Tag: چوہدری نثار

  • دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبےمتحد ہیں‘ مریم اورنگزیب

    دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبےمتحد ہیں‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبوں اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب ،رد الفساد اور خیبر فور سمیت دہشت گردی کے خلاف اہم اقدامات میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم غیرمتزلزل ہے جس کے باعث دہشت گرد تنظیموں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف حتمی کارروائی کی گئی۔

    وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کےمستعفیٰ ہونے سےمتعلق قیارس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار وزیرداخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔


    وزیر دفاع اوروزیرداخلہ کےدرمیان بات چیت بند جب کہ دہشت گردآزاد ہیں‘ فواد چوہدری


    واضح رہےکہ گزشتہ روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی آپس میں بول چال ہی بند ہے تو دہشت گرد متحد بھی ہوں گے اور کارروائیاں بھی کریں گے تو ایسے میں ملک میں بدامنی نہیں ہو گی تو کیا ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثارآزمائش اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پراختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کا مقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جبکہ انہوں نے اتوار شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علیل ہوگئے

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علیل ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ روز آرام کے مشورے کے بعد وزیر داخلہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار گزشتہ کئی روز سے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم آج ان کی تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد وہ دفتر سے گھر چلے گئے۔

    ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے پیش نظر وزیر داخلہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں ہیں۔

    یاد رہے کہ چوہدری نثار کی علالت کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے ان کے اختلاف اور استعفے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ان کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن ہیں اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بہت جلد وزیر داخلہ خود پریس کانفرنس کر کے تمام سوالات کے جواب دے دیں گے۔


  • امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، وزیر داخلہ

    امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے، مودی کے بیان سے لگتا ہے کہ امریکا کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا میں ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف دیے گئے بیانات کے رد عمل کے طور پر کہی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے،بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت تحریک دبانے میں مصروف ہے،بھارت آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کررہا ہے،بھارت کے غاصبانہ طرز عمل پر ہر باضمیر قوم کو تشویش ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے بیان سے لگتا ہےکہ امریکا کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں، شاید انسانی حقوق قوانین کا کشمیر میں اطلاق نہیں ہوتا،مقبوضہ کشمیر میں خون سے ہولی کھیلنے والی ریاستی دہشت گردی میں ملوث حکومت کو کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟

    نثار نے کہا کہ کشمیر پر انسانی حقوق کی علم بردار طاقتوں کی قلعی کھلتی ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، ثابت قدمی سے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو جائز حق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہےگی،کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے کوئی طاقت محروم نہیں کرسکتی۔

  • چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، مولابخش چانڈیو

    چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان نااہل وزیرداخلہ ہیں، عجلت میں بیان جاری کرنے سے پہلے سندھ حکومت سےمعلومات لیتے تو بہتر ہوتا۔ جبکہ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کی ریلی پر پولیس شیلنگ اور رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیر داخلہ کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نااہل وزیرداخلہ ہیں، عجلت میں بیان جاری کرکے چوہدری نثار نے اپنی نااہلی ثابت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پہلے سندھ حکومت سے معلومات لیتے پھر بیان جاری کرتے، انہوں نے سوال کیا کہ چوہدری نثارسانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت کہاں تھے؟ جب ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی کے نہتے کارکنان پرگولیاں برسائی گئی تھیں، چوہدری نثارکےبیان سےسندھ کےحالات خراب ہونگے۔

    علاوہ ازیں ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بھی اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چوہدری نثار پہلے ماڈل ٹاؤن میں کارکنان کےقتل کی مذمت کریں، پی اےٹی کی تحریک کے ساتھ حکومت نے جو کیا سب کو یاد ہے، ہم جمہوری طریقے اپناتے ہیں،آپ کو ہماری پالیسی سمجھ نہیں آئے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جمہوری رویے پرعمل کرتے ہوئے ہی ہم پی ایس پی رہنماؤں سے مسلسل مذاکرات کررہے تھے، ریڈ زون میں دفعہ144نافذ ہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے واضح کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانےوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائےگی۔

  • وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ڈان لیکس پر مشاورت

    وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ڈان لیکس پر مشاورت

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈان لیکس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ نے ڈان لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈان لیکس کے معاملے پر عسکری قیادت سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں جس کے بعد معاملے پر حکومت اور عسکری قیادت میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کے اہم معاملے پر حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

    خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

    ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

    رپورٹ کو پاک فوج نے مسترد کرتے ہوئے اسے نامکمل قرار دیا تھا۔

    صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

    راجہ فاروق حیدر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے آزاد کشمیر حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تیزی سے ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود اور خوشحالی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگلے ہفتے ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی: چوہدری نثار

    اگلے ہفتے ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی: چوہدری نثار

    واہ کینٹ: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ڈان لیکس کی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے وزیر اعظم کو استعفیٰ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آصف زرداری کا ایمانداری پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔ ’یہ کوئی کوٹیکنا کیس، ڈائمنڈ نیکلس، یا سرے محل کا کیس نہیں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ، عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے۔ عدالت کے فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیئے۔ 2 معزر ججز نے اختلاف رائے کا اظہار ضرور کیا ہے البتہ جے آئی ٹی بنانے کے لیے پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے ہفتے پیر یا منگل کو ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

  • بغیر اختیارات کے رینجرز کو چوراہوں پر کھڑا نہیں کر سکتے، چوہدری نثار

    بغیر اختیارات کے رینجرز کو چوراہوں پر کھڑا نہیں کر سکتے، چوہدری نثار

    کراچی : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اورچوراہوں پر نہیں کھڑا کر سکتے اگراختیارات کے سلسلے میں ہر مرتبہ لیت و لعل سے کام لیا گیا تو کراچی میں قائم  امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

    یہ بات انھوں نے گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان میں رینجرز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کےحالات میں بہتری تمام سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس میں رینجرز کا کردار سر فہرست ہے جسے نظر انداز کرنے کا مطلب دوبارہ سے کراچی کو بد امنی کی جانب دھکیلنا ہے۔

    اسی سے متعلق : رینجرز اختیارات، فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے واضح مطالبے، ملکی مفاد اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیےگئےآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

     یہ بھی پڑھیں : مزید انتظار نہیں کیا جائے گا، رینجرز کو اختیارات آج ہی دیئے جائیں، مصطفی کمال

    واضح رہے سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی معیاد 15 اپریل کو ختم ہو چکی ہے لیکن تاحال سندھ حکومت نے اس میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں اور اب توسیع کا معاملہ سندھ کابینہ کے اجلاس تک موخر کردیا ہے جو 21 اپریل ہوگا۔

    دوسری جانب کراچی کے کاروباری حضرات، سیاسی و دینی حلقے اور سول سوسائٹی سندھ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی سی کوشش کر رہے ہیں تاہم سندھ حکومت اس دباؤ کو سنجیدگی سے لیتی نظر نہیں آرہی ہے۔

  • موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈان لیکس کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں: وزیر داخلہ

    موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈان لیکس کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب کمیٹی بنی اس وقت آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے۔ جسٹس عامر رضا نے مشروط طور پر کمیٹی کی سربراہی قبول کی تھی۔

    گزشتہ روز فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈان لیکس پر اتفاق رائے والی کوئی بات نہیں، وزیر داخلہ نے کہا ہے تو ان سے پوچھیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، ڈان لیکس رپورٹ میں تاخیر اختلاف رائے کے باعث ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور کا کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ اس وقت عہدے پر نہیں تھے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ جسٹس عامر رضا نے کمیٹی کی سربراہی اس شرط پر قبول کی تھی کہ وہ رپورٹ پر دستخط اتفاق رائے کی صورت میں کریں گے۔ اتفاق رائے ہوجاتا تو رپورٹ آنے میں 5 ماہ کیوں لگتے؟

    مزید پڑھیں: متنازع خبر سیکیورٹی لیکس نہیں‌ تھی، چوہدری نثار

    یاد رہے کہ ڈان لیکس کے حساس معاملے پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

  • دستاویز کے بغیر دیے گئے ویزوں‌ کا کوئی ریکارڈ نہیں، نثار

    دستاویز کے بغیر دیے گئے ویزوں‌ کا کوئی ریکارڈ نہیں، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کسی کے پاس بھی ریکارڈ نہیں، مادرپدر ویزے جاری کرنے کا عمل تشویش ناک ہے، اب ایسا نہیں ہوگا، امیگریشن کو ایف آئی سے علیحدہ کردیا، ایک ایک ویزا فارم کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ویزے کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں، ویزے مادر پدر جاری کیے گئے جو کہ تشویش ناک عمل ہے۔

    انہوں نے بغیر کسی دستاویز کے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے خدشات پر پچھلی دونوں حکومتوں نے جواب نہیں دیا ایک غیر ملک میں موجود سفیر کو ویزا کے اجرا کی اجازت دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2014 میں اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا تھا، غیر ملکی ملی بھگت اور جعلی کاغذات پر پاکستان آتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی جعلی دستاویز پر پاکستان آئے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں 400 کے قریب مشکوک گھروں پر خدشہ ظاہر کیا ہے ان 400 گھروں کی پچھلی حکومتوں کو آگاہی نہیں تھی۔

    امیگریشن کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ویزا کے اجرا کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں،غیر ملکی ایئر لائنز کو 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، ویزا کے فارم آن لائن دینے کے لیے سسٹم لارہے ہیں، ساتھ ہی امیگریشن کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اب ایک ایک ویزا کے فارم کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، سفارت کاروں کو بھی ایک سال کے ویزے کے بعد سیکیورٹی کلیئرنس ہوتی ہے۔

    ہمارے سفارت خانوں کی جانب سے جاری ویزا کے اجرا کا ریکارڈ بھی نہیں دیا گیا،ذاتی طور پر ویزا کے اجرا کی سوداگری کی گئی۔

    بہت جلد صرف ایک بٹن سے پتا چل جائے گا کون کون پاکستان آیا

    انہوں نے بتایا کہ اب جو بھی پاکستان آرہا ہے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آرہا ہے، بہت جلد ایک بٹن سے پتا چلے گا پاکستان کون کس وجہ سے آیا،پاکستان آنے والے ایک ایک غیرملکی کے کوائف خود چیک کرتا ہوں، جن لوگوں کو بغیر دستاویز جہاز بھر کر بھیجا گیا انہیں واپس کیا، ڈین جونز جیسے مشہور کرکٹر کو بھی نامکمل دستاویز پر واپس کیا،بغیر دستاویز آنے والوں کو واپس بھیجنے پراندرونی و بیرونی دباؤ برداشت کیا۔

    گستاخانہ مواد کے معاملے پر امریکن ایف بی آئی نے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے

    انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کے خلاف اقدامات جاری ہیں، تمام مسلم ممالک کے سفیروں کو بلایا، گستاخانہ مواد کے معاملے پر عرب لیگ کو خط لکھا، مسلم ممالک کے سفیر کے اجلاس پر خط او آئی سی کو بھی لکھا گیا، سفیروں کے اجلاس کی قرارداد کو اقوام متحدہ کو بھی بھیجا جائے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایف بی آئی نے بھی اس مسئلے پر کام کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے،دو سے تین روز میں 45 سائٹس بلاک کی ہیں،فیس بک کے 62 صفحات بلاک کیے گئے ہیں، اسلام کے خلاف اس قسم کی تشہیر روکنے کےلیے سوشل میڈیا کو پابند بنائیں گے اور گستاخانہ مواد کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، واشنگٹن میں موجود سفیر کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

    دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں

    انہوں نے کہا کہ دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا نہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی وزارت داخلہ کے پاس، بغیر دستاویزات ویزا کے اجرا کو ہمیشہ کے لیے روکنے کی ضرورت ہے۔

    آصف زرداری کو چکری کے جلسے میں خوش آمدید کہوں گا

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے چکری میں جلسے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ چکری میرا آبائی گاؤں ہے آصف زرداری جلسہ کرنا چاہیں تو انہیں گھر پر خوش آمدید کہوں گا، زرداری سے ذاتی دشمنی نہیں آصف زرداری نے جو بھی اقدامات کیےاس سے اختلافات ہیں۔


    Govt denotified ambassador’s powers to issue… by arynews

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص دو سال تک ملک سے باہر چھپا رہا،5ارب کی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے الزام تراشی کی جارہی ہے،یہ لوگ اپنی کرپشن کی وضاحت کرنے کے بجائے چیخیں مارتے ہیں، آئندہ الیکشن میں پی پی امیدوار کی چکری سے ضمانت ضبط ہوگی۔