Tag: چوہدری نثار

  • پاک امریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی، وزیرداخلہ چوہدری نثار

    پاک امریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی، وزیرداخلہ چوہدری نثار

    نیویارک : وفا قی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات بہتری کی طرف جائیں گے۔ کراچی میں رینجرزاورپولیس آپریشن میں مصروف ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے کوئی نہیں روکے گا۔

    ایف نائن پارک میں جلسہ ہوگا، دھرنا نہیں۔ پانامہ لیکس کے حوالے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں الزامات صرف پاکستانی وزیر اعظم کے خاندان پر نہیں لگے ، کئی ممالک کے سربراہان کے نام آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کی راہ میں اپوزیشن رکاوٹ بن رہی ہے۔ اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے کمیشن کے قیام میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن پاک فوج نہیں پولیس اوررینجرزمشترکہ طور پر کررہی ہیں اگر متحدہ قومی موومنٹ کو آپریشن سے متعلق کسی بھی قسم کے کوئی تحفظات ہیں تو آگاہ کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

     

  • وزیر اعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

    وزیر اعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لندن میں ملاقات کی، جس میں اہم ملکی و سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے چرچل ہوٹل میں ملاقات میں چوہدری نثار نے وزیراعظم کو اپنے جرمنی کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

    اس دوران دونوں نے ملک کے اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازبرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنراور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نوازشریف نے بتایا کہ ان کا طبی معائنہ ہوگیا ہے جس کی رپورٹس تسلی بخش آئیں ہیں ۔وہ قوم کی دعاﺅں سے کافی صحت مند ہو چکے ہیں اوروہ جلد ہی وطن واپس جائیں گے۔

     

  • پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: چوہدری نثارنےآسمان پرکئےگئےوعدےکی لاج رکھ لی، تحریک انصاف کوایف نائن پارک میں جلسےکی اجازت دےدی۔

    چوہدری نثارنےاسلام آباد انتظامیہ کو چوبیس اپریل کوتحریک انصاف کویوم تاسیس کے موقع پرجلسے کی اجازت سے آگاہ کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ تحریک انصاف سےاس بات کی ضمانت لی جائے کہ جلسےکےشرکاء مقررہ وقت کےبعدپرامن طورپرمنتشر ہوجائیں گے۔

    گزشتہ روزاسلام آبادانتظامیہ نے آسمان پرکئے گئےعہد و پیمان پرظالم سماج کاکردارادا کرتے ہوئے جلسے کی اجازت چوہدری نثارکی وطن واپسی سےمشروط کرڈالی۔

  • خان صاحب جس صحبت میں ہیں بتاؤں تو بڑے تماشے لگیں، چوہدری نثار

    خان صاحب جس صحبت میں ہیں بتاؤں تو بڑے تماشے لگیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم چیک اپ نہیں،علاج کیلئے لندن گئے ہیں ، مرض کی شدت کے باعث ماسکو میں رکنا ضروری تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لندن روانگی کے حوالے سے بے بنیاد باتیں کی جارہی ہیں، وہ کسی سے ملاقات کرنے نہیں گئے علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم بھی انسان ہیں، ان کو کارڈیالوجی سے متعلق مسئلہ ہے، ہارٹ بیٹ کا مسئلہ ہے۔ ان کو طویل سفر کے بجائے مرحلہ وار سفر کا کہا گیا ہے،وزیر اعظم مصروفیت کے باعث گذشتہ طے شدہ چیک اپ کے لیے بھی نہیں گئے، پچھلے تین ہفتوں سے وزیر اعظم کی صحت ٹھیک نہیں، انہوں نے چند سال قبل بھی حرکت قلب کا لندن سے علاج کروایا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ہفتوں سےوزیراعظم کی صحت خراب ہے ، ڈاکٹروں نےجیسے ہی اجازت دی وزیراعظم وطن واپس آئیں گے، بدقسمتی سےخود کو تعلیم یافتہ کہنے والے نچلی سطح پرآگئے ہیں، بیماری پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریزکرناچاہیے۔

    چوہدری نثارنےعمران خان کووارننگ دے دی کہتے ہیں بطوروزیرداخلہ اگرکچھ چیزیں پبلک کردوں توبہت مسئلہ ہوجائے گا ،عمران خان کس صحبت میں اگربتادیا تو تماشا لگ جائے گا۔

    دوسرااہم ایشویہ ہےکہ کیاپیسہ کرپشن کے ذریعے کمایا گیا،ایشویہ ہےکہ جوپیسہ بزنس میں استعمال کیاگیاہےکیاوہ پاکستان سے گیا، کیاحسن نوازاورحسین نوازکے بزنس کے لیے پیسہ پاکستان سے گیا، اپوزیشن فیصلہ کرلےکہ تحقیقات کس سے کرانی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی کمیشن بناناہوتاتوججزسےرابطےکی ضرورت کیاتھی، کچھ چھپانا ہوتا تو سپریم کورٹ کےججزسے رابطےنہ کیےجاتے، پاناما لیکس کے معاملے پر کئی ججز سے رابطہ کیا،جسٹس ناصرالملک،جسٹس تصدق گیلانی سےدرخواست کی گئی جبکہ جسٹس تنویرسے بھی رابطہ کیاگیا، کئی ججزنے ٹائم مانگا،کئی نےوجہ بتائے بغیرمعذرت کرلی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو کہا کہ آپ ایف آئی اے افسرکانام لیں اس سےتحقیقات کرائیں گے،عمران خان نے ایف آئی اےافسرکے بجائے کسی اور افسرکانام لیا، جس کانام لیانہ وہ ایف آئی اےمیں رہےنہ ہی حاضرسروس افسر ہیں۔

    چوہدری نثارنےکہاہے کہ عمران خان اور دیگر مخالفین کےمطالبےپر ایف آئی اے کو تحقیقات کےلئےمنتخب کیاتھا، اعترازاحسن نےدانشوری کالبادہ اوڑھاہواہے۔

    چوہدری نثار نےکہاہےکہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز اورحسین نواز خود جواب دہ ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ وزیراعظم اوران کی اہلیہ کامعاملہ نہیں ہے۔

  • عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کسی صورت نہیں ملے گی، چوہدری نثار

    عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کسی صورت نہیں ملے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے عمران خان کو پانامہ لیکس پر ایف آئی اے سے تحقیقات کرانےکی پیش کش کردی۔کہتے ہیں عمران خان جس افسر سے چاہیں تحقیقات کرانےکوتیار ہیں، پی ٹی وی پرخطاب کی اجازت بالکل نہیں ملے گی۔

    میڈیا سے گفتگو میں ایک موقع پر چوہدری نثار جارحانہ لب و لہجے میں آئے اور ایک سابق وفاقی وزیرداخلہ کا ذکر مطالبے کیساتھ کر دیا۔

    وزیر داخلہ نے عمران خان کو پناما لیکس کی تحقیقات ایف آئی سے کرانے کی پیش کش کرڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ایف آئی اے کے جس افسر سے چاہیں تحقیقات کرانےکوتیار ہیں۔

    چوہدری نثارنے صاف صاف یہ کہہ دیا کہ عمران خان کوسرکاری ٹی وی سے خطاب کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔

    چوہدری نثارنے پی ٹی آئی کو ڈی چوک اورایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے بھی دو ٹوک انکار کر دیا، چوہدری نثار کے بقول پورا پاکستان پڑا ہے، اسلام آباد میں آئے روز جلسے جلوس کا مذاق برداشت نہیں۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کو ایرانی مددکاتاثر نہ دیاجائے، چوہدری نثار

    بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کو ایرانی مددکاتاثر نہ دیاجائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کا معاملہ ایران سے نہ جوڑا جائے،ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں،وفاقی وزیرداخلہ نےپڑوسی ملک کوکلین چٹ دے دی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پرپڑوسی ملک ایران کو کلین چٹ دے دی، چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ ایرانی سفیرسےکل تفصیلی بات ہوئی،میڈیا میں ایران کی تضحیک پرایرانی سفیر کوتشویش تھی،ایرانی سفیر نےکہا لگتا نہیں پاکستان ایران برادرملک ہیں۔

    چوہدری نثارنے کہا ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، جاسوس کامعاملہ پاک ایران تعلقات سے نہ جوڑیں، مشرف کی بیرون ملک روانگی پرچوہدری نثارنےکہا کہ مشرف کا نام سپریم کورٹ کےفیصلےپرای سی ایل میں ڈالا،ہم سے پہلے بھی پانچ سال ایک حکومت رہی ہے یہ صرف غداری نہیں انکی لیڈر کے قتل کا بھی کیس تھا، ایان علی کے لئے ان کے پاس وکلا ہیں،مشرف کے لئے ہمیں کہتے ہیں یہ کردیا وہ کردیا۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ وزیرداخلہ اوروزیراعلٰی کو رات کےاندھیرے میں آرمی چیف سے ملنے کی ضرورت نہیں،دن کی روشنی میں ملنے گئے تھے۔

    اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ دھرنے کی آگ کوٹھنڈا کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، تین چارلوگوں نے سیاست چمکانے کے لیے ناموس رسالت ﷺکا غلط استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والے ریڈزون میں کیسے آئے اس کی تحقیقات ہورہی ہیں، دھرنے کے معاملے پر صوبائی اور دارالحکومت کی انتظامیہ میں رابطے کا فقدان تھا، ہزاروں کے ہجوم کو روکنا ناممکن تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے صوبائی حکومت سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، دھرنے میں نفرت انگیز تقاریر اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں قومی کرکٹ اسٹارز پر الزام لگانے والے پہلے یہ سوچیں کہ انہوں نے ملک کی خدمت کی ہے،وقار یونس کی رپورٹ وزیر اعظم تک پہنچنے سے پہلے لیک ہوئی جس کی انکوائری کی سفارش کروں گا۔

  • چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےاسلام آباد میں تشدد اورتوڑپھوڑ پربرھمی کااظہارکیا ہے۔

    وزیرداخلہ کی زیرصدارت انتظامیہ اورپولیس کا اجلاس ہوا، وزیرداخلہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں تشدد اور توڑپھوڑ پرناراضگی کا اظہارکیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا چہلم کی آڑ میں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، اجلاس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ،

    وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل تھے، جانی نقصان کے خدشے کے باعث طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

  • را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے بھی مدد لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے را کی دراندازی اور اس کےافسرکی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پراٹھادیا۔ اس حوالے سے امریکا،روس،چین،فرانس،برطانیہ،جرمنی کوبھارتی کارروائیوں سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نےامریکاسمیت بڑی طاقتوں کوبھارتی دراندازی سےآگاہ کیا اور حکومت نے دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں کوبھارتی ایجنٹ کا معاملہ اٹھانےکی ہدایت کی ہے۔

    چوہدری نثارنے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری کی تفتیش کے لیے ایران سے تعاون مانگا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں گرفتار ی سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان کے حالات خراب کر نے میں بیرونی طاقت ملوث ہے۔

  • مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار نے کہا ہے مشرف خود واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذرئعے واپس لائیں گے،یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا تو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں سے مشرف مشرف ہی کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر مشرف کے باہر جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تو کمزور تھی لیکن (ن) لیگ والے تو شیر تھے، ڈکٹیٹر کو جانے کیوں دیا؟

    تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈیل ہوئی یا مُک مُکا؟

    اعتزاز احسن نے بھی سابق صدر کو بیرون ملک روانگی کی اجازت پر کڑی تنقید کی۔ جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارجواب دینے کھڑے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا اس سے پہلے کسی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ایسے دن نہیں دیکھے جو مشرف کو دیکھنے پڑے ۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف خود وطن واپس  نہ آئے تو قانون ان کا پیچھا کرے گا، ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے ۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر کیس میں مشرف کا نام آیا تو پیپلز پارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت پر تنقید سے پہلے ذرا اپنے ورکرز کو تو جواب دے لیں۔

     

  • مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق صدر پرویز مشرف کے باہر جانے پر احتجاج کو پیپلز پارٹی کی منافقت اور دہرا معیار قراردیا ہے.

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتجاج پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاربھی جلال میں آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منافقت اور دہرے معیار کی انتہا ہے۔ پرویز مشرف کو گارڈآف آنر دیکررخصت کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ مخالفت وہ جماعت کر رہی ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کی دوستی نبھائی۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار بار بیرون ملک گئے کیا اس وقت ان کا جمہوری پن سویا ہوا تھا۔؟حد تو یہ ہے کہ دوہزار گیارہ میں ایف آئی آر میں نام آنے کے باوجود پی پی حکومت نے مشرف کا نام نہ تو ای سی ایل میں ڈالا اور نہ ہی قانونی کارروائی کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کرنے والے اور ان کے لئے سیاسی جماعتوں سے عام معافی کی استدعا کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو سپر یم کورٹ کا فیصلہ نظر نہیں آتا تو اس کے لئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔