Tag: چوہدری نثار

  • حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: حکومت نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتےہیں پرویز مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ علاج کے بعد واپس آجائیں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کسی مخمصے کاشکار نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشرف کو ملک سےباہر جانےکی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ مشرف نے وعدہ کیا ہے کہ علاج کے بعد واپس آجائیں گے اورمقدموں کاسامنا کریں گے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی پرنکتہ چینی کی کہ مشرف کو گارڈ آف آنرپیش کرنے والے اب ٹکرز کی سیاست کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے معاملہ حکومت پرچھوڑ دیا تھا۔

  • زرداری کےفوج مخالف بیان کی حمایت نہیں کی، چوہدری نثار

    زرداری کےفوج مخالف بیان کی حمایت نہیں کی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: آصف زرداری کے انٹر ویو پروزیرداخلہ چوہدری نثار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری تحریرکو فوج مخالف تقریر سےجوڑنا کھلی بددیانتی ہے ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تو وزیرداخلہ چوہدری نثار کو وضاحت کرنا پڑگئی، آصف علی زرداری کےفوج مخالف بیان کی کبھی حمایت نہیں کی۔

    ایک بیان میں وزیرداخلہ چودری نثار نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے اینٹ سے اینٹ بجانےوالے بیان کی سب سے پہلے انہوں نے مذمت کی تھی۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی مخالفت کررہی تھیں،پارٹی مخالفت کے باوجود زرداری نےآئینی ترمیم کی حمایت کی، چوہدری نثار نے کہا کہ تحریر کاغلط حوالہ دیکر بدنیتی کامظاہرہ کیا گیا۔

    آصف زرداری نےجو تحریر دکھائی وہ اے پی سی کے بعد لکھی، ملٹری کورٹس کے قیام میں آصف زرداری نے اہم کرداراداکیا تھا۔

  • سرفراز مرچنٹ پاکستان نہ آئےتو برطانیہ سے رابطہ کریں گے، چوہدری نثار

    سرفراز مرچنٹ پاکستان نہ آئےتو برطانیہ سے رابطہ کریں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے ایم کیوایم کی را سے فنڈنگ کے معاملے پر قوم کو حقائق بتائیں گے، مصطفیٰ کمال کوتحقیقاتی کمیٹی سے تعاون اور شواہد دینے کی دعوت بھی دے دی۔

    کراچی میں پریس کانفرنسز کا شور اور ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے پاس ثبوت ہیں تو ایف آئی اے سے شیئر کریں۔

    چوہدری نثار مصطفیٰ کمال کوشواہد شیئرکرنے کمیٹی میں آنے کی دعوت دیتاہوں، مصطفیٰ کمال،سرفرازمرچنٹ نےجس کیس کاذکرکیاوہ لندن میں ہے، انصاف کےتقاضوں کے مطابق کیس آگے بڑھایاجائےگا، ملک کے مفاد کا تحفظ میرا فرض ہے ، میری ذمہ داری ہے کہ ایم کیوایم کیساتھ بھی انصاف ہو۔

    چوہدری نثار نے کہا را سے فنڈنگ کے الزامات لگانے والےسرفراز مرچنٹ پاکستان آکر تفتیش کا حصہ بنیں انہیں مکمل سیکیورٹی دیں گے۔

    چوہدری نثار نے ناقدین کو بھی کھری کھری سُنائی ان کا کہنا تھا جب ایم کیوایم پچھلی حکومتوں میں تھی تب کیوں شورنہیں ہوا؟ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا فیشن بن گیا ہے، سنجیدہ الزامات ہیں جو عدالتی کارروائی سے ہی انجام تک پہنچ سکتےہیں۔

  • دہشتگردوں کے بھارت جانےکی تصدیق کرتاہوں، چوہدری نثار

    دہشتگردوں کے بھارت جانےکی تصدیق کرتاہوں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دس دہشتگردوں کےبھارت جانےکی تصدیق کردی ۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ میں بتایا کہ وہ دہشت گردوں کے بھارت جانے کی تصدیق کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا نان اسٹیٹ ایکٹرز کارروائی کرتے ہیں اور الزام ملک اور اداروں پرآتا ہے ، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، چوہدری نثار کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ بھی انٹیلی جنس شیئرنگ کی جاتی ہے۔

  • پاکستان ٹیم کےبھارت جانےکافیصلہ آج ہوگا، چیئرمین پی سی بی

    پاکستان ٹیم کےبھارت جانےکافیصلہ آج ہوگا، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہتے ہیں پاکستان ٹیم بھارت جائے گی یانہیں فیصلہ آج ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت جاکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی یانہیں فیصلہ ہم نہیں کرسکتے، حتمی فیصلہ وزیرداخلی چوہدری نثارنے کرناہے۔

    انھوں نے کہاکہ آج فیصلہ ہوجائے کہ پاکستان ٹیم بھارت جائے گی یانہیں، قومی ٹیم نے شیڈول کےمطابق آج دوپہر بارہ بھارت کیلئے روانہ ہوناہے۔

  • صرف پریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بن سکتا، چوہدری نثار

    صرف پریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بن سکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نےکہا ہے کہ مصطفٰی کمال کی پریس کانفرنس صرف لفاظی تھی،ثبوت نہیں دیئے گئے مصطفٰی کمال یا کسی اور کےپاس بھی ثبو ت ہیں تو فراہم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثارعلی نے کہاکہ مصطفی کمال اپنی مرضی سے گئے اور واپس بھی اپنی مرضی سے آئے۔

    انہوں نے اپنے الزامات کے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے مطالبے پرانہوں نے کہا کہ ہرپریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بنایا جاسکتا۔

    ان کا کہناتھا کہ جب تک وزارت میں ہوں متحدہ سمیت کسی جماعت سےناانصافی نہیں ہونےدوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ عمران فاروق کیس میں برطانوی حکام کی پیش رفت پرمایوسی ہے،سارا کام قانون کے مطابق ہوگا کسی کو بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔

     

  • وزیر داخلہ چوہدری نثار کاچیئرمین پی سی بی سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کاچیئرمین پی سی بی سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان ٹیم کو مکمل اور اطمینان بخش سیکیورٹِ فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیئرمین پی سی بی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کی،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیئرمین پی سی بی کو ٹیلی فون کیا،جس میں چیئرمین پی سی بی سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

    ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ چوہڈری نچار پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے کل وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔

  • افسران کی ذاتی ڈیوٹی پرمامورتین سوگیارہ اہلکاروں کی واپسی

    افسران کی ذاتی ڈیوٹی پرمامورتین سوگیارہ اہلکاروں کی واپسی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سخت احکامات کے بعد سابق اورغیر متعلقہ افسران کی ذاتی ڈیوٹی ہر مامور ایف سی اور پولیس کے تین سو گیارہ اہلکار واپس ڈیوٹی پرآگئے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کے احکامات کے باوجود ڈیوٹی پر نہ آنے والے باقی چوبیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ معطل کئے گئے اہلکار اگر سات دن کے اندر ڈیوٹی پر واپس نہ آئے تو ان کی تنخواہ بند کرکے انکی نوکری ختم کردی جائے گی۔

    اس بات کا تعین کیا جائے کہ بار بار ہدایت کے باوجود مذکورہ اہلکار ڈیوٹی سے کیوں غائب تھے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نےکہنا تھا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد اور ایف سی کمانڈنٹ سے جواب طلبی کی گئی ہے۔

     

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد نہ صرف دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے بلکہ یہ مجبور اور غریب لوگوں کا استحصال کرنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہیں۔اس دھندے میں ملوث افراد جتنے زیادہ با اثرہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایف آئی اے، پولیس اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کی شرکت کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے۔

    شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی آڈٹ، پولیس نظام کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات، ایف آئی اے کی سال2015 کی کارکردگی رپورٹ اور میگا کرپشن کیسز میں اب تک کی پیش رفت جیسے اہم امور زیرِ غور آئے۔

  • چوہدری نثار کے ببیان پر پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

    چوہدری نثار کے ببیان پر پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثاریہ لہجہ طالبان اورداعش کے خلاف استعمال نہیں کرتے جبکہ نثارکھوڑ نے کہا کہ وزیرداخلہ بیمارتھے تو میڈیکل سرٹیفکٹ دکھائیں۔

    چوہدری نثار کی شعلہ بیانی پر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا چوہدری نثار یہ لب و لہجہ طالبان یا داعش کے خلاف استعمال اس لیئے نہیں کرتے کیوں کہ ن لیگ طالبان کی احسان مند ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی قدر کریں اگر یہ جائے گی تو آپ کو نقصان ہوگا کیونکہ چوہدری نثار تو جلا وطن نہیں ہوں گے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں وہ جب چاہیں آجائیں گے اور انہیں واپس ملک میں آنے سے کون روکے گا جب کہ پیپلزپارٹی ہر وقت احتساب کے لیے کھڑی ہے اور ہمیں دھمکیوں سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، چوہدری نثار جب تک تندرست ہیں بولیں گے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیرداخلہ بیمار تھے تو اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھائیں۔

    شیری رحمان نے کہا اس وقت ضیا کے اورجناح کے پاکستان کےدرمیان جنگ ہے، سعید غنی نے کہا کہ بیت اللہ محسود کے مرنے پرچوہدری نثار کے چہرے پر جو درد تھا وہ پاکستان کے معصوم بچوں کےمرنے نہیں ہے۔