسائل بڑھ گئے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک قومی پالیسی ہونی چاہیئے پاکستان نے چالیس سے پینتالیس سال تک افغان بھائیوں کی میزبانی کی مگر اب افغان مہاجرین کے حوالے سے بہت سے مسائل آگئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے پوائنٹ آف آرڈر پر جواب دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان کی آبادیوں میں ضم ہو چکے ہیں جب کہ بعض مہاجرین نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیے۔

    ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کی جانب سے نائن زیرو سے لائسنس یافتہ اسلحہ اٹھائے جانے کے حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں سے بات کر کے اس پر رپورٹ دیں گے۔

    انہوں‌ نے کہا کہہ نائن زیرو پہ لائسنس یافتہ اسلحہ پکڑے جانے کی بات مجھ تک نہیں پہنچی، اگر نوٹس کے باوجود وزارت داخلہ کے افسران نہیں آئے تو کارروائی کروں گا۔

    چوہدی نثار کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیوایم کے لاپتا افراد کے حوالے سے جو کچھ کر سکے وہ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن کے دوران حراست ہلاکت پر وزارت داخلہ نے جوڈیشنل انکوائری کا کہا تھا مگر چیف سیکرٹری سند ھ نے جواب دیا کہ وہ جوڈیشل انکوائری نہیں چاہتے۔

  • مطیع الرحمان کی پھانسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چوہدری نثارعلی

    مطیع الرحمان کی پھانسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر حکومت پاکستان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی غیر انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا، دنیا کی بنگلہ دیشی حکمرانوں کے اقدام کیخلاف خاموشی افسوس ناک ہے۔

    بنگہ دیشی حکومت پاکستان سے وفاداری پر جماعت اسلامی کی شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نےپینتالیس سال پہلے بھی پاکستان سے وفا داری نبھائی۔

    علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے بھی بنگلہ دیش میں مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطیع الرحمان نظامی کا گناہ صرف متحدہ پاکستان کی حمایت کرنا تھا۔

    غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے پھانسیاں دینا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہنا ہے کہ انیس سو چوہتر میں بنگلہ دیش نے ایسے مقدمات نہ چلانے کا معاہدہ کیا تھا، اسے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں گرفتار دیگر افراد کو بچانے کے لیے حکومت پاکستان اپنا کردار اداکرے۔

    سزائیں بھگتنے والے رہنماﺅں اور شہادتیں دینے والوں کی پاکستان کیلئے خدمات ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کو مطیع الرحمان نظامی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہئیے تھی۔

     

  • ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کسی ذاتی ،سیاسی یا غیر قانونی کام کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا ۔

    ایف آئی اے کوکسی بیرونی دباؤ یامداخلت کو خاطرمیں لانے کی بھی اجازت نہیں ہے، یہ بات انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کے حوالے سے بیان پر اپنے رد عمل میں کہی.

    چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کوخوف خدا،انصاف اورقانون کی پاسداری کی تلقین کی ۔ ایف آئی اے سمیت تمام ادارے حکومت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔

    زداری صاحب چاہیں توایف آئی اے کے معاملات پرعدالتی کمیشن بنانے کوتیارہیں۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ایف آئی اے کو مکمل طور پر ایک غیر سیاسی پیشہ ور قومی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے.

    یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں قومی خزانے کو14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے حوالے سے بیان پر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ میا ں صاحب ایف آئی اے بھی نیب کی طرح ہی کارروائیا ں کر رہی ہے۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس: دہشتگردی کیخلاف جنگ کی رپورٹ پیش

    قومی اسمبلی کا اجلاس: دہشتگردی کیخلاف جنگ کی رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کہتے ہیں پانچ سال کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نو ہزار چھ سو انیس افراد جاں بحق ہوئے۔ اڑتیس ارب چوّن کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایوان میں پانچ سال کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ کی تحریری تفصیلات پیش کیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا کہ حکومت نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اسلحہ لائسنس دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ساٹھ کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کرا چی آپریشن کی بھر پور نگرانی کی جا رہی ہے۔ امن و امان کیلئے نئی پالیسی پر عملدر آمد جاری ہے۔ تریسٹھ لاکھ بیس ہزار غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی گئی ہیں۔

  • ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےمسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلیوں کیلئےعلیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم دےدیا۔ ریلی کوکسی بھی صورت پی ٹی آئی یاعوامی تحریک کےآمنےسامنےنہ لایاجائے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔

    مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو زیرو پوائنٹ تک اجازت دینی چاہیئے۔ اور اس حوالے سے انتظامیہ تمام امور کو یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    تمام ریلیوں کے روٹس کو مختلف ترتیب دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی یا عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے کے آمنے سامنے نہ لایا جائے۔

  • چہلم کے موقع پرحساس مقامات کافضائی جائزہ لیا جائے، چوہدری نثار

    چہلم کے موقع پرحساس مقامات کافضائی جائزہ لیا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت سیکورٹی پر ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ چہلم کے موقع پرحساس مقامات کافضائی جائزہ لیا جائے،انھوں نے کہاکہ فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہے گی۔

    چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھا کہ امن وامان کی صورتحال کوچیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے اورنیم فوجی دستے صوبوں کوبھرپورتعاون فراہم کررہے ہیں۔