Tag: چوہدری نثار

  • اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا,ن لیگ کی حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنےکامنصوبہ بالا آخربناہی لیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ اسلام آبادکو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ پی ٹی آئی نےچودہ اگست کوانتخابی دھاندلیوں کےالزام میں آزادی مارچ کےنام سےاحتجاجی پروگرام تر تیب دے رکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا

  • امریکہ کے خصوصی نمائندے کی اہم شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں

    امریکہ کے خصوصی نمائندے کی اہم شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چوہدری نثاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سےامریکا کے خصوصی نمائندہ جیمز ڈوبنز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ملکی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندوں خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر کو آرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار سےبھی امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آبادمیں ملاقات کی، جس میں ملک کی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرداخلہ سے خطے کےامن کیلئےپاکستان کے مثبت کردار کوسراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جیمز ڈوبنز سے الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال ہوا، جیمز ڈوبنز اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ڈینئیل فیلڈمین ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے علحیدہ علحیدہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تازہ ترین صورتحال پرجائزہ لینےکےلئے اعلی حکام سےمشاورت کی۔وزیراعظم ہاٴؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    قریب میں مسلح افواج کے سربراہان اورغیرملکی سفارتکاربھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے سے متعلق معاملات پر غورکیاگیا۔ٓوزیراعظم نے ایک بار پھر فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاجوانوں نے آپریشن میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمارے مستقبل کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

    آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کےدھرنےسے متعلق بھی مشاورت کی۔یوم آزادی پر دارالخلافہ کی سیکیورٹی کوفول پرو ف بنانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناؤ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔