Tag: چوہدری پرویز الٰہی

  • اٹک جیل میں چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    اٹک جیل میں چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    اٹک: ڈسٹرکٹ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، چیک اپ کیلئے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا

    اٹک جیل ذرائع کے مطابق پولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لے کر  ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 ستمبر کو سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا، پرویزالٰہی 15 دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

  • چوہدری پرویز الٰہی کو  بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا

    چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا

    اٹک : سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا ، پرویزالٰہی کو15دن نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

    ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرکے انھیں فٹ قرار دیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا تھا، جس کے بعد انھیں ایم پی او کے تحت پندرہ دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    آرڈر میں کہا گیا کہ پرویزالٰہی کی وجہ سےامن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹر بہت زیادہ ہیں، جو اسلام آباد کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

    ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نےنظربند کرنے کی سفارش کی تھی ، آرڈر میں مزید کہا گیا تھا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر ہیں ، بدامنی پیدا کرنے میں ملوث رہے، پرویز الٰہی عوامی امن وسکون کو مزیدبگاڑ سکتےہیں۔

    ایم پی او آرڈر کے مطابق پرویز الٰہی سےحامیوں کواشتعال دلانے کی صورت میں عوامی املاک کونقصان کاخطرہ ہے، ماضی میں بھی پرویز الٰہی نےپی ٹی آئی کےحامیوں کوقانون ہاتھ میں لینےپراکسایا، پی ٹی آئی کارکنوں کواسلام آبادمیں سرکاری،نجی املاک کونقصان پہنچانےپراکسایا، پرویز الٰہی ان عمارتوں کو نقصان پہنچانے پر بھی اکساتے رہے جو ریاست کی علامت ہیں۔

  • کرپشن کیس میں گرفتار چوہدری پرویز الٰہی کوآج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کرپشن کیس میں گرفتار چوہدری پرویز الٰہی کوآج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    گوجرانولہ : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کو ترقیاتی منصوبوں میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، انہیں ریجنل اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز سے عدالت لایا جائے گا۔

    پرویز الہیٰ کو گزشتہ شب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کیا تھا، پرویزالٰہی کیخلا ف اینٹی کرپشن میں 2مقدمات درج ہیں ، جس میں ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزامات ہیں۔

    پرویزالٰہی کیخلاف پہلا مقدمہ27 اپریل2023کودرج کیاگیاتھا ، مقدمےمیں پرویزالٰہی پرگجرات جی ٹی روڈکےمنصوبےمیں 2ارب کرپشن کاالزام ہے۔

    پرویزالٰہی کیخلاف 28اپریل 2023 کو دوسرا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمےمیں پل بنیاں تاچھتاں والاروڈکی تعمیرمیں50لاکھ روپے رشوت کا الزام ہے ، عدالت نےدونوں مقدمات میں پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گجرات ترقیاتی منصوبہ کرپشن کیس میں بریت کے بعد اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے لاہور کی عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بری کردیا تھا ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزالہی کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔

    بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے فیصلہ چیلنج کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ میرٹ کےبرعکس آیا ہے، مقدمے میں بہت سے اہم نکات کو نظر انداز کیا گیا، منصوبوں میں قومی خزانےکوبارہ سوملین سےزائدکانقصان پہنچایاگیا ہے۔

  • چوہدری پرویز الٰہی کا رہائش گاہ پر چھاپے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    چوہدری پرویز الٰہی کا رہائش گاہ پر چھاپے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ رہائش گاہ پر چھاپےسےمتعلق کچھ بھی نہیں بتایاگیا، چھاپے کیخلاف عدالت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں رہائش گاہ پر پولیس غیرقانونی چھاپے کی مذمت کی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ کہ نگراں حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے مگریہ اپنی دشمنیاں نکال رہےہیں، آپ دیکھیں گے کہ پورا گجرات کیسےباہرنکلتاہے، موجودہ حکومت کے ہتھکنڈوں کیخلاف تاجر،طلبابھی نکل رہےہیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کی نگراں حکومت اوچھےہتھکنڈوں سےبازرہے، نگراں حکومت کی ان غیرقانونی حرکات پرعدالت جائیں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بجائے دہشت گردوں کے پیچھے جانے کے ہمیں تنگ کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کو پکڑے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ احتساب ہوگا اور جلد ہوگا، عدلیہ پر یقین ہے،انہیں عدالتوں سےسزائیں دلوائیں گے، جوبھی ہورہاہےاس کاتمام ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن میں انکواپنی موت نظرآرہی ہے اس لئے ایسی حرکات کررہے ہیں۔

    پولیس کے چھاپے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چھاپہ اس لئے مار رہے ہیں کہ ہم الیکشن نہ لڑیں، ملازمین کی تلاشی لی گئی،انہیں ہراساں کیاگیا اور چھاپے سے متعلق کچھ بھی نہیں بتایاگیا۔

  • پرویز الٰہی کی جانب سے K2 کلین اپ مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، انہوں نے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ کو مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی ملاقات ہوئی، پرویز الٰہی نے ساجد سدپارہ کو کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے ساجد علی سد پارہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، شہروں، دیہات اور گلی محلوں کے ساتھ پہاڑوں کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، مہم سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

    ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے فنڈز دے کر ہمارے دل جیت لیے۔

  • وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اوورسیز کانفرنس جلد بلائی جائے گی اور ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن اور پی پی کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے اور انہیں گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے کے بعد جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، وہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

  • عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

    عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ہے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ایسے کام کررہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے، ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے، مقامی معدنیات کے استعمال سے روزگار کے مواقع میسرہوں گے اور مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

  • عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ، ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ، ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں ، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے رحیم یار خان کے ایم این اے جاوید وڑائچ اور ایم پی اےآصف مجید کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں سیاسی صورتحال اور رحیم یار خان میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں،ہمارابنیادی مقصدعوام کی خدمت ہے، پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جو ملک بچانےنکلےتھے اب ان سےاپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، مخالفین کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں، یہ صرف اپنے کیس ختم کرا رہے ہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ‘ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ‘

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ‘ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ‘

    لاہور : وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا، زیادہ دیرنہیں لگے گی شام چار بجے تک سب کو پتا چل جائےگا۔

    وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا کہنا تھا کہ میں تو گھر سے آرہا ہوں، جوکل فیصلے ہوئے وہی کچھ آج ہوگا، ساری رات سب نے دعائیں کی ہیں نمبر وں میں اضافہ ہوجائے۔

    صحافی نے پرویزالٰہی سے سوال کیا رانا ثنا اللہ کہہ رہےہیں پچاس ارکان ووٹ نہیں دیں گے ، جس پر انھوں نے جواب دیا ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا اس کا ذکرنہ کیاکریں۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف قرارداد عدم اعتماد نمٹا دی گئی، اجلاس ملتوی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف قرارداد عدم اعتماد نمٹا دی گئی، اجلاس ملتوی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف قرارداد عدم اعتماد نمٹا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف قرارداد کا ذکر کیا گیا۔

    اجلاس میں ن لیگ اور اتحادیوں کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث تحریک پر بات نہیں کی گئی، پینل آف چیئرمین نے حکومتی اتحاد کی جانب سے جواب نہ ملنے پر تحریک نمٹا دی۔

    پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

    چیئرمین پینل نے تحریک عدم اعتماد کے محرک کو بار بار پکارا تاہم تحریک کے محرک سامنے نہ آنے پر قرارداد نمٹا دی گئی، اور ن لیگی ارکان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی اجلاس 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جب کہ اسمبلی ملازمین کو بھی ایوان کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

    پنجاب اسمبلی: 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں، ذرائع

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے طے کیا تھا کہ پہلے مرحلے میں میڈیا کو ساتھ لے کر 15 سے 20 ارکان پنجاب اسمبلی جائیں گے، کیوں کہ اطلاعات ہیں کہ اسمبلی کے اندر کچھ غیر متعلقہ افراد موجود ہیں، تاہم جیسے ہی ن لیگی ارکان ایوان میں داخل ہوئے پینل آف چیئر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔