Tag: چوہدری پرویز الٰہی

  • اورنج لائن ٹرین شہبازشریف کا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے، چوہدری پرویزالٰہٰی

    اورنج لائن ٹرین شہبازشریف کا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے، چوہدری پرویزالٰہٰی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہٰی نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہباز شریف کا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے۔ شہباز شریف نے اس منصوبے کی آڑ میں پنجاب کے عوام کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں کسی قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف دھرنے میں پیش رفت ہو رہی ہے، اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا تب ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا، حکومت خود ایسی ہی حرکتیں کر رہی ہے کہ جیسے وہ قبل از وقت جا رہی ہو۔

    پنجاب میں بچوں کے اغواء کے واقعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

    حکمرانوں نے بچوں کے اغواء میں معاملات میں غفلت کا ارتکاب کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تو بچوں کے اغواء کا بھی علم ہی نہیں ہے۔

     

  • عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کو ان کی قومی خدمات پر خادم اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ان کے وارثوں اور حکومتوں کا فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے عبدالستار ایدھی کی انسانی و قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ثابت کیا کہ خدمت کا جذبہ مال و زر کا محتاج نہیں۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ایدھی صاحب کے مشورے سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا کردار خود کو خود ساختہ دعوﺅں کی بنیاد پر خادم اعلیٰ کہلوانے والوں کیلئے ایک مثال ہے۔

    پرویز الہی نے اس بات پر زور دیا کہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا اب ان کے وارثوں کے ساتھ ساتھ تمام حکومتوں کا بھی فرض ہے۔

     

  • حکومت عوام کو بے وقوف بنانے پر تلی ہوئی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

    حکومت عوام کو بے وقوف بنانے پر تلی ہوئی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں عوام کو بے وقوف بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

    سیاسی جماعتیں صوبائی الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے تک انتخابات کا بائیکاٹ کریں بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ وہ دھاندلی کرے گی کہ لوگ دوہزار تیرہ کی دھاندلی بھول جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈی سی اوزکیسے منصفانہ بلدیاتی الیکشن  کرواسکتے ہیں وہ تو خود حکومت کے ملازم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صوبائی الیکشن کمشنرز کے مستعفی ہونے تک انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کا کسانوں کے لئے تین سو اکتالیس ارب روپے کا مراعاتی پیکج فراڈ ہے۔

    کسانوں کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان کا سامنا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سولہ ارب روپے سےسولر بجلی کے پندرہ میگاواٹ حاصل کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟حکومت ہر شعبے میں عوام کو بے وقوف بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

  • مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا، خوف سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انقلاب اور مارچ نہیں رکے گا، انہوں نے عارف حمید بھٹی کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔