Tag: چپ تعزیہ

  • کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی میں چپ تعزیہ جلوس کی پہلی مرکزی مجلس نشترپارک میں جاری ہے، جبکہ بعد مجلس نشترپارک سے چپ تعزیہ کا جلوس برآمد ہوگا، ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کو بسیں اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کیا گیا ہے۔

    چپ تعزیہ جلوس کی مجلس سے علامہ باقر حسین زیدی خطاب کررہے ہیں، جبکہ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرے گی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے کی جارہی ہے۔

    جلوس نشترپارک،شاہ خراسان روڈ،ایم اے جناح روڈ،پریڈی اسٹریٹ تبت چوک سے گزرے گا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا، ناظم آبادسے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشترروڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

    لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والا ٹریفک تین ہٹی سے جیل چورنگی بھیجا جائیگا، اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والا ٹریفک کشمیرروڈ، سوسائٹی سگنل سے شاہراہ قائدین کی طرف جاسکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے آنے والا ٹریفک راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد سے سائٹ ایریا شیرشاہ ماڑی کی جانب جاسکے گا، چھوٹی بڑی کوئی بھی گاڑی گرومندر سے نمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر میں ٹریفک جا م کا نوٹس لے لیا

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر میں ٹریفک جا م کا نوٹس لے لیا

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر میں بد ترین ٹریفک جا م کا نوٹس لے لیا، آئی جی ٹریفک سے رابطہ کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں شدید ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ٹریفک سے رابطہ کر کے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

    قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شدید ٹریفک جام رہا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس کے مطابق گرو مندر سے لسبیلہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کی گئی۔

    رضویہ سوسائٹی سے ناظم آباد ایک نمبر تک بھی سڑک بند کی گئی، راستے بند ہونے سے صدر، سولجر بازار اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوا۔


    یہ بھی پڑھیں:  چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد


    گرو مندر، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد، عائشہ منزل میں بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، گارڈن، سائٹ ایریا،غریب آباد، حسن اسکوائر، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، گولیمار چورنگی میں بھی ٹریفک جام رہا۔

    خیال رہے کہ آج شہر میں چُپ تعزیے کا جلوس نکلنا تھا، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

  • کراچی :’’چپ تعزیے‘‘ کا پہلا جلوس اختتام پذیر

    کراچی :’’چپ تعزیے‘‘ کا پہلا جلوس اختتام پذیر

    کراچی: چپ تعزیے کامرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیے کاجلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

    جلوس اپنے روایتی راستوں پرانی نمائش،ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر،عید گاہ، لائٹ ہاوٴس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

    جلوس کی سیکیورٹی کے لئے چارہزار آٹھ سو اٹھاسی پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔اس موقع پر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیاتھا۔

    واضح رہےکہ دوسری جانب آج قصرِمسیب سےچپ تعزیہ کا آخری جلوس برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

  • کراچی: پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شدید ٹریفک جام

    کراچی: پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شدید ٹریفک جام

    کراچی: چپ تعزیہ کے اختتامی جلوس کے باعث کراچی میں ٹریفک پولیس کی ناقص حمکت عملی سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس کے باعث مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ لوگوں اور بچوں کو اسکول اور دفاتر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور لوگ کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے۔

    متبادل روٹس کے اعلان کے باوجود ٹریفک پولیس سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک روکنے میں ناکام رہی جس سے شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور سمیت دیگر شاہراہوں اور علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ رہا اور مذکورہ علاقوں اور ملحقہ سڑکوں پر مختلف اوقات میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔

    واضح رہے کہ آج قصر مسیب سے چپ تعزیہ کا آخری جلوس دوپہر میں برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔

    جلوس کے ساتھ پولیس کے 4 ہزار 8 سو 88 اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں جلوس کے راستوں کی سوئپنگ کر رہی ہیں۔