Tag: چھت

  • لاہور میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    لاہور میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر اسماعیل پورہ میں گھرکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔

    رپورٹس کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ رمضان،18سالہ دعا جبکہ 7 سالہ کرن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر بارش کے باعث لکڑی اور سرکنڈوں سے بنی چھت گر گئی تھی، ملبے کے نیچے دب کر میاں بیوی جاں بحق جبکہ تین بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    کراچی: جناح اسپتال میں وارڈ کی چھت کا پلستر گرنے سے نرس زخمی

    ہریانہ جھامرہ کا رہائشی پچاس سالہ شہامند اور اس کی چالیس سالہ بیوی ریاض بی بی رچنا ٹاؤن کے قریب حویلی میں قائم بھینسوں کے باڑے میں لکڑی اور سرکنڈوں کی چھت والے کمرہ میں اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔

    اہلخانہ سو رہے تھے کہ بارش کی وجہ سے خستہ حال چھت ان پر گر گئی، ملبے کے نیچے دب کر میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے تینوں بچے محفوظ رہے، ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشیں ملبے سے نکال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں۔

  • بارش سے اسکول ڈوب گیا، 162 بچے رات بھر چھت پر پھنسے رہے

    بارش سے اسکول ڈوب گیا، 162 بچے رات بھر چھت پر پھنسے رہے

    مون سون شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے طوفانی بارشوں نے ایک اسکول کو بھی ڈبو دیا سینکڑوں بچے جان بچانے کے لیے رات پر چھت پر رہے۔

    پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک میں مون سون بارشیں جاری ہیں۔ بھارت میں بھی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھارکھنڈ ضلع میں موسلادھار بارش نے تباہی مچائی اور ندی اوور فلو ہونے کے بعد پانی گاؤں میں داخل ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسی گاؤں میں ایک نجی رہائشی اسکول بھی واقع ہے۔ سیلابی پانی نے پہلے اسکول میں داخل ہوکر پہلے پورے اسکول کو ڈبو دیا اور وہاں کھڑی گاڑیاں بھی مکمل طور پر ڈوب گئیں۔

    اسکول سے متصل ہاسٹل بھی تھا وہ بھی پانی میں ڈوب گیا اور ہاسٹل میں مقیم 162 بچے جان بچانے کے لیے چھت پر بھاگے اور رات بھر وہاں پناہ گزین رہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہاسٹل میں رات میں اس وقت اچانک پانی تیزی سے داخل ہوا، جب بچے سو رہے تھے۔ انہیں عملے نے فوری طور پر اٹھا کر چھت پر منتقل کیا جہاں انہوں نے پوری رات برسات میں بھیگتے ہوئے خوف کے عالم میں گزاری۔

    واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کو دی گئی اور اگلی صبح ریسکیو آپریشن شروع کر کے چھت پر پناہ گزین بچوں کو کشتیوں اور رسیوں کے ذریعہ بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    ریسکیو ہونے والے تمام بچوں کا قریبی اسپتال سے طبی معائنہ کرایا گیا تاہم بچوں کی بڑی تعداد واقعہ اور رات بھر خوف کے عالم میں برسات میں چھت پر رہنے کے باعث اضطراب کا شکار تھے۔ بعد ازاں بچوں کے والدین آکر انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

    مذکورہ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے مقامی اسکولوں اور ہاسٹلز کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیں اور ندیوں کے نزدیک رہنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    واضح رہے کہ بھارت شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون سے 29 جون کے دوران مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں 537.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو معمول سے 137 فیصد زیادہ ہے، جب کہ اگلے چار دنوں میں یہاں مزید معمول سے 76 سے 100 فیصد زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • خانہ کعبہ کی چھت پر لگا دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر، خاص بات کیا ہے؟

    خانہ کعبہ کی چھت پر لگا دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر، خاص بات کیا ہے؟

    یوں تو مسجد الحرام میں ہر جگہ سنگ مرمر لگا ہوا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں واقع مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام میں یوں تو بڑے پیمانے پر سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے لیکن خانہ کعبہ کی چھت پر استعمال کیا جانے والا سنگ مرمر دنیا کا نایاب ترین سنگ مرمر ہے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت 145 مربع میٹر ہے جس کی تیاری میں انتہائی نادر و نایاب قسم کا سنگِ مرمر استعمال کیا گیا ہے جو دن میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چھت پر نصب سنگِ مرمر دنیا کا نایاب ترین پتھر ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ رات کو یہ رطوبت کو جذب کر لیتا ہے اور دن کو جب سورج کی تپش ہوتی ہے تو یہ رات کو جذب کی ہوئی رطوبت کو رفتہ رفتہ خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے چھت اور کعبے کے اندر کا ماحول گرم نہیں ہوتا۔

    خانہ کعبہ کی چھت سے لے کر ستون اور دیواروں کی تعمیر انتہائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

  • ریلوے اسٹیشن کی گرنے والی چھت نے کس وزیراعظم کا دھڑن تختہ کر دیا؟

    ریلوے اسٹیشن کی گرنے والی چھت نے کس وزیراعظم کا دھڑن تختہ کر دیا؟

    دنیا میں مختلف حادثات پر متعلقہ وزرا کے تو استعفے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ایک ملک کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت منہدم ہونے پر مستعفی ہوگئے۔

    کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ہے جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر اس کے وزیراعظم ملوس ووسیویک نے استعفیٰ دے دیا۔

    <div class="paragraphs"><p>ملوس ووسیویک، تصویر&nbsp;@milos_vucevic</p></div>

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    اس جان لیوا حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئی اور حادثہ کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مسلسل تین ماہ تک احتجاج کیا۔

    ان کا یہ احتجاج بالآخر رنگ لایا اور گزشتہ شب سربیا کے وزیراعطم الیگزینڈر ملوس ووسیوک نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے 10 روز میں یہ طے کریں گے کہ نئے پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں یا موجودہ پارلیمنٹ سے ہی نئی حکومت تشکیل دی جائے۔

    تاہم اس احتجاج کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس طویل احتجاج کی سربیا کے طلبہ نے قیادت کی تھی اور دسمبر میں مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراچ شامل ہوئے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 16 سالہ اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں اور وہ اس وقت بھارت میں پناہ گزین ہیں۔

  • چارسدہ: گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چارسدہ: گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چارسدہ: ترنگزئی خٹ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ بچوں میں 8 ماہ کی دعانور، 7 سالہ حنیفہ، 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ صدیقیہ کالونی میلاد چوک کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 55 سال کی کوثر بی بی، 50 سالہ بانو، 35 سالہ مفیظہ اور 25 سال کے علی رضا شامل ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ملبے میں دب کر سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گھر کی چھت گر گئی، متعدد زخمی

    کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں گھر کی چھت گر گئی، متعدد زخمی

    کراچی: شہر قائد میں مون سون کی آمد کے پیش نظر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سیلن کے باعث چھتوں کے گرنے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں آج صبح سویرے گھر کی چھت گرگئی،جس کے باعث 3 بچے زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچوں کومعمولی چوٹیں آئیں ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری چاکیواڑہ تھانے والی گلی میں مکان کی چھت منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 افراد ہلاک جبکہ 7زخمی ہوگئے تھے۔

    اگست میں بارشیں : محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چھت گرنے کا ایک اور واقعہ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: لیاری میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: لیاری میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی:لیاری چاکیواڑہ تھانے والی گلی میں مکان کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے مرنے والوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

    چھت گرنے کا ایک اور واقعہ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ٹریفک پولیس نے لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے باعث اسے بندکر دیا ہے۔ حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک عیسیٰ نگری کے قریب 3 سے 4 فٹ دھنس گئی۔

    وزیراعظم کا بجلی کے بلوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، علاقہ پولیس نے موبائلیں لگا کر عیسیٰ نگری روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ لیاقت آبادسے حسن اسکوائرجانے والے ٹریک کو ڈبل چلایاجا رہا ہے۔

  • ویڈیو: نئی دلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    ویڈیو: نئی دلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی چھت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوجانے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 8 شدید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمنل 1 کی چھت شدید بارش اور ہوا کی وجہ سے گری جس کے سبب کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 سے پروازوں کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ دلی ایئرپورٹ کے علاقے میں آج تین گھنٹے میں 148.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارت کے گوہاٹی میں موسلا دھار بارش کے دوران ہوائی اڈے کی چھت مسافروں پر گر گئی تھی۔جس کے باعث انڈیگو، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلنے والی پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایئر پورٹ کی چھت کے گرنے اور بارش کا پانی بہنے کی ویڈیو وائرل ہوئیں۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ طوفان اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہوگئی اور ہمیں چھ پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاؤں 254گ ب میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گندم اسٹور کی جارہی تھی، اس دوران چھت اور دیواریں گرگئی، دونوں افراد چھت گرنے سے گندم کے اندر دب گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کے لٹن روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کر دیا

    ریسکیو حکام کے مطابق لٹن روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل تھیں۔

  • خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی روبوٹس کے ذریعے

    خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی روبوٹس کے ذریعے

    ریاض: سعودی عرب میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس سے کام لیا جارہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی جاتی ہے جس میں 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کا کام متعدد مراحل میں کیا جاتا ہے۔

    سب سے پہلے گرد و غبارصاف کرنے کے بعد پوری چھت پر پونچھا لگایا جاتا ہے، غلاف کعبہ کے اسٹینڈ اور دیوار کی بھی صفائی کی جاتی ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت کا دروازہ بھی باہر سے صاف کیا جاتا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق صفائی میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ روایتی طور طریقوں سے بھی کام لیا گیا۔