Tag: چوہدری پرویز الہیٰ

  • پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کا حکم کس نے دیا؟ معاملہ پراسرار ہوگیا

    پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کا حکم کس نے دیا؟ معاملہ پراسرار ہوگیا

    لاہور: وفاقی حکومت کی اعلان لاتعلقی کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے گھرچھاپے کی کہانی مزید پراسراریت اختیار کرگئی۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صدر پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کےاحکامات کس نےدیئے؟، آپریشن کے کردار ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفرچٹھہ،ریجنل ڈائریکٹر وقاص حسن کو کون احکامات دیتارہا؟۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن، ریجنل ڈائریکٹر کو رانا ثنااللہ اورعطاتارڑ احکامات دیتے رہے، یہ دونوں رہنما ان افسران سے رابطے میں تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے اظہار لاتعلقی

    ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت چوہدری فیملی کے عزیز نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورآئی جی پنجاب سےرابطےکی کوشش کی تو پتہ چلا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب روانہ ہوچکے۔

    چوہدری فیملی کے قریبی عزیز نے دعویٰ کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نےچھاپےسےمکمل لاتعلقی کااظہارکیا ہے۔

    اسی شخص نے چھاپے کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے بھی رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ وہ مدینہ میں موجود ہیں۔

    ادھر چوہدری شجاعت کے بیٹے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کی سالی اور میری پھپھو کی نشاندہی پرچوہدری شجاعت گھرپردھاوا بولا گیا،پولیس نے جوکیاسو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے چوہدری شجاعت کےگھرپردھاوا بولنےپرچوہدری سالک نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ ایک خاتون نے پرویزالٰہی کی چوہدری شجاعت کےگھرمیں ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

  • شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، چوہدری پرویز الہیٰ

    شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، چوہدری پرویز الہیٰ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نےکوئی عقل کا کام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے انہوں نے کوئی عقل کاکام نہیں کیا، انہوں نے آٹا تقسیم کیا ہر جگہ اموات ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی نگران حکومت ن لیگ کی مشاورت سے بنی، ن لیگ کی سوچ صرف انتقامی سیاست کی ہے، میں جب بھی اقتدار میں رہا ان کیخلاف ایک کیس بھی نہیں بنایا۔

    سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت 2 ماہ کیلئے آئی اور مقدمات کی بھر مار کر دی، استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ انکے معاملات زیر بحث لاسکتی ہے۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ میں نے راناثنااللہ کو آموں کا تحفہ دیا تھا، ہمارا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی آج شام ہونے والی ملاقات موخر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات نئی پیدا سیاسی صورت حال کے پیش نظر ہونی تھی۔ملاقات کے لیے آج شام ساڑھے 4 بجے کا وقت مقرر تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کل شام متوقع ہے،پرویزالٰہی ملاقات میں عثمان بزدار کو اپنی پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کہہ چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوئی تو پرویزالٰہی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان

    اس سے قبل رواں سال جون میں وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

  • اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے، پرویز الہیٰ

    اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے، پرویز الہیٰ

    لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 9 مارچ کو تجویز کردہ اجلاس میں قانون سازی ودیگر ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، وفاق پنجاب کی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے گی،تمام اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی، مظالم شرمناک ہیں، ایران ودیگر ممالک کا بھارتی اقدامات کے خلاف ردعمل اہم ہے،عالمی برادری بھارت کو مسلمانوں کے خلاف مظالم سے روکے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مودی گجرات کے بعد دہلی میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے، حکومت بھرپور انداز سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اورنج لائن کے کرایے پر تمام جماعتوں کی ان پٹ لیں گے، اورنج لائن کرایہ مقرر کرنے سے متعلق سیاسی مشورے کھلے دل سے سنیں گے۔

  • حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

    حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

    اسلام آباد: حکومت نے وقت سے قبل انتخابات کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، حکومتی ذرایع کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرایع نے کہا ہے کہ مولانا کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو سکتے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو بھی واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، دوسری طرف سیاسی رابطوں کا سلسلہ دستور جاری ہے، ذرایع کے مطابق چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان اور مولانا کے درمیان کردار کامیاب ہو سکتا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، دیگر اراکین کے مقابلے میں چوہدری برادران زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، مولانا کچھ نہ کچھ لے کر ہی جائیں گے۔

    ادھر ذرایع نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ جمعے کو دھرنا ختم ہونے کا امکان معدوم نظر آ رہا ہے۔

    تاہم مولانا کا دھرنا ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، رہبر کمیٹی کا اجلاس 2 بجے ہوگا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور جے یو آئی میں ایک اور رابطہ ہوا ہے، فضل الرحمان اور چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات آج ہوگی، پرویز الہیٰ مولانا کو حکومتی کمیٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی تجاویز اور درمیانی رابطے سے آگاہ کریں گے۔

  • شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے: پرویز الہیٰ

    شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے: پرویز الہیٰ

    لاہور: نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی، اس ایوان کوایمان داری سے آگے چلائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایوان کاتقد س بحال رکھنا ہے.

    چوہدری پرویز الہیٰ‌ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نےاعتماد کا اظہارکیا، ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان کا حمایت کرنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں.

    انھوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شور کرنے والوں کو زخم لگاہے، یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اسمبلی کے مقابلے میں بہترکام کریں گے، اصل کام قانون سازی ہے.


    چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب


    اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس اور روایات کو آگے لے کر چلیں گے، پاکستان کے وقاراور سلامتی کے لئے کام کریں گے.

    اس موقع پر نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا.

    یاد رہے کہ پرویز الہیٰ نے اسپیکر کے انتخاب میں 201 اور چوہدری اقبال نے147 ووٹ حاصل کیے۔ اس دوران 348 ووٹ کاسٹ ہوئے، جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخابات میں ن لیگ کو اپنے ارکان کی مجموعی تعداد سے کم ووٹ پڑے، جس کی وجہ سے فارورڈ بلاک کی افواہ پر  تصدیق کا مہر ثبت ہوگئی ہے.

  • شریف برادران بہت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پرویز الہیٰ

    شریف برادران بہت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پرویز الہیٰ

    فیصل آباد : مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی مسلح افواج کے شابہ بشانہ کھڑا ہے اور کیوں نہ ہو کہ جنگ اور قدرتی آفات میں قوم کو پاک فوج ہی مدد فراہم کرتی ہے۔

    چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ (ق) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نئے سر ے سے منظم کرنےکا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب تک 10 مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن کرچکے ہیں جس کا بہت اچھارسپانس ملا تھا۔

    انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائی بہت تسلسل کےساتھ جھوٹ بولتے ہیں اس لیے قوم کو جے آئی ٹی کی کارکردگی سے آگاہ رکھا جائے اور کھلی سماعت کی جائے۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم نے اور جو کام ہم نے کیے حکمرانوں نے اس جیساایک بھی کام نہیں کرسکے جیسا کہ چلڈرن اسپتال کی عمارت تو کھڑی ہے لیکن کچھ کام نہیں ہوا اس لیے اگر اسپتال میں جاکر دیکھا جائے تو ایک بیڈ پر 4 ، 4 مریض لیٹے ہوتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 16 ارب کی لاگت سے بہاولپور سولر پارک تعمیر کروایا اور آج وہ ہی سولر پارک بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے 7 ارب روپے بھی نہیں مل رہے۔