Tag: چوہدری نثارعلی خان

  • بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں تعطل وسست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان اور اس پربھارت کی طرف سے ردعمل پرچوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طورپرآگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کی کیس کی تحقیقات کررہا تھا جو وزارت داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے میں بھارت کی دلچسپی نہیں، بھارت نے پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے واقعے کو استعمال کیا۔

    چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بھارت میں ہوا اور اس کے 90 فیصد شواہد اور حقائق اسی کے پاس تھے، ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کے لیے بھی تیار نہیں تھی۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت نے مختلف حیلوں بہانوں سے تمام شواہد اور حقائق جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اجمل قصاب جو ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا اس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچایا گیا، تحقیقاتی ٹیم کواجمل قصاب سے سوالات تک نہیں کرنے دیے گئے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اہم کیس کے واحد ثبوت کوپھانسی پرلٹکا کرمنظرعام سے ہٹا دیا گیا، اجمل قصاب کوپھانسی دے کرحقائق سامنے آنے کا باب بند کردیا گیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ممبئی کیس کوسیاسی بنیاد پرپاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا، بھارتی حکومت سے کیس میں تعاون کی بارہا درخواستیں کیں، کیس میں بھارتی عدم تعاون اورہٹ دھرمی ریکارڈ پرہے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے انفارمیشن شیئرنگ سے متعلق بھارت سے مکمل تعاون کیا، کلبھوشن کے معاملے پربھی بھارت نےعدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف

    اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارکے بارے میں قوم جانتی ہے، مجھ سے نہیں سننا چاہتی، جو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ ہیں وہ وفاداری نہیں بدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں فیصلے کا نہیں سزا کا کہا گیا تھا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں نیب الیکشن سے پہلےامیدوار وں پردباؤ نہ ڈالے، جنوبی پنجاب میں وفاداریاں تبدیل کرنے والے کیا ایسے ہی چلے گئے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، کیا اڈیالہ والوں کو پہلے ہی پتہ چل گیا کہ کوئی آرہا ہے؟۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ جونسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ ہیں وہ وفاداری نہیں بدلیں گے، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کوعوام نے ووٹ نہیں دینے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں شہباز شریف نے مثالی کام کیے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اسپتال، ٹرانسپورٹ اوردیگرشعبوں میں ریکارڈ کام کیے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارعلی خان سے متعلق صحافی کے سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکے بارے میں قوم جانتی ہے، مجھ سے نہیں سننا چاہتی۔

    احتساب عدالت کی سماعت کا پوری قوم کوپتہ چلناچاہیے‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عدالتی کارروائی کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سماعت کولائیوٹی وی پر دکھانا چاہیے تاکہ پوری قوم کو سماعت کا پتہ چلے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ کسی کوڈی چوک پردھرنے اور جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، چوہدری نثار

    آئندہ کسی کوڈی چوک پردھرنے اور جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے چھ بجے آپریشن کا فیصلہ کیا تو قابل احترام لوگ مذاکرات کے لیے آگئے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دھرنے کی قیادت کی جانب سے اس دعوے کو قطعی مسترد کردیا کہ ڈی چوک خالی کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی معاہدہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہیں کیا۔ نہ ہی حکومت کی جانب سے کسی وزیر کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ معاہدہ کرے۔ کوئی بھی وزیر مذاکرات کے لیے نہیں گیا بلکہ دھرنے والے خود بات چیت کے لیے آئے۔

    انھوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر راولپنڈی کے ایک ہزار ستر لوگ گرفتار ہیں، جن لوگوں نےقانون کی خلاف ورزی کی ان کےخلاف کارروائی کی جائیگی، قانون توڑنے والابڑا یا چھوٹا ہو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بڑی نیک نیتی سے چہلم کے لیے اجازت نامہ جاری کیا اور بہت سے اکابرین نے اس معاہدے کی پاسداری کی لیکن وہاں چند لوگوں نے اجتماع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ۔

  • کل ڈی چوک کو میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے، چوہدری نثار

    کل ڈی چوک کو میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ چہلم کے شرکاء سے معاملات ایک گھنٹے میں حل نہ ہوئے تو ڈی چوک کل دن کی روشنی میں میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے۔

    انہوں نے دھرنے والوں سے مذاکرات کی بھی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے خاموشی توڑ دی، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی چوک پر احتجاج کرنے والوں کو وارننگ دے دی۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے رہنماﺅں کی خواہش ہے کہ انہیں سیاست کیلئے کوئی لاش مل جائے لیکن حکومت ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چہلم کے شرکا نے زبانی اور تحریری طور پر پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ چہلم کی دعاکے بعد واپس چلے جائیں گے لیکن پھر اچانک کچھ ہوا اور ان لوگوں نے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا ۔

    مظاہرین نے پنجاب حکومت کو دھمکی دی اور مطالبات سامنے رکھ دیے اور اس کے بعد ہزاروں لوگوں کو اسلام آباد کی طرف لے کر چل پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے حکومت کی سطح پر مذاکرات نہیں ہونگے، چوہدری نثار نے کہا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، ان کو چن چن کر گرفتارکیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میڈیا کی موجودگی میں خالی کرائیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کے لیے آپریشن کرنا مشکل کام نہیں ہے ،ایک آرڈر پر آپریشن کے ذریعے ان لوگوں کو ڈی چوک سے ہٹا جا سکتا ہے مگر ہم ان کو کوئی ایسا موقع نہیں دیں گے۔

    کارروائی میں سیکیورٹی فورسزکو غیر مسلح رکھا جا ئے گا، ان کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو انتظامیہ کی کوتاہی دیکھے گی جن کی وجہ سے یہ لوگ اسلام آباد میں داخل ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس رپورٹس شیئر کیں جس پر صوبائی حکومت جوابدہ ہے۔

    چوہدری نثار نے موبائل فون سروس کی بندش پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس جلد بحال ہوناشروع ہوجائے گی۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں ایک شخص کو ہینڈ ل کرنے کے لئے چھ پولیس اہلکار حصہ لیں گے۔

     

  • پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    کلر سیداں : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان میں داعش کے وجود کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش مشرق وُسطیٰ کی تنظیم ہے۔ یہاں اُس کا نام استعمال کرنے والے ہمارے پُرانے دُشمن ہیں،بس وہ اپنا نام تبدیل کرلیتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ریسکیو 1122 کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا ایک بارہ بور کے فائر پر اسکول کالج بند ہونے کے اعلانات ہوتے ہیں۔ قوم کو اے پی ایس کے بچوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مدارس دہشت گردی کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے، جلد اعلان ہو گا، داعش کا پاکستان میں وجود نہیں، کچھ تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    دہشت گردی کے خلاف قوم کو مزید متحرک ہونا پڑے گا، وزیر داخلہ نے ایک بار پھر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کی دُم پر میرا پیر ہے وہی شور مچاتے ہیں۔

    چوہدری نثار نے اپنے حلقے کلر سیداں میں بلدیاتی نمائندوں کو اچھا کام کر نے کی صورت میں اپنے فنڈ سے کروڑوں روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ،یہ بات ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آپریشن مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور آپریشن کے راستے کی ہر روکاوٹ کو دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

  • تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ جب سے ہم نےحکومت سنبھالی اسلحہ لائسنس پر پابندی لگائی ہے اس وقت ساڑھے سات ہزار پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ روزتماشے کئے جارہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کافیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سوا نادرایا کسی اورادارےکو نہیں کرنا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلٹ پروف گاڑیاں فیشن بن گئی ہیں۔اسلحہ رکھنے والا شخص ٹیکس دہندہ ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ 25سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب تک کسی سیکیورٹی ایجنسی کو اسلحہ لائسنس نہیں دیا۔ایف آئی اے میں 64اہلکاروں کو سائیڈ لائن کردیا گیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا پر حکومت کا دباؤ ہے انتخابی دھاندلی کا فیصلہ نادرا یا کسی اور ادارے کو نہیں کرناالیکشن ٹریبونل کو انتخابی دھاندلیوں کا فیصلہ کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سکینڈل کی راہ میں کوئی رکاوٹ بنا تو عوام کے سامنے لاؤں گا۔ای سی ایل سے متعلق قانون بہت جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک سے لاکر بڑے بڑے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ای سی ایل میں نام ڈالا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں تعینات سفیر قونصلر اور ایک اہلکار کو سمن جاری کئے گئے ہیں جو ملزمان کو چھوڑنے کے واقعے میں ملوث ہیں۔تحقیقاتی اداروں نے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش مکمل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات یا سیکیورٹی ایجنسیاں کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔اسلحہ لاسئنس کی تحقیقات کے بعد 4500اسلحہ لائسنس جعلی نکلے۔

    غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بلا خوف تمام اہم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • عشرت العباد خان کی چوہدری نثار احمد سے ملاقات

    عشرت العباد خان کی چوہدری نثار احمد سے ملاقات

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنرہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے سمیت کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     دونوں رہنماؤں نے اپنے اس عزم کا اظہا رکیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید موثٗر بنایا جائے گا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے گورنر سندھ کو وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ جاری آپریشن عوام کی توقعات کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

     اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات کی گئی ہے جرائم میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں ۔
    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آپریشن کی کامیابی کا دارومدارعوام کی شمولیت سے ہی ممکن ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لئے عوام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا  انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی امن و امان کی بہتری میں مضمر ہے ۔

  • ایم کیو ایم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملک کی صورتحال پر غور

    ایم کیو ایم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملک کی صورتحال پر غور

     

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ایک نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

    ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات 45منٹ جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ملک میں امن و امان کے استحکام بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال گیا اور کراچی میں پائیدارامن کیلئے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیا۔

    ایم کیوایم کے وفدمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ارکان ڈاکٹرصغیراحمد ، کنور نوید جمیل اورسینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈربابرخان غوری شامل تھے۔