Tag: چچا

  • چچا نے 17 سالہ  بھتیجی کو قتل کر ڈالا

    چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو قتل کر ڈالا

    لاہور : چوہنگ میں گھریلو جھگڑے پرچچا نے 17 سال کی بھتیجی کو گولی مار کر قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا چچا نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سترہ سال کی سماہا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

    فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ابتدائی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    یاد رہے جنوری میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر سے اپنے بچوں کو دور رکھیں، گرفتار شرپسند کے چچا کا بیان

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر سے اپنے بچوں کو دور رکھیں، گرفتار شرپسند کے چچا کا بیان

    9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث ایک اور اہم شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سہراب نامی شرپسند کو 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    تاہم شرپسند کے ورثا نے شدید الفاظ میں شرپسندوں اور  9  مئی کے سانحے کی شدید مذمت کی اور بھتیجےکی شرپسندی کا اعتراف کیا۔

    گرفتار شرپسند سہراب کے چچا کا کہان ہے کہ ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شرپسند واقعات میں گرفتار ہے، نوجوان نسل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریہ سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔

    گرفتار سہراب کے چچا کا کہنا تھا کہ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی  ایک پروپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

  • جائیداد کا تنازعہ: چچا نے بھتیجے کے جسم میں کیلیں ٹھونک دیں

    جائیداد کا تنازعہ: چچا نے بھتیجے کے جسم میں کیلیں ٹھونک دیں

    اٹک: صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے بھتیجے پر انسانیت سوز ظلم کرتے ہوئے اس کے جسم میں کیلیں ٹھونک دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے جنڈ میں چچا نے جائیداد کی خاطر بھتیجے پر تشدد کیا اور اس کے جسم میں کیلیں ٹھوک دیں، 28 سالہ مظہر حسین والدین کے انتقال کے بعد چچا کے ساتھ رہا تھا۔

    متاثرہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے نوجوان کے جسم سے کیلیں نکالیں۔

    پولیس کو بیان دیتے ہوئے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم حبیب (چچا) نے اپنے داماد کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل افسر کے دستخط کے ساتھ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔