Tag: چوہدری نثار

  • حافظ سعید کی نظربندی، پاکستان کو بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، وزارتِ داخلہ

    حافظ سعید کی نظربندی، پاکستان کو بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، وزارتِ داخلہ

    اسلام آباد: وزاتِ داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت حافظ سعید کے نام کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے، عالمی برادری کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے، عالمی برادری کی قرار داد کی روشنی میں حافظ سعید کے خلاف کارروائی کی گئی، اگر بھارت سنجیدہ ہے تو حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔

    حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ نے کہا کہ حافظ سعید کے حوالے سے کسی بھارتی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، بھارت اگر سنجیدہ ہے تو اُن کے خلاف ثبوت پیش کرے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کی ، جماعت کے قائدین پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے اثاثے بھی منجمند کردیے گئے۔

    وزاتِ داخلہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے بھارت حافظ سعید کے نام کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے اور کبھی کو شواہد پیش نہیں کرتا جبکہ  پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرتا۔

    پڑھیں: ’’ حافظ سعید کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں، بھارت ‘‘

     وزا رت داخلہ نے مزید کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث ملزمان کی آزادی اور تحقیقات کے جواب کا تاحال انتظار ہے، سمجھوتا ایکسرپیس میں ملوث ملزمان کیسے آزاد ہوئے؟ اور سانحے میں ملوث بھارتی لیفٹیننٹ کرنل اور انتہاء پسندوں کے خلاف بھارت نے کیا اقدامات کیے؟۔

    یاد رہے کہ جماعت الدعوۃ کے امیر کو دو روز قبل لاہور میں اُن کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا، گرفتاری سے قبل حافظ سعید نے کارکنان کے نام پیغام جاری کیا کہ کارکنان پر امن رہیں اور 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام کی تیاریاں کریں۔

    مزید پڑھیں: ’’ حافظ سعید کی نظر بندی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر ‘‘

    حافظ سعید پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈی جی  آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حافظ سعید کی نظر بندی کا معاملہ ریاستی پالیسی کا حصہ ہے تاہم بھارت کسی دھوکے میں نہ رہے اُسے ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • چوہدری نثار کالعدم جماعتوں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی

    چوہدری نثار کالعدم جماعتوں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے، پی پی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور انہیں اسی بات کی تکلیف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار علی کے بارے میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، وفاقی وزیر داخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور چوہدری نثار کو بھی اسی بات کی تکلیف ہے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    پڑھیں: ’’ پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار ‘‘

    سعید غنی نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کمشین کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار علی خان کا عہدے پر رہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

    قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’سب جانتے ہیں کہ پی پی کو مجھ سے کیوں تکلیف ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہے تاہم کسی تنظیم کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    راولپنڈی : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہےکہ مخالفین کےالزامات کی کوئی دقعت نہیں لیکن پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کلرسیداں میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپنی تقریرمیں کسی تنظیم کوکوئی رعایت نہیں دی تھی۔انہوں نے کہا حکومت کچھ بھی کرلےبعض لوگوں کارونادھوناجاری رہتاہے۔

    چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ دیکھنا ہے کہ ایسی تنظیموں کاریکارڈہے،جبکہ دہشت گردتنظیموں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ دہشت گردتنظیموں اورفقہ کےتحت تنظیموں میں بہت فرق ہے،انہوں نےکہاکہ مسلک کی تنظیموں کےلیےالگ قوانین بنانےہوں گے۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہناتھاکہ فقہ کی بنیادپراختلاف کرنےوالی جماعتوں کوالگ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میری تقریر کا ریکارڈ موجود ہے،کوئی غلط بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ آزادمیڈیاتنقیدکرےمیں جوابدہ ہوں،میڈیاکےپیپلزپارٹی کی زبان استعمال کرنےپرتحفظات ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ لاپتہ افرادسےمتعلق حقیقت جاننےمیں وقت لگتاہے،بازیاب ہونےپر اعلان کیاجائےگا،غلط فہمیاں پیدانہ کی جائیں۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں پرایک اجلاس ہواہے،فوجی عدالتوں پرحکومت بھی سوچ بچارکررہی ہے۔

    بابراعوان سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ان سے میرا پرانا رشتہ ہے،ان سے ہرملاقات ریکارڈ پر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ساڑھے3سال تک سرجھکاکرمحنت کی ،کریڈٹ نہیں لیا،کچھ لوگوں نےکریڈٹ لیے،ناکامی ہمارے کھاتے میں ڈال دی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھاکہ ساڑھے3سال میں ساڑھے4لاکھ شناختی کارڈبلاک کیے،جوشناختی کارڈجعلی نہیں ہوں گےان کوبحال کردیاجائےگا۔

    واضح رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھاکہ جعلی شناختی کارڈکےچھتےمیں ہاتھ ڈالاہے،جبکہ ساڑھےتین سال میں32ہزار400پاسپورٹ منسوخ کیے۔

  • وزیر داخلہ کو نادرا کے اجلاسوں کی صدارت سے روک دیا گیا

    وزیر داخلہ کو نادرا کے اجلاسوں کی صدارت سے روک دیا گیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت سے روکتے ہوئے 2 ممبران کی تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ڈپٹی چیئرمین کو چیئرمین نادرا کے طور پر کام کرنے سے بھی روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نادرا میں 8 ممبران کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی جبکہ اخبار میں اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نادرا آرڈیننس کے تحت وزیر داخلہ چوہدری نثار نادرا کے بورڈ اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکتے کیونکہ نادرا آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ چوہدری نثار کی مداخلت سے نادرا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈپٹی چیئرمین نادرا ادارے کو غیر آئینی طریقے سے چلا رہے ہیں اور افسران کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، سرکاری اداروں کو آزادی سے چلنے دیں۔

    عدالت نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت سے روکتے ہوئے 2 ممبران طارق اکبر اور طارق محمود کی تعیناتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ڈپٹی چیئرمین نادرا کو چیئرمین نادرا کے اختیارات استعمال کرنے اور کام سے روکتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 15 روز کے لیے ملتوی کردی۔

  • پروفیسرسلمان حیدر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، چوہدری نثار

    پروفیسرسلمان حیدر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروفیسر کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ پروفیسر سلمان حیدر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ہر اس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت لی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انہیں جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔


    پڑھیں: ’’ فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ‘‘


    یاد رہے انسانی حقوق اور لاپتہ افراد کے لیے جدوجہد کرنے والے پروفیسر سلمان حیدر کی اہلیہ نے تھانہ لوئی بھیر میں اُن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، اہلیہ کے مطابق سلمان حیدر سے کل شام آخری بات ہوئی تھی جس میں انہوں نے رات 8 بجے گھر واپس آنے کا کہا تھا۔

    سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک انتظار کے بعد جب فون کیا تو پہلے گھنٹی بجتی رہی پھر نمبر بند ہوگیا، بعد ازاں ان کے نمبر سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کی گاڑی کورال چوک سے لے لی جائے۔

  • پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گی، مولا بخش چانڈیو

    پیپلزپارٹی کیخلاف کارروائی حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گی، مولا بخش چانڈیو

    حیدر آباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اب حکومت سے مفاہمت نہیں مقابلہ ہوگا، اپنی اڑان کل بی بی کی برسی میں بتائیں گے، پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی حکومت کو بھگتنا پڑے گی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصرشاہ نےبھی انورمجید کےخلاف کارروائی میں بھی چوہدری نثار کی جانب انگلی اٹھادی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وزراء نے ایک بارپھر چوہدری نثار پر چڑھائی کردی۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی حکومت کو بھگتنا پڑے گی، آپ کے ظلم و ستم سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو گی۔ ایک ماہ پہلے تک حکومت پریشان تھی لیکن راحیل شریف کے جانے سے اس میں جان آ گئی ہے۔ ان ہمراہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصرشاہ بھی موجود تھے۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وزراء کہتے تھے کہ فوج اور ہم ایک صفحے پر ہیں لیکن اب نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مقدمات بنائے جو انتقامی کارروائیاں کرنا چاہے کر لے لیکن اس کے نتائج اسے بھگتنا ہی پڑیں گے۔ ہم محب وطن ہیں اور ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ آپ کے ظلم و ستم سے پارٹی کی رفتار سست تو ہو سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکی۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    بینظیر بھٹو شہید ہو گئیں مگر پی پی آ ج بھی قائم ہے، اسے ختم کرنے کی سوچ لئے کئی لوگ مر کھپ گئے۔ ناصر شاہ نے کراچی میں انورمجید کے خلاف کارروائی میں بھی چوہدری نثار کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں رینجرز کے لیےبھی سوالیہ نشان ہیں۔

    مزید پڑھیں : رینجرز کی کارروائیوں سے سیاسی انتقام کا تاثر ابھرا، مولا بخش

    ڈی جی رینجرز کو دیکھنا ہوگا کہ کوئی انہیں ناکام کرنا تو نہیں چاہتا، انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری یہ بات کہہ چکے ہیں کہ انورمجید سے ان کےقریبی تعلقات ہیں جس کا وہ انکار نہیں کرتے۔ وزیرداخلہ کےاشارے پر انورمجید کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • کراچی میں چھاپے: وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

    کراچی میں چھاپے: وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

    اسلام آباد : کراچی میں رینجرز کے حالیہ چھاپوں کے بعد وزیر داخلہ نے چوہدری نثار سے ملاقات کی اور چھاپوں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چھاپوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہو ئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی،کراچی کے حالات اور آصف زرداری کی وطن واپسی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں ملک کے اہم امور سمیت دیگرایشز بھی زیر غور آئے۔ وزیر اعظم نے چوہدری نثار سے کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی کی تفصیل طلب کی جس پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ ڈی رینجرز سے کاررروائیوں کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ رینجرز کی جانب سے چھاپے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارے گئے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آج کے چھاپوں کے کوئی سیاسی عوامل ہرگز نہیں تھے۔ چھاپے رینجرز نے اپنے طور پر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرزکےایک ادارے کے3مختلف دفاترپرچھاپے

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب رینجرز کی جانب سے ایک ادارے کے تین دفاتر پر کارروائی کی گئی ۔

    کارروائی کے بعد رینجرز کی جانب سے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی اور مجرموں کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

  • چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔

  • اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہے کہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کےبعد میڈیا سےگفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم نےدہشت گردی کےخلاف عملی اقدامات کیے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ سے متعلق چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھاکہ میں کابینہ سے مطالبہ کروں گا کہ کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

    مزید پڑھیں:دہشتگردی کےخلاف جنگ کاپہلادستہ اسلام آبادپولیس کا ہے،چوہدری نثار

    وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہےجیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے۔

  • دہشتگردی کےخلاف جنگ کاپہلادستہ اسلام آبادپولیس کا ہے،چوہدری نثار

    دہشتگردی کےخلاف جنگ کاپہلادستہ اسلام آبادپولیس کا ہے،چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہناہے کہ پہلے دھماکےہوتےرہےاورحکومتیں خواب خرگوش کے مزے لیتی رہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا ریپڈ رسپانس فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں دھماکے ہوتے رہے اور حکام سوئے رہے،جبکہ ہم نے عملی کام کیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ مجھے کرائم ریٹ زیرو چاہیے،انہوں نےاہلکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پاکستان کے عوام سے وفاداری نبھانی ہے،حکومتیں آنی جانی ہیں۔

    چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ جنرل(ر)راحیل شریف سےکہہ کرریپڈرسپانس فورس بنوائی، جبکہ رینجرزنے اسلام آباد پولیس سے مل کر شہر کو پرسکون بنانے میں اہم کرداراداکیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کورینجرز کےجوانوں،افسروں کودیکھ کر معیار بلند کرناچاہیے،اسلام آباد پولیس رینجرز سے سےسیکھے ۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حرام میں برکت اور سکون نہیں ،نیک نیتی اور انصاف میں سکون ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں،وزیر داخلہ پاکستان نے بھی نائب قاصد کی بھرتی کی سفارش نہیں کی۔