Tag: چوہدری نثار

  • عمران فاروق کیس: چوہدری نثار کا مرکزی ملزم کوکل عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

    عمران فاروق کیس: چوہدری نثار کا مرکزی ملزم کوکل عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم ہمارے پاس زیر حراست ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان کے لئے بھی امتحان تھاعمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کی جان لینا نہیں ملزم کو کٹھرے میں لانا ہے، عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں افراد کو باہر بھجوانے والا مطلوب تھا،عمران فاروق قتل کے اصل کردار کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

    11149047_1119080644774002_1558507476_n

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسی کو انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کاوش میں عمل آئی ہے، عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی بھی بنائی جائے گی۔

    11116081_1119080658107334_1115086207_n (1)

    ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے والے کو بھی کراچی میں ہی گرفتار کیا گیا، جبکہ بینک سے بھیجی گئی رقم کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرہے ہیں، مذکورہ شخص کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اے آر وائی کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق گزشتہ رینجرز نےعلی الصبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے معظم علی نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

  • اماراتی وزیرنے پاکستانی قوم کی توہین کی، چوہدری نثار

    اماراتی وزیرنے پاکستانی قوم کی توہین کی، چوہدری نثار

    اسلام آباد : اماراتی وزیرکابیان ہتک آمیز ہے، ڈاکٹرقرقاش کی دھمکیاں لمحہ فکریہ ہے اماراتی وزیرنےپاکستانی قوم کی توہین کی۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےمتحدہ عرب امارات کے وزیرکےبیان پر ردعمل میں کیا، وزیر داخلہ نے ان کے بیان کو ہتک آمیزقراردے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اماراتی وزیرکی دھمکیاں لمحہ فکریہ ہیں۔خاموشی ٹوٹی اورسخت بیان کاجواب دبےدبےلہجےنہیں بلکہ کھل کردیا گیا۔

    چوہدری نثارکہتےہیں کہ اماراتی وزیرکی دھمکیاں ستم ظریفی اورلمحہ فکریہ ہے،بیان ناقابل قبول ہے، چوہدری نثارنےکہا کہ اماراتی وزیرکابیان سفارتی آداب کےمنافی ہے۔

    پاکستانی قوم غیرت مند ہے۔ سعودی عرب سمیت اماراتی عوام کیلئےبھی جذبات رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیرکابیان عوام کی عزت نفس کی ہتک کےمترادف ہے۔

    واضح رہے کہ یواے ای کےوزیرخارجہ نےڈاکٹرانورقرقاش نےٹوئٹ کیا تھا کہ یمن پرپاکستانی پالیسی مبہم ہے جس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا،ٹوئٹ میں کہا گیاکہ لگتا ہےپاکستان اورترکی کےلئےایران زیادہ اہم ہے۔

    علاوہ ازیں چوہدری نثارنےبنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماء قمرالزمان کوپھانسی دینےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستانیت خون کےآنسوروتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کاساتھ دینےپر45سال بعد پھانسی دیناکہاں کی انسانیت ہے۔

  • الطاف حسین کیخلاف برطانیہ کو کوئی دستاویزات نہیں دیں،چوہدری نثار

    الطاف حسین کیخلاف برطانیہ کو کوئی دستاویزات نہیں دیں،چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرزکو دی گئی دھمکی اور الطاف حسین کی تقریرکے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر سے بات کی تھی.انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اسے قائم رہنا چاہیئے،

    فلپ بارٹن کو کوئی دستاویز نہیں دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صدر پاکستان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی موخر کی گئی۔ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی لیکن صولت مرزا کے بیان کی تصدیق کیلئے 90 روز کی توسیع دی۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف برطانوی سفیر فلپ بارٹن کو کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں دیں،وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے برطانوی سفیرسےپوچھا کہ کیا آپ کا قانون ایسےبیانات کی اجازت دیتاہے؟؟

    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر واپسی پر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے مجرمان کی حوالگی کے معاہدے منسوخ کردئیے ہیں، چودھری نثار علی خان نے انکشاف کیا کہ کچھ ممالک سے قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے کو گزشتہ دور میں غلط استعمال کیا گیا تھا۔

    تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ ایک نہیں بلکہ چار قیدی برطانیہ سے وطن واپس لائے گئے۔ 2000ء میں چھوڑے جانے والے چاروں افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو رہائی دلوانے میں کوئی مافیا ملوث ہے۔ اور اس مافیا کو قانون کے کٹہرے تک لائیں گے، پھانسی کے دوسرے قیدی شفقت حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بیرونی دبائو پر شفقت حسین کی سزا موخر نہیں کی گئی۔

    شفقت حسین کے معاملے پر بعض عناصر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی پھانسی کی تاخیر میں کوئی اندرونی یا بیرونی دبائو نہیں، ان کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کیس کے حقائق تک پہنچنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت لی گئی ہے۔ تمام حقائق عدلیہ، میڈیا اور قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

  • چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، چوہدری نثار

    چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی کے معاملے پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے، چاہتے ہیں عمران فاروق کے قاتل انجام کو پہنچیں، صولت مرزا کی پھانسی طبی بنیادوں پر موخر کی گئی ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لندن میں قتل ہوئےعمران فاروق کے قاتلوں کو سزا دلانے کیلئے متحرک ہیں، چوہدری نثار نے دوٹوک کہا کہ کوئی پاکستانی بیرون ملک ہی قتل کیوں نہ ہوا ہو قاتلوں کوگرفتار کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا عمران فاروق کے قتل کو سیاسی جوڑ توڑ نہ بنایا جائے۔

    صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونے وزیرِداخلہ کو ایوان میں اعتماد میں لینا پڑگیا، وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ پھانسی موخر کرنے کی درخواست بلوچستان حکومت نے کی ، صولت مرزا کی صحت ایسی نہیں کہ سولی چڑھایا جائے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ صولت مرزا شاہد حامد قتل سمیت کئی گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

  • چوہدری نثار کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں، رابطہ کمیٹی

    چوہدری نثار کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیرداخلہ کے ایم کیو ایم اور فوج کے حوالے سے بیان کاسخت ردعمل سامنےآیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدسے پہلے فوج اورحساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویاد کریں ۔

    چوہدری نثارخود فوج اورحساس اداروں اور ان کے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی اس پر چوہدری نثار کیوں خاموش رہے؟

    رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان کویادکریں۔

  • دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان میں ساٹھ تنظیمیں کالعدم ہیں جنہیں قانون کے دھارے میں لائیں گے۔بھارت کے کہنے پر کسی کو دہشت گرد قرار نہیں دے سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس کروڑ موبائل فون سمیں غیر تصدیق شدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تیرہ سال سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین حکومت نے قیام امن کیلئے مذاکرات کئے،مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری سمجھا گیا۔ ایک طرف جنگ بندی تو دوسری جانب خود کش دھماکے کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کیا، انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے مکمل طور پر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی خبروں کو بڑھا چڑھا پیش نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق اب تک بائیس دہشت گردوں کو تختہ دار پر چڑھایا گیا، اور پھانسی پانے والے تمام مجرمان دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوّث تھے۔

    ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک فوجی عدالتوں میں  بیس مقدمات بھیجے جاچکے ہیں،جن میں سے بارہ مقدمات پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

  • سانحہ شکارپور کے ماسٹرمائنڈ کی نشاندہی ہوچکی،چوہدری نثار

    سانحہ شکارپور کے ماسٹرمائنڈ کی نشاندہی ہوچکی،چوہدری نثار

    اسلام آباد : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ شکارپوردھماکےکی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،ملزمان کومنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا، حملے کے ماسٹرمائنڈکی کافی حدتک نشاندہی کی جاچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قوم سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    انہوں نے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا شہاداء کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سانحات کی تحقیقات کیلئے بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف تحقیقات میں مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

  • دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے،دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی کی وارداتوں کے بارے میں آگاہ کر دیاتھا۔

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی دہشت گردی کا ذمہ دار صوبوں کو نہیں ٹھہرایا، کیونکہ دہشت گرد بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ہم صوبوں کو قصوروار ٹھہرائیں اور وہ مستعفی ہوں، یہ مسئلہ کا حل نہیں۔ہمیں دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز وزراء اعلیٰ کے ماتحت کام کر رہی ہیں اور وفاقی حکومت سولڈ اور آرمڈ فورسز کو ان کی مدد کیلئے بھیجتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر قوم کو خوف میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ قوم آپس میں اختلافات کا شکار ہو۔لیکن اس  کے بر عکس قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا پڑے گا ۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گردی کے خوف سے اپنے اسکول یا اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔ہمیں اب اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آسان نہیں۔

    گزشتہ دنوں انٹیلی جینس ایجینسیز نے متعدد خود کش بمبار اور دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خود کش بمبار اور دہشت گرد شکار پور کے راستے سے کراچی میں داخل ہوتے ہیں اور وہ راستہ اب ایک حب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

  • فوجی عدالتوں کیلئےآئینی ترمیم نہیں چاہتے، اعتزازاحسن

    فوجی عدالتوں کیلئےآئینی ترمیم نہیں چاہتے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کےلیےآئینی ترمیم کےحق میں نہیں، اعتزاز احسن کہتےہیں نیاآئینی مسودہ نہ دکھاناشکوک جنم دےرہا ہے۔

    فوجی عدالتوں کے قیام پر پیپلزپارٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا، اسلام آبادمیں سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے بعد میڈیاسے گفتگو میں سینٹراعتزاز احسن نے نئی آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے قبل ہی اسے متنازعہ قراردے دیا۔

    چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ حکومت کا وعدوں کے باوجود نیا آئینی ترمیمی مسودہ نہ دکھایا جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ اےپی سی کےمینڈیٹ پرعمل کیلئےآئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

  • نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس چار بجے چوہدری نثار کی زیرِ صدارت ہوگا، بیشتر سیاسی جماعتوں نے اپنے نمائندے نامزد کردیئے ہیں۔

    سانحۂ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف کی صدارت اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھے اور نیشنل ایکشن پلان کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی،  نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کرینگے۔

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی چوہدری نثار اور عبدالقادر بلوچ کرینگے، تحریکِ انصاف نے ایکشن پلان کمیٹی کے لیے شیریں مزاری کو نامزد کیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کا نام دیا تھا۔

    ایم کیوایم نے فاروق ستار اور بابر غوری کو نامزد کیا ہے،  پیپلز پارٹی کی جانب سے رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جماعتِ اسلامی نے صاحبزادہ طارق اللہ اور فرید پراچہ کا نام نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کیلئے دیا ہے ۔

    مسلم لیگ ق نے مشاہد حسین سید کو ، اے این پی نے افرا سیاب خٹک اور جمعیت علماء اسلام ف نے اکرم درانی کے نام دیئے ہیں۔