Tag: چھتیسویں برسی

  • شہید ذواالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    شہید ذواالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ میں اورآصف زرداری عوام کےحقوق کی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے شہیدذوالفقار علی بھٹو کی چھتیسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذواالفقار بھٹو نےعوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا۔

    پاکستان کوایٹمی قوت بنا یاجو ملک کے مخالفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ شہید ذواالفقار بھٹو عوام کی خاطر سر اٹھا کر تختہ دار پر گئے۔

    شہید بھٹو عوام میں زندہ رہے لیکن مخالف فضاؤں میں خاک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں اور آصف زرداری شہداء کی شمعیں لیکرعوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

  • اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثر نگار ابن انشا کی آج 36ویں برسی ہے

    اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثر نگار ابن انشا کی آج 36ویں برسی ہے


    اردو زبان کے منفرد شاعر اور نثرنگار ابن انشا کی آج چھتیسویں برسی ہے۔

    اردو زبان کے اس منفرد شاعراور نثرنگار کا اصلی نام شیر محمد خان اور قلمی نام ابن انشا تھا، ابن انشا کو سفرناموں، طنزومزاح، شاعری اور کالم نگاری ميں ايک منفرد مقام حاصل رہا۔

    انیس سو چھیالیس میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور انیس سو تریپن میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کے دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے ہیں۔

    ،انیس سو ساٹھ میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ چینی نظمیں شائع ہوا ابن انشا نے اپنے سفر ناموں چلتے ہو تو چین کو چلئے ، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں اپنے مخصوص طنزیہ اور فکاہیہ انداز میں تحریرکرکے ایک دھوم مچا دی۔

    اس کے علاوہ اردو کی آخری کتاب اور خمار گندم ان کے فکاہیہ کالموں کا مجموعہ ہے، اردو شاعری اور کالم نویسی کو ایک نئی جہت دینے والا یہ نظم ،غزل گو شاعرانیس سو اٹھہتر کو اپنے پیچھے اردو ادب کا ایک گراں قدر خزانہ چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے۔