Tag: چٹنی

  • مرچوں کی چٹنی لانے والے کے ساتھ دلخراش واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    مرچوں کی چٹنی لانے والے کے ساتھ دلخراش واقعہ، ویڈیو دیکھیں

    ذرا سی بے احتیاطی انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، اور اگر کسی کا دن ہی خراب ہو تو وہ چاہے کتنی ہی کوشش کرلے اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہو کر ہی رہتا ہے۔

    کچھ ایسا ہی اس آدمی کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    جو وائرل ویڈیو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص مرچوں والی چٹنی سے بھری ہوئی دو چھوٹی بالٹیاں اٹھائے اندر داخل ہوا اور انہیں میز رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہلکی سی لغزش ہوئی۔

    اس میں سے ایک بالٹی کا ڈھکن ڈھیلا ہونے کی وجہ سے اتر جاتا ہے اور ساری چٹنی میز پر بکھر جاتی ہے، یہی نہیں جب وہ دوسری بالٹی رکھنے لگتا ہے تو وہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر جاگرتی ہے۔

    اس اثناء میں بالٹی زمین پر گرنے سے چٹنی جھٹکے سے نکل کر اس کے پورے چہرے پر پھیل جاتی ہے، آپ خود تصور کرسکتے ہیں کہ جب لال مرچوں کی چٹنی آنکھوں میں چلی جائے تو انسان کی کیا کیفیت ہوتی ہے۔

    دوسری جانب اس ویڈیو سے ہمیں یہ سبق بھی ملتا ہے کہ کام چھوٹا ہو یا بڑا اس طرح کے معاملات میں ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔

  • دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی

    دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی

    آلو بخارے کی کھٹی میٹھی چٹنی دال چاول، بریانی اور کباب کے ساتھ نہایت لذیذ معلوم ہوتی ہیں۔ آئیں آج اسے بنانے کی ترکیب جانیں۔

    اجزا

    خشک آلو بخارے: 1 پاؤ

    پانی: 2 کپ

    چینی: آدھا کپ

    کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    سرکہ: آدھا کپ

    کھانے کا سرخ رنگ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    پانی٬ نمک٬ شکر٬ لال مرچ پاؤڈر اور آلو بخارے ڈال کر اتنا پکائیں کہ آلو بخارے گل جائیں اور گاڑھی گریوی بن جائے۔

    اب اس میں لال رنگ اور سرکہ ملائیں اور پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔

    مزیدار کھٹی میٹھی آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے، ٹھنڈا کر کے صاف مرتبان میں بھر لیں۔