Tag: چوہدری پرویز الہی

  • چوہدری پرویز الہی پر کرپشن کیس  میں فردِ جرم عائد

    چوہدری پرویز الہی پر کرپشن کیس میں فردِ جرم عائد

    لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی پر گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت کی۔

    پرویز الٰہی عدالتی حکم پر پیش ہوئے، عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب پر کک بیک لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔

    چوہدری پرویز الہی نے صحت سے انکار کر دیا ، جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

    عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر سابق وزیراعلی اور دیگر شریک ملزموں کیخلاف بیان ریکارڈ کرانے کیلئے اپنے گواہوں کو پیش کریں۔

    عدالت نے سابق وزیراعلی کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعلی بیمار ہیں اس لیے انہیں مستقل بنیاد پر پیشی سے اسٹثنی دیا جائے۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد آئندہ سماعت سے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوجائے گا اور ریفرنس پر اب مزید کارروائی 21 جنوری کو ہوگی۔

  • چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، امراض قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

    اسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی کیلئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، امراض قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ممتاز نیازی، ڈاکٹر تاشفین، ڈاکٹر اسرار ، ڈاکٹر اختر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

    میڈیکل بورڈ نے پرویز الہی کے کارڈیک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی ہے ، پرویز الہی کا ایکو کارڈیوگرام، دل کے بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    میڈیکل بورڈ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہی کا علاج کرے گا، پرویز الہی کا دو ماہ قبل آر آئی سی میں تھیلم سکین ہو چکا ہے، ان کی تھیلیم سکین رپورٹ نارمل تھی۔

    پمز منتقلی پر پرویز الہی کی ای سی جی،شوگر، بلڈ ٹیسٹ ہوئے تھے، رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہی کے اسپتال داخلے کا فیصلہ ہوا تھا،چوہدری پرویز الہی کو سینے میں درد کی شکایت ہے۔

    پرویز الہی طویل عرصہ سے شوگر، عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جبکہ اڈیالہ جیل میں گرنے سے چوہدری پرویز الہی کی تین پسلیاں فریکچر ہیں، ان کو پہلے سے جاری ادویات دی جا رہی ہیں، وہ پمز کارڈیک سنٹر کے پرائیویٹ روم میں زیرعلاج ہیں۔

  • چوہدری پرویز الہی کا  گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف عدالت  سے رجوع

    چوہدری پرویز الہی کا گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف عدالت سے رجوع

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات میں گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے گھر پرچھاپے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    درخواست پرویز الہٰی ، وجاہت حسین،حسین الٰہی اوردیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پرویزالٰہی کےگھرپرچھاپہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی سابق وزیراعلیٰ ہیں، جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بغیرمقدمے کے گھرچھاپہ قانون کے خلاف ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوچھاپوں اورہراساں کرنے سے روکے اور اگرکوئی مقدمہ درج ہے تو پولیس ریکارڈ فراہم کرے۔

  • موجودہ حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارا ملنے والاہے، پرویزالہٰی

    موجودہ حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارا ملنے والاہے، پرویزالہٰی

    تلہ گنگ: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بہت جلد ان ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل ہونے والا ہے، نواز لیگ جے آئی ٹی میں بری طرح پھنس چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ میں ایک تعزیتی ریفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک میں پچیس سالوں میں تباہی کی، ان کی ناقص پالیسیوں نے اسکولز اور اسپتالوں کو تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کا سارا کا سارا بجٹ لاہور پر لگا دیا گیا، یہ حکومت مال بنانےآئی تھی، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کسانوں کے ساتھ ن لیگ کی خاص دشمنی ہے۔

    عدلیہ اور پاناما جےآئی ٹی کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام ن لیگ کے تئیس سال کی کارکردگی کا ہمارے پانچ سال سے موازنہ کر لیں فرق واضح ہو جائے گا۔

  • نوازحکومت کے خاتمے سے سی پیک کونقصان نہیں پہنچےگا، پرویزالہیٰ

    نوازحکومت کے خاتمے سے سی پیک کونقصان نہیں پہنچےگا، پرویزالہیٰ

    اسلام آباد: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین اور نواز لیگ نہیں بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان ہے،حکومت کے خاتمے سے منصوبہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین اورپاکستان کےدرمیان ہے اور اس منصوبے کی محافظ پاک فوج اور عوام ہیں،اس منصوبے کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسے سی پیک منصوبہ چین اور ن لیگ کے درمیان ہے اور نواز لیگ کی حکومت کے جانے سے یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے گا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کےجانےسے سی پیک منصوبہ شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچےگا۔

    انہوں نے کہا کہ دراصل خطرہ سی پیک منصوبے کو نہیں نواز لیگ کی حکومت کو ہے اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے سی پیک منصوبے کی آڑ لے رہے ہیں اور ایسا ظاہر کر رہے ہیں کہ جیسے سی پیک منصوبہ نواز لیگ کی حکومت کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔

    واضح رہے مسلم لیگ قائد اعظم نے دونومبر کے دھرنے کے لیے عمران خان کو حمایت کا اعلان کیا ہے اور (ق) لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

  • شریف حکومت کی زبان مودی کیخلاف نہیں چلتی، پرویز الہی

    شریف حکومت کی زبان مودی کیخلاف نہیں چلتی، پرویز الہی

    فیصل آباد: چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف مودی کیخلاف بات نہیں کرتے مگر اپنی افواج کیخلاف اُنکی زُبان بہت چلتی ہے۔

    فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں چوہدری پرویز الہیٰ نے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر نواز حکومت خاموش ہے، مگر اپنی افواج کیخلاف ان کی زبان بہت چلی ہے۔

      عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت پر لعنت ہے،جہاں غریبوں کا استحصال کیا جائے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ساٹھ دن کے دھرنے نے سب کچھ بدل دیا ہے، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔

    عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ انقلابی جمہوری حکومت تک جدوجہد جاری رہے گی۔

  • فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، پرویز الہی

    فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، پرویز الہی

     چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق پاکستان کو فلاحی ملک بنانا چاہتی ہے ۔

    مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر وکلاء کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انھوں نے برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار پراسکیوشن سروس قائم کیا اور پبلک ڈیفنڈر سروس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی، ایشیاء میں پہلی بار کنزیومر کورٹس قائم کیں جن سے ہزاروں صارفین کو فائدہ ملا۔

    ان کا کہنا تھاکہ ان کے دور میں وکلاء کیلئے مفت علاج کی سہولت مہیا کی گئی، اس سے قبل پاکستان میں تحصیل کی سطح تک بار ایسوسی ایشنز کو بلاتفریق فنڈز نہیں دئیے گئے تھے۔