Tag: چھاتی کا سرطان، بریسٹ کینسر،

  • سرطان سے آگاہی کے لئے پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا انعقاد

    سرطان سے آگاہی کے لئے پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا انعقاد

    لاہور:  چھاتی کے سرطان کے سدباب کے لئے دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کو ’’چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر  میں کئی سیمینار  اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہے۔

    ایسے میں لاہور کے پولو کلب میں ان پنک پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ پچیس اکتوبر تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خاتون سمیت دو غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ان پنک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی واحد خاتون کھلاڑی لینا باری ہے، جن کی عمر سولہ سالہ ہے، لینا باری نے ٹورنامنٹ میں شمولیت  پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی بہت ضروری ہے، اسی لئے اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول

    لینا باری نے بتایا کہ بچپن ہی سے گھڑ سواری کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ میں نے سات سال کی عمر میں گھڑ سواری شروع کی، گھوڑے سے کئی مرتبہ گرنے کے باعث اب دل سے خوف ختم ہوگیا ہے اور اب میں نے پولو کھیلنا شروع کردیا ہے۔AI-powered medtech company aims to transform breast cancer surgeries - MedCity News

    یاد رہے کہ دنیا میں پہلی بار نوے کی دہائی میں چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی شعور اُجاگر کرنے کیلئے پنک ربن مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ہے تو صبح‌ جلدی اٹھیں، تحقیق

    چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ہے تو صبح‌ جلدی اٹھیں، تحقیق

    لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح جلدی بیدار ہونے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں سستی نہیں کرتیں یا انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی تو اُن میں چھاتی کے سرطان کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی گھڑی اور چھاتی کے سرطان کا گہرا تعلق ہے اور تحقیق کے نتائج اچھی صحت میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

    تحقیقاتی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی طور پر ایک خود کار گھڑی موجود ہے جو چوبیس گھنٹے حرکت میں رہتی ہے، اسے سائنسی اصطلاح میں ’سریکڈین ردھم‘ یعنی (شب و روز) تبدیلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی خواتین میں‌ چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

    ماہرین کے مطابق سریکڈین ردھم کی وجہ سے علی الصباح بیدار ہونے والے لوگوں کو سارا دن توانائی کا احساس ہوتا ہے اور شام ہوتے ہی جسم تھک بھی جاتے ہیں، اسی طرح روزانہ دیر سے بستر چھوڑنے والے لوگوں کا حساب بالکل الٹا ہوتا ہے۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے اعداد و شمار کو جانچنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کے تحت روزانہ جلدی اور دیر سے اٹھنے والی ایک ہزار سے زائد خواتین کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔

    مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسی خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں دقت محسوس نہیں کرتیں یا انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی تو اُن میں چھاتی کے سرطان کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر: تیزی سے فروغ پاتا مرض

    تحقیقاتی نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صبح اٹھنے میں دقت محسوس کرنے والی 100 میں سے دو خواتین کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں جبکہ جلدی جاگنے والی خواتین میں سے صرف ایک مریضہ سامنے آئی۔

    ماہرین کے مطابق برطانیہ میں بریسٹ کینسر اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر سات میں سے ایک عورت اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔