Tag: چوہدری نثار

  • شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ شہباز شریف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ  بچپنا وہ عمل ہے جو اُن کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں جو غیر سنجیدگی پھیلی ہے، شہباز شریف بہ طور پارٹی صدر بھی اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں، بلکہ موجودہ قیادت کے کار کردگی پر نگاہ رکھیں۔

    چوہدری نثار نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتیں یاد کرنے کی بجائے گھمبیر اور مشکل صورت حال سے نکلنے پر توانائیاں صرف کریں۔

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خیال غلط ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف سے زیادہ مجھ سے قریب تھے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس تھا۔ ان کی دوستی اور بھائی چارہ میاں نواز شریف کے ساتھ تھا اور اس وقت وہ میرے مخالف تھے۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ 1988 کی بات ہے، چوہدری نثار میرے خلاف نواز شریف سے شکایتیں کیا کرتے تھے، وہ بچکانہ مزاج کے ہیں، ان سے ایک بچے ہی کی طرح معاملہ کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اب نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی: چوہدری نثار

    اب نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی: چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ اب پارلیمانی کمیٹی کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے ڈیڈلاک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ اب اس معاملے میں کوئی شک نہیں‌ رہا کہ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں‌ ہوگا.

    [bs-quote quote=”آئندہ انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، دو قو می، دو صوبائی حلقوں سےالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چوہدری نثار”][/bs-quote]

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظرآرہے ہیں، بہ ظاہر یوں لگتا ہے کہ ان ہی کے نام پر اتفاق ہوجائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، دو قو می، دو صوبائی حلقوں سےالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے.

    ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے مؤقف کوپذیرائی مل رہی ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ میرے مؤقف کو ہمیشہ ہر وقت پذیرائی ملی ہے۔

    چوہدری نثار نے دعویٰ کیا کہ اس وقت مسلم لیگ ن 95 فیصد ایم این اے ان کے موقف کے حامی ہیں.

    ایک صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ کیا عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے؟ تو انھوں‌ جوابآ کہا، میرا بھی آپ سے یہی سوال ہے.


    ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے ختم نبوت قانون کا مسئلہ بنا اور اب پارٹی پر ملک دشمنی کےالزامات لگ رہے ہیں۔

    ن لیگ کی حکومت میں اٹھنے والے مسائل انتہائی تشویشناک ہیں، اب ہر لیگی کارکن نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔

    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہوتا ہے، محاذ آرائی سے صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی شدید نقصان کا اندیشہ ہے، موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان اور اس پربھارت کی طرف سے ردعمل پرچوہدری نثارعلی خان نے کہا تھاکہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز ملک مخالف بیان، چوہدری نثار نے خود کو دھرتی کا بیٹا ثابت کردیا، ماروی میمن

    نواز ملک مخالف بیان، چوہدری نثار نے خود کو دھرتی کا بیٹا ثابت کردیا، ماروی میمن

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے چوہدری نثار کی حمایت اور نوازشریف کی مخالفت میں آواز اٹھادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نوازشریف کے حالیہ پاکستان مخالف بیان اور بھارت کی جانب سے ملک کی مخالفت میں آنے والے ردعمل پر حقائق بیان کردیے۔

    ہنگامی پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات اور پیشرفت متاثر ہوئی کیونکہ ایف آئی اے نے تمام اقدامات کیے تھے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ بطور وزیرداخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طورپر آگا ہوں، فیڈرل انویشٹی گیشن ایجنسی نے جو بھی تحقیقات کیں وہ وزارت داخلہ کے علم میں ہیں۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں بھارت کبھی دلچپسی نہیں لے گیا کیونکہ وہ صرف اس حملے کو بنیاد پر بنا کر پاکستان کو بدنام کرتا ہے۔

    پڑھیں: چوہدری نثار کی مکمل پریس کانفرنس

    سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس 90 فیصد شواہد اور حقائق تھے مگر اُس نے ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کیا اور معلومات دینے سے صاف انکار کیا۔

    مسلم لیگ کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ اجمل قصاب ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا مگر بھارت نے بغیر تحقیقات اُس کو کمال پھرتی کے ساتھ پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا۔

    مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے چوہدری نثار کے دو ٹوک مؤقف کو سراہا اور اُن کی ہم آواز بن گئیں، اُن کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار نے ممبئی حملوں پر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔

    ماروی میمن نے مزید لکھا کہ چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں انہوں نے حقائق پر مبنی بیان دیا جو قابل ستائش ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار کے انکشافات، پی ٹی آئی اور پی پی نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس  کا مطالبہ کردیا

    چوہدری نثار کے انکشافات، پی ٹی آئی اور پی پی نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چوہدری نثار کی انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نےبھی مطالبہ کی حمایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے جس طرف اشارے کیے اُن کی وضاحت ضروری ہے وزیراعظم فوری طور پر نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس طلب کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکا اب نوازشریف،مریم نوازکی ن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہے کیونکہ مسلم لیگ ن نظریاتی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق بہت اہم انکشافات کیے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن سےپہلے اس طرح کی باتیں سوالیہ نشان ہیں اگر ان چیزوں کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری نثار کا آئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان

    وازشریف ایم کیوایم لندن سےرابطےمیں ہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید احمد نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نوازشریف ایم کیوایم لندن سےرابطےمیں ہیں، اب صرف شکست ہی اُن کا مقدر بنے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مستقبل میں آزادگروپ کولیڈکریں گے اور ممکن ہے 40 یا 45 اراکین قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر داخلہ کا ساتھ دیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ چوہدری نےآج جوبھی کہاوہ قوم کی آواز ہے، نواشریف نے چوری کی دولت کو بچانے کے لیے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن میں پڑنے والی دراڑیں واضح ہونا شروع ہوگئیں، شیریٰ رحمان

    پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیریٰ رحمان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی بات کرنی ہےتوپھربہت سی باتیں سامنےآئیں گی، ن لیگ میں پڑنےوالی دراڑیں اب واضح ہوناشروع ہوگئیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکے ن لیگ سےاختلافات پہلے سے ہیں تاہم آج وہ کھل کےسامنےآگئے،حکمراں جماعت اقتدار میں رہتے ہوئے تمام سازشی حربےاستعمال کررہی ہے۔

    شیری رحمان نے تحریک انصاف کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم اجلاس طلب کرلیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ یہ ملک کے لیے سود مند ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار نے پنجاب کے تین حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    چوہدری نثار نے پنجاب کے تین حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کے تین حلقوں سے انتخاب لڑیں گے جن میں ایک قومی اور دو صوبائی حلقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ ضلع اٹک میں این اے 59، راولپنڈی میں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    یہ اعلان انھوں نے ضلع اٹک کے این اے 59 سے آئے ہوئے یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ٹیکسلا واہ کے حلقے این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یونین کونسل کے وفد کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری نثار علی خان کے عوام کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں، چوہدری نثار کی سیاست اور ان کا کردار پوٹھوہار کے عوام کے لیے باعث افتخار ہے۔

    چوہدری نثار نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلدیاتی نمائندوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر انھیں خوشی ہے اور وہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا۔

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    یو سی وفد کا کہنا تھا کہ ووٹر سے وابستگی پر چوہدری نثار پر فخر محسوس ہوتا ہے، وہ جس پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے، عوام انھیں سرخ رو کرائیں گے۔

    پی ٹی آئی کے کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں، عمران خان

    واضح رہے کہ اپنی پارٹی ن لیگ سے اختلافات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات بہت بے چینی کی وجہ بنی رہی تھی کہ چوہدری نثار  اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گے۔ اس ضمن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی انھیں پارٹی شمولیت کی دعوت مل گئی تھی۔ تاہم چوہدری نثار نے اس سلسلے میں مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارکسی پارٹی میں نہیں جائینگے، وہ ن لیگ کا حصہ ہیں، رانا ثناءاللہ

    چوہدری نثارکسی پارٹی میں نہیں جائینگے، وہ ن لیگ کا حصہ ہیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ کا ہی حصہ ہیں وہ کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، عمران خان کہیں سسٹم کی وکٹ ہی نہ گرا دیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کیا وکٹیں گرائیں گے، جہاں سے کوشش ہورہی ہے اُن کو یہ سمجھنا چاہئے، کہیں وہ سسٹم کی وکٹ ہی نہ گرادیں، یہ ریاست کی وکٹ گرانے کے مترادف ہوگا۔

    چوہدری نثارکی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سوال ہر ان کا کہنا  تھا کہ چوہدری نثار نہ تو کسی پارٹی میں جارہے ہیں اور نہ جائیں گے، وہ نون لیگ کا حصہ ہیں ، پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھرپورطریقےسےانتخابی عمل میں حصہ لےگی، عوام 2018 میں ووٹ کو عزت دینے کا فیصلہ کرینگے کیونکہ وہ بھی نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں،۔

    کراچی ہو یا خیبر پخنونخوا وہاں شہبازشریف بطور پارٹی صدر گئے تھے، آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کی ضرورت پڑی تو لازمی کیا جائے گا۔

    پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے جتھہ بنایا گیا ہے، ایسے جتھے جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی بنائے گئے، اس سے پہلے بھی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کیلئے ایسےجتھے بنائے جاتے رہے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو سیاسی گول کے طورپر دیکھتا ہوں، اس جیسی تنظیمیں معاشرے کو تقسیم کرتی ہیں، منظور پشتین کو لاہورمیں جلسہ کرنے سے نہیں روکا، میں منظور پشتین کے تمام مطالبات سے متفق نہیں ہوں۔

  • چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، خوشی ہے انہوں نے مریم نواز کے خلاف اسٹینڈ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیسے والوں اور غریبوں کے لیے علاج کی سہولتیں الگ الگ ہیں۔ 29 اپریل کو بتائیں گے کہ طبقاتی نظام کیسے ختم کریں گے۔

    عمران خان  نے کہا کہ اپوزیشن میں سیاست دان کی پکڑ ہوتی ہے جب کہ اقتدار میں‌ سارے کیس معاف ہوجاتے ہیں، پہلی بار ایک طاقتور وزیراعظم کا احتساب ایک معجزہ ہے، 29 اپریل کا جلسہ آدھا الیکشن ہے، 2018 کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان اور اصل پاکستان کی وضاحت کریں گے۔ ’مسئلہ یہ ہے کہ ارکان بکے اور یہ پارٹی کا معاملہ ہے۔ ہم نے 20 لوگوں کو موقع دیا ہے کہ کمیٹی میں آئیں۔ باقی پارٹیوں کا انتظار کر رہے ہیں وہ نام کب سامنے لاتے ہیں۔ سوال پوچھنے والے بتائیں کہ 30 سال لوگ کیوں بک رہے تھے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ 30 سال سے خرید و فروخت چل رہی تھی۔ ’ہم تو شروع سے کہہ رہے ہیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔ سوال اٹھانے والے نظام کی تبدیلی کے لیے اقدامات کیوں نہیں کرتے‘۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھے ماضی میں سینیٹر شپ کے لیے 45 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی۔ ’مجھے سینیٹ میں آفر آئی اس کا مطلب پارٹی سربراہ کو آفرز آتی رہی ہیں۔ کیا شاہد خاقان کو نہیں معلوم ان کی پارٹی بھی یہی کرتی آرہی ہے‘؟

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بڑا ظلم کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا کہ نگراں حکومت یہ خود بنائیں گے۔ ’دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا کہ چیئرمین نیب اور چیف جسٹس خود بنائیں گے، نگراں حکومت کا مقصد شفاف انتخابات ہوتے ہیں‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کروانا چاہتے ہیں تو یقینی نیوٹرل سیٹ اپ ہونا چاہیئے۔ چیف جسٹس خیبر پختونخواہ کا باقی صوبوں سے موازنہ کریں۔ چیف جسٹس شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کر کے اچھا کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کرسکتا، چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ بیانات سے لگتاہے ملک کا بڑامسئلہ مجھےٹکٹ دینایانہ دینا ہے، نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ ر دوسرےدن مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا بیان داغ دیا جاتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بیانات سے لگتا ہے ملک کا بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینا یا نہ دینا ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دوں گا۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تب پیدا ہوتا ہے، جب ٹکٹ کا طلب گار ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے، انیس سو پچاسی سے جو میرے ساتھ ہے، آئندہ بھی میرے ساتھ رہے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ تعالی ایساوقت نہ لائےکہ میں کسی کےٹکٹ کامحتاج ہوں۔


    مزید پڑھیں : اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو ن لیگ سے الگ ہوجاؤں گا: چوہدری نثار


    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب چودھری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں، تمام جیتنے والے امیدواروں کی پہلی ترجیح ن لیگ ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تندو تیز زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جارہی ہے. لطیفے، طنزیہ جملوں سے میری ذات کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • آدمی عہدے پر نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے: چوہدری نثار

    آدمی عہدے پر نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے: چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آدمی اگر پوزیشن میں نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھی گورننس پر توجہ دی جائے، میں نے اپنے آبائی علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیاست پر تو باتیں کرتا رہتا ہوں، آج عوامی ایشو پر بات ہو تو بہتر ہے،  صرف عمارتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوتا، بلکہ ضروری سہولتیں مہیا ہونی چاہیے، اپنے آبائی علاقے میں جو اسپتال بنارہا ہوں وہ پورے ڈسٹرکٹ کے لیے بڑا اسپتال ہوگا۔

    چوہدری نثار نے کہا موجودہ حکومت کے صرف چھ ہفتے رہ گئے ہیں، انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے گی وہ اس منصوبے کو آگے لے کر چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایک دن خاموشی سے آکر معاملات دیکھوں گا۔

    مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتا، چوہدری نثار

    انھوں نے اپنے بنائے ہوئے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کلر سیداں اور پنڈی تحصیل میں جو اسپتال بنوائے وہ خوش اسلوبی سے کام کر رہے ہیں، یہ تینوں اسپتال پنڈی اور ٹیکسلا تحصیل کی بھی ضرورتیں پوریں کریں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں لڑکیوں اور اور لڑکوں کے لیے کالج اور متعدد اسکولوں کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا اپنے دور اقتدار میں جو بھی کرسکتا تھا کیا۔

    ماضی کے برعکس چوہدری نثار کی یہ کانفرنس انتہائی مختصر تھی۔ ایک صحافی کے سوال پر وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ وہ مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ آج احتساب عدالت کے باہر ایک صحافی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تبصرے کے لیے استفسار کیا تو انھوں نے سوال کا گول مول جواب دے کر معاملہ نظر انداز کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔