Tag: چھت گرنے سے

  • لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق، چارکو زندہ نکال لیا گیا

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق، چارکو زندہ نکال لیا گیا

    لاہور : محلہ اسلم خان بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ محلہ اسلم خان میں ایک گھر کی تیسری منزل اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے باعث چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال کر میو ہسپتال پہنچایا، جہاں شہزاد نامی شخص اور ایک خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

    چار زخمیوں کا علاج جاری ہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کا عملہ بروقت جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا اور ابتدائی طور پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔

    ریسکیو حکام نے مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان : باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق, بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ابدی نیند سوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش جہاں باعث رحمت ہے وہیں خستہ حال مکانوں کیلئے خطرہ بھی بن جاتی ہے۔ملتان میں بارش نے ہنستا بستا آشیانہ اجاڑ ڈالا۔

    شہر کی چودہ نمبر چو نگی کے قریب بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت زمیں بوس ہوگئی ۔مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی ٹیمیں پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن گرنے والی چھت تین زندگیاں بھی ساتھ لے گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنےو الوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • حافظ آباد: چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    حافظ آباد: چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    گجرات: حافظ آباد میں چھت گرنے سے پانچ بچے جان سے گئے۔ گجرات میں موسلادھار بارش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ملک بھر میں موسم کے تیور الگ ہیں۔

    گجرات میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھاربارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا،وہیں شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں، بارش کا اتنا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جسے نکالنا شہریوں کے لیے امتحان بن گیا، گھروں میں کئی فٹ تک بھرے پانی نے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ سمیت بیشتر شہروں میں بادل چھائے رہیں گے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پرموسلادھا بارش کا امکان ہے،جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔