Tag: چوہدری پرویزالٰہی

  • پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

    پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: اڈیالہ جیل کے پولیس نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے تاہم اڈیالہ جیل کے حکام  نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اڈیالہ کے جیل حکام رپورٹ لیکر اسپیشل سینٹرل عدالت  پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جیل رولز کے مطابق نظر بندی میں حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

    منی لانڈرنگ کیس : چوہدری پرویزالہٰی کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

    حکام نے کہا کہ عدالت طلبی کے حکم پر وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا تھا مگر اس پر جواب موصول نہیں ہوا اس لیے پرویز الہیٰ آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے، اسپیشل سینٹرل عدالت کچھ دیر بعد منی لانڈرنگ کیس  پر سماعت کرےگی۔

  • چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

    چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی کو گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب اورپولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔

    ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر جارہے تھے۔

    پرویزالٰہی پرمنڈی بہاوالدین اورگوجرانوالہ میں کرپشن کےمقدمات درج ہیں،ضمانت منسوخ ہونےپرپرویزالٰہی عدالت میں پیش نہیں ہورہےتھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو لاہورکی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہردی پرویزالٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرکے2جون تک پیش کیا جائے۔

    آپریشن مکمل ہونے کے بعد ظہور الہیٰ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دی گیا ہے جبکہ پولیس بدستور وہاں موجود ہیں، پولیس نے دس روز سے ظہور الہٰی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کررکھا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جبکہ ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کا بھی مقدمہ درج ہے۔

    انتیس اپریل کو ظہور الہیٰ روڈ پر واقع پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی رہائشگاہ کا مرکزی دروازہ توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تھی تاہم وہ انہیں گرفتار نہ کرسکی۔

  • ‘وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہوں گے’

    ‘وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہوں گے’

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے میاں محمودالرشیداور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ٹولے نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ نوازشریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی کارکن تیاری شروع کردیں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

    پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کودینا ہو گا، نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شو باز بننے کی کوشش نہ کریں۔

    حکومتی وزرا کے دوروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ کے غیرملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔

  • میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

    میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

    لاہورکی احتساب عدالت کے باہر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز الٰہی نےکہا ہے کہ عثمان بزدارساری خرابیوں کے ذمہ دارہیں۔

    اس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال سے زیادہ صوبےکی خدمت کی میرا ضمیرمطمئن ہے، ہم نے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بہترین گڈ گورنس تھی، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، میں دوستوں ‍کا احترام کرتا ہوں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، یہ ہر کسی کے اپنے ظرف کی بات ہے، میں نےکبھی کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس صوبے کی خدمت کی ہے، لیکن جب کوئی مجھ پر تنقید کرتا تو اس کا مطلب وہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکے بیانیے پر تنقید کررہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب میں تحصیل ناظم بنا اس وقت چوہدری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں تھے، میں دوسری بار بھی تحصیل ناظم منتخب ہوا، جب میں ہار گیا تو منتخب کیسے ہوا، ہم نے صوبے میں ہر ضلع کو فنڈز جاری کیے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی اس لیے دوبارہ منتحب ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

     

  • چوہدری پرویزالٰہی کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟  نام سامنے آگئے

    چوہدری پرویزالٰہی کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

    لاہور : چوہدری پرویز الہی کی کابینہ میں عثمان بزدار کی سابق کابینہ کے متعدد ارکان اور قاف لیگ کے سنئیر ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے سنئیر رہنماؤں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں راجہ بشارت کو صوبائی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

    ذرائع نے کہا اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ آئندہ دو روز میں کر لیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے بھی ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

  • نیب کا چوہدری پرویزالٰہی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام

    نیب کا چوہدری پرویزالٰہی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی پراختیارات سے تجاوزکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نئی تقرریوں پرپابندی کےباوجود 29 افراد کو بھرتی کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، نیب لاہور نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں جواب جمع کرا دیا۔

    نیب لاہور نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، چوہدری پرویز الٰہی 1988 سے 1993 کے درمیان دو بار وزیر لوکل گورنمنٹ رہے۔ انہوں نے بطور وزیر لوکل گورنمنٹ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے 29 افراد کو بھرتی کرایا۔

    نیب رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے سرکاری لیٹر پیڈ کے ذریعے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مخلتف افراد بھرتی کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے گریڈ 16 اور گریڈ 17 میں اکاؤنٹس آفیسرز اور چیف آفیسرز بھرتی کرائے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویزالٰہی نے شریک ملزمان جاوید قریشی اور ڈاکٹر مشیر احمد سے مل کر غیر قانونی بھرتیاں کیں جبکہ دونوں شریک ملزمان وفات پا چکے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی اور شریک ملزمان نے من پسند بھرتیوں کے لیے مقررہ عمر میں رعایت کے لیے بورڈ سے اجازت نہیں لی تھی اور نئی تقرریوں پر پابندی کے باوجود 29 افراد کو بھرتی کروایا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی انوسٹی گیشن مکمل کر لی گئی ہے اور ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نیب کے پاس چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے شواہد موجود ہیں۔ نیب نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحقیقات کی ہیں۔

    نیب نے استدعا کی ہے کہ ہائیکورٹ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست خارج کرے۔

  • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑےہیں اور رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال، فلاح وبہبود کے اقدامات پر گفتگو کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پنجاب کی ترقی کے سفر میں اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے، مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غلط فہمیاں پید اکرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے، ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر فلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران نہ کر پائے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا، پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے، نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا۔

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑےہیں اور رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنا دانشمندی ہوتی ہے، اب ذاتی پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ، گورننس کی حکمرانی ہے۔

  • آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریں گے،چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی۔ لاہور میں طاہرالقادری سےملاقات کےبعدچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کی ،

    چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی، مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ہرمسئلے پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ہے، چودہری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا مشاورت ہوئی ،کیا فیصلے ہوئے ،کل بتائیں گے، چودہری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت سے نہ کوئی رابطے ہوئے ہیں ،نہ ہونے ہیں