Tag: چوہدری نثار علی خان

  • برطانوی پولیس کہیں نہیں گئی، پاکستان میں ہے، چوہدری نثار

    برطانوی پولیس کہیں نہیں گئی، پاکستان میں ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے برطانوی پولیس اسلام آباد میں موجود ہے،عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم تک رسائی کل دی جائے گی۔

    لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے ایک ملزم سے تفتیش مکمل کرلی،وزیر داخلہ کہتے ہیں۔دوسرے ملزم تک رسائی جمعرات کو دی جائے گی چوہدری نثار نے برطانوی پولیس کو تیسرے ملزم تک رسائی کی بات بھی کی۔

     ان کہنا تھا تیسرے ملزم تک رسائی دینے کے معاملےپر مشاورت ہوگی۔ جو بھی فیصلہ ہوگا عید بعد ہی ہوگا، چوہدری نثار کا کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے دو ٹوک موقف اختیار کیا، چوہدری نثار نے کہا رینجرز کوئی سیاسی فورس نہیں، رینجرز سے متعلق منفی بیانات سن کربہت افسوس ہوا وزیر داخلہ نے کہا وزیراعلی سندھ سے بات ہوئی ہے،اطمینان ہے کہ رینجرزکی مدت میں ختم ہونے سے پہلے توسیع ہو جائے گی۔

     چوہدری نثار کا کہنا تھا رینجرز سے متعلق کسی کو خدشات ہیں تو بیٹھ کر بات کرے پہلےرینجرزکی تعریف کی جاتی تھی اب لوگ پکڑگئے توتقریریں کی جارہی ہیں۔

     وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا رینجرزکراچی میں قانون اور ضابطے کےمطابق تعینات ہے،رینجرز نے کراچی کے حالات کو کنٹرول کیا۔

  • آصف زرداری کا بیان غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    آصف زرداری کا بیان غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے،اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانےکیلئےاہم قومی ادارےکونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

    یہ طرزسیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے،چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں مسلح افواج اوراس کی قیادت کی عزت عوام کے دل میں ہے۔

  • سانحہ کراچی کے 6روز بعد وزیرِ داخلہ کراچی پہنچ گئے

    سانحہ کراچی کے 6روز بعد وزیرِ داخلہ کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران وہ کراچی میں امن و امان کے جائزہ اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال، سانحہ صفورا اور رینجرز کی جانب سے جاری آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیرِ داخلہ کراچی میں وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرِداخلہ رینجرز ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے، جہاں وہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے بعد وزیرِ داخلہ اسماعیلی برادری سے ملیں گے۔

  • تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دنیا  میں دہشتگردی پر کہیں بھی استعفے نہیں مانگے جاتے، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگا نہ اس کے حق میں ہیں، دھرنوں اورگالی گلوچ والے قوم کو تقسیم کرنے کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے بعد استعفیٰ مانگنا آسان ترین سیاست ہے لیکن کیا نائن الیون کے بعد کسی نے استعفیٰ دیا یا کسی نے مانگا۔

     وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سے استعفی مانگنے والے خیبرپختونخواہ میں استعفے کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب آسان اہداف کونشانہ بنارہے ہیں مخصوص فرقوں کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ، معصوم لوگوں کاقتل ہرگزاسلام نہیں۔

    وزیرداخلہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور گالی گلوچ کی سیاست ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے، دھرنوں سے ملک کی خدمت نہیں بلکہ قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

  • کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پہلے کئی کئی دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتوں گزرجاتے ہیں اور کوئی دھماکہ نہیں ہوتا۔

    سینٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے اے پی سی طلب کی، ہم نے مذاکرات کے ذریعے امن تلاش کرنے کی کوشش کی۔

     چوہدری نثار کا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے تقریباًچار سے چھ دھماکے روزانہ ہوتے تھے اب ہفتے گزر جاتے ہیں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا یہ میرا کریڈٹ نہیں ہے یہ حکومت یا ملٹری کا کریڈٹ نہیں ہے یہ تو صرف اس ایوان کا کریڈٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھماکے ہورہے تھے، آٹھ جون کو سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشتگردوں کیخلاف آپریش کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا۔ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا، مجموعی طورپر ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے۔

  • کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہناہے کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیرصدارت سول آرمڈ فورسز کے سربراہوں کااجلاس ہوا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کی صورتحال کے متعلق بتایا کہ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر آپریشن کیاجارہاہےجس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

     وزیر داخلہ نے کہاکراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہاایف سی بلوچستان جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کر رہی ہے۔

  • پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وقت ضائع کرنے کے بجائے ظالموں، چوروں اور ڈاکوؤں کا راستہ روکیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سگریٹ پینے اور سونے میں وقت ضائع نہ کریں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس والوں کو انہی کی تقریب میں شرمندہ کردیا، اسلام آبادپولیس نےچوہدری نثار کو مدعو کیا کہ وہ آئیں گے اور اُن کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کردیں گے لیکن چوہدری نثارکا تو موڈ ہی کچھ اور تھ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار وردی کے تقدس کا پاس رکھیں۔ڈیوٹی کے دوران سگریٹ پینے اور فون پر باتیں کرنے سے جرائم نہیں رکیں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیوٹی میں رینجرز والوں کا پولیس سے سو فیصد مقابلہ نہیں ہے لیکن اہلکار کچھ تو ان سے سیکھ لیں۔

    چوہدری نثار نے محکمہ پولیس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ حلال کھانے میں جو برکت ہے وہ حرام میں نہیں، چوہدری نثار نے تو ایسی کھری باتیں کیں کہ پولیس والے تالیاں بجانا بھی بھول گئے۔

  • ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ، چوہدری نثارعلی خان

    ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ، چوہدری نثارعلی خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان غیرملکی کو پاکستانی بنا کر پاکستان لانے کے انکشاف پر چوہدری نثار برہم ہوگئے۔انہوں نے ایف آئی اے کو کرپشن میں ملوث قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قدرت اللہ خان کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

    اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ برما کی شہریت کے حامل ابراہیم کوکو کا خوشاب سے جعلی ڈومیسائل بنایا گیا اور پاکستانی پاسپورٹ پر ایف آئی اے کے افسران کی ملی بھگت سے اسے تھائی لینڈ کی جیل سے پاکستان پہنچا یا گیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس شخص کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تو سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر افسران نے کہا کہ اس شخص کے پیچھے ڈرگ مافیا ہے۔ اس کو چھوڑ دیا جائے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایف آئی اے کو کرپشن ختم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن اب ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ہے۔

  • وزیر داخلہ نے سزایافتگان کے تبادلے کے معاہدوں پرعملدرآمد سےروک دیا

    وزیر داخلہ نے سزایافتگان کے تبادلے کے معاہدوں پرعملدرآمد سےروک دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

    وزیرِ داخلہ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک خطرناک جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو ان معاہدوں کے تحت لایا جاتا تھا پھر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے افسران کی ملی بھگت سے ان مجرمان کو غیر قانونی طور پر رہا کردیا جاتا تھا۔

    وزیرِ داخلہ نے نئی شفاف پالیسی وضع کرنے سے پہلے وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ اور ایف آئی اے کو کسی بھی معاہدے کے تحت کسی قسم کی پیشرفت سے روک دیا ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ گزشتہ سالوں میں رہا کیے گئے مجرمان کے حوالے سے انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کی جائے اور اس میں شامل تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کے ذمے داران سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

  • بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں وزیرِداخلہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے تہوار پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا، بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں 13 شہری شہید ہوچکے ہیں، جس کا رینجرز اور فوج کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور جارحیت کا معاملہ ہر فورم پراٹھایا جائے گا، پاکستان بات چیت اور پُرامن طریقے سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اس قسم کی کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے، پاکستان حکومت اور فوج کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب، عضب پر ہے.

    چوہدری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، بھارت کی اجارہ داری اور تھانیداری قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ملالہ نے امن کا نوبل پرائز جیت کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    مذاکرات کی منسوخی سے امن کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوئی، بھارت کی جانب سے سیکٹریری سطح پر مذاکرات منسوخ کئے گئے، بھارتی حکام کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔