Tag: چک شومر

  • بائیڈن کو ایک اور صدمہ، اہم رہنماء ساتھ چھوڑ گئے

    بائیڈن کو ایک اور صدمہ، اہم رہنماء ساتھ چھوڑ گئے

    لاس ویگاس: امریکی صدارتی انتخابات کی آمد سے قبل صدر بائیڈن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈیموکریٹ اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر بھی صدر بائیڈن کاساتھ چھوڑ گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چک شومر نے صدر بائیڈن سے ملاقات کے دوران صدارتی مہم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ڈیموکریٹ اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر کا بائیڈن سے کہنا تھا کہ الیکشن سے دستبردار ہونا امریکا اور ڈیموکریٹ پارٹی کیلئے بہتر ہو گا۔

    سینیٹرچک شومر نے ڈیلاوئیر میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔ جبکہ کانگریس میں ڈیموکریٹ پارلیمانی لیڈر حکیم جیفریز بھی صدر بائیڈن سے خوش نہیں ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، انتخابی سرگرمیاں روک دی گئیں، انہوں نے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، صدربائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو استثنیٰ کیسے دیا؟ جو بائیڈن نے سپریم کورٹ کے حوالے سے بڑی آئینی ترامیم کا اعلان کر دیا

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے سول رائٹس تنظیم کی منتظم کو فون پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

  • امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

    امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

    واشنگٹن: ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ دیوار کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم صدر ٹرمپ کو شٹ ڈاؤن ختم کرنا ہوگا۔

    اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی جمہوریت اس طرح سے کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز میں حکومت چلائی جاسکتی ہے۔

    نینسی پلوسی نے کہا کہ میکسیکو سرحد اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر صدر ٹرمپ نے ڈر کو چُنا ہے جبکہ ڈیموکریٹس حقائق سے بات شروع کرنا چاہتے ہیں، آئیں ہم اس اہم معاملے پر خوف کو بالائے طاق رکھ کر گفتگو کریں۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ کا سرحدی بحران کے خاتمے کے لیے فنڈنگ کا مطالبہ

    چک شومر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو کو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے رقم ادا کرنے پر آمادہ نہ کرسکے، امریکی عوام کو بھی مطمئن نہیں کرسکے اور کانگریس کو بل کی منظوری دینے پر راضی نہیں کرپائے تو حکومتی شٹ ڈاؤن کردیا۔

    دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ نے حکومتی امور کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے علاوہ بھی سرحد کو محفوظ بنانے کے کئی طریقے موجود ہیں، اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فیڈرل حکومت میں شٹ ڈاؤن رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹس فنڈز فراہم نہیں کررہے۔