Tag: چڑیا گھر انتظامیہ

  • دریائی گھوڑا کون ہے؟ چڑیا گھر انتظامیہ 7 سال تک بے خبر رہی

    دریائی گھوڑا کون ہے؟ چڑیا گھر انتظامیہ 7 سال تک بے خبر رہی

    ٹوکیو : چڑیا گھر میں موجود ایک مادہ دریائی گھوڑے نے سات سال تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی کہ وہ نر نہیں مادہ ہے۔

    جانوروں کی قسم یا نسل جو بھی ہو ماہرین حیوانیات کے لیے یہ سمجھنا کبھی مشکل نہیں ہوتا کہ وہ نر ہے یا مادہ۔ لیکن جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ایک دریائی گھوڑے سے متعلق جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ انتہائی چونکا دینے والا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق جین چن نامی ایک دریائی گھوڑا جاپان کے چڑیا گھر میں گزشتہ سات سال سے موجود تھا۔

    اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کہا جائے یا بھولا پن کے وہ اسے نر دریائی گھوڑا سمجھتی رہی، تاہم سات سال بعد ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد پتہ چلا کہ جین چن دراصل ایک مادہ دریائی گھوڑا ہے۔

    Hippo

    رپورٹ کے مطابق اس دریائی گھوڑے کو سال 2017 میں جاپان کے چڑیا گھر لایا گیا تھا، یہ میکسیکو کے افریقی سفاری سے پانچ سال کی عمر میں چڑیا گھر کے مکینوں میں شامل ہوا تھا تب وہ بچہ تھا۔

    اوساکا کے تینوجو چڑیا گھر نے جین چین نامی دریائی گھوڑے کی صنف کے متعلق اطلاع گزشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

    چڑیا گھر عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی قسم کا شک نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ اس کو لانے والے ادارے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اور درآمد کے ساتھ آنے والی دستاویزات میں بھی اس کو نر قرار دیا گیا تھا اس لیے ہم نے اس پر کبھی شک نہیں کیا۔

    یہ انکشاف کیسے ہوا؟

    چڑیا گھر کے جانوروں رکھوالے نے اے ایف پی کو بتایا کہ 12 سال گزرنے کے باوجود جین چن نے کبھی بھی نر دریائی گھوڑے جیسا سلوک نہیں کیا اور نہ ہی نگراںی کرنے والوں کو اس کی کسی حرکت سے یہ اندازہ ہوسکا۔

    بعد ازاں شک پڑنے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ جین چن دراصل نر نہیں ایک مادہ دریائی گھوڑا ہے۔

    چڑیا گھر انتظامیہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جین چین کے نر ہونے کی بجائے مادہ ہونے پر اس کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

  • ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    کراچی: عالمی ماہرین کی فور پاز کی ٹیم ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان چڑیا گھر پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی ماہرین کی ٹیم ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان اور کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کا اجلاس ہوا، عالمی ماہرین کی سات رکنی ٹیم نے ہتھنی نور جہاں کے علاج کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے طبی معائنہ اور علاج کے دوران ٹیم کو سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، ٹیم ہتھنی کی صحت سے متعلق مکمل جائزہ لے گی اور علاج کرے گی۔

    کراچی: چڑیا گھر کی ہتھنیاں نور جہاں اور مدھو بالا کہاں جائیں گی؟

    ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین نے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہتھنی کے علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے، علاج کے لئے تمام ادویات، ایکسرے اور دیگر تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے مزید کہا کہ ہتھنی کے انکلوژر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کو پر سکون ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے ہتھنی کا علاج کرسکیں۔