Tag: چکن کی قیمت

  • ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

    ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

    لاہور : ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی، قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔

    تاہم آج نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔

    مرغی فروشوں نے اعتراف کیا کہ عید کی چھٹیوں میں لیبر نے اپنی مزدوری کئی گنا بڑھالی تھی ، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی فروش جتنے بھی عذر پیش کرلیں حقیقت تو یہ ہے کہ فارمز مالکان اور دکانداروں کی من مانیاں بھی اس وقت چلتی ہیں جب انتظامیہ بے بس ہو۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

    چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

    لاہور :وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین کی پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات میں چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئےمختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو اسٹاک کی پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی، اجلاس میں چکن کی سپلائی چین اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    چکن کی قیمت مقرر کرنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 روز میں چکن کی قیمتوں میں 200 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نمائندوں نے صوبائی وزیر کو مسائل اور تحفظات سےآگاہ کیا ، وزیرلائیواسٹاک عاشق حسین  نے جائزمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ چاہتی ہیں تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے قیمتوں کاتعین ہو۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان نے 2 روز میں فی کلو مرغی 600 روپے تک لانے کی یقین دہانی کرائی۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں

    مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں

    لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں، آج 15 روپے مزید کمی کے بعد قیمت 377 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چوزے کی ایکسپورٹ پرپابندی کے باعث برائلر مرغی کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں قدرے بہتری آئی، چار دنوں میں چکن 100 روپے کلو تک سستا ہوئی۔

    چکن کے گوشت کی قیمت میں آج 15 روپے تک مزید کمی ہوئی اور گوشت 392 روپے سے سستا کرکے 377 روپے کلو ہوگیا۔

    ہول سیل میں زندہ چکن کی قیمت 250 جبکہ پرچون بازار میں 260 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری آئی ، انڈوں کی قیمت 251 درجن جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 410 روپے کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ چکن کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کی تھی۔

    ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور چکن مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔