Tag: چھت گر گئی

  • میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    میر پور آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ مزید 2 بچے اور ان کے ماں باپ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ میرپور کے علاقے مجاہد ٹاؤن بن خرماں میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گر پڑی۔ حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمر 3 سے 13 سال تک تھی۔ واقعے میں بچوں کے ماں باپ اور 2 مزید بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اہل علاقہ نے جاں بحق بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد چھت گرنے کے بھی بے شمار واقعات پیش آئے۔ شدید بارش اور برفباری سے اوتھل میں مکان کی چھت گرگئی جس سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور 7 بچے زخمی ہوگئے۔

    اس سے قبل بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

    قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہرقصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے گنڈا سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور بہن شامل ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور میں 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

    انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    شیخوپورہ : بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی ‘3 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ملتان: زیرِ تعمیر عمارت کا کچھ حصہ منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی

    ملتان: زیرِ تعمیر عمارت کا کچھ حصہ منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی

    ملتان : بوسن روڈ پر زیرتعمیر پلازا کا ایک حصہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر واقع زیر تعمیر پلازا کی چھت گر پڑی، ملبے تلے متعدد مزدور دب گئے، دو مزدور جاں بحق اور 8 زخمی  ہوگئے جنہیں نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا  جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے، ڈی سی او اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 5 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردیا ہے، راستے کی تنگی کے باعث بھاری مشینری کو پہنچنے میں دقت پیش آرہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    بھاری مشینری کے نہ پہنچنے کے باعث 1122 کے اہلکار اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہاتھوں سے اُٹھانے میں مصروف ہیں جب کہ چاروں طرف مٹی کے دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں جسں کے باعث امدادی کارکنوں کو دشواری پیش آرہی ہے جب کہ مشینری کو پہنچنے میں مزید 30 سے 35 منٹ لگ سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق زیر تعمیر پلازا میں دکانیں بھی تھیں جہاں چند خاندان خریداری بھی کر رہے تھے اس لیے خدشہ ہے کہ ملبے تلے دبے افراد میں مزدوروں کے علاوہ خریداری کرنے والے خاندان بھی موجود ہیں۔

    ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر پلازا کا ایک بالائی حصہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے جسے بھاری مشینری کے ذریعے ہی محفوظ طریقے سے نیچے گرایا جاسکتا ہے ان تمام مشکلات کے باوجود امدادی کارکن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    عمارت گرنے کے فوری بعد کے مناظر ایک موبائل فون نے اپنے ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلیے جسے اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

    اسی دوران سول ڈیفنس کے اہل کاروں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور بات گالم گلوچ کے ساتھ ہاتھا پائی تک جا پہنچی، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے لوگ وہاں آگے بڑھ کر کام کرنا چاہ رہے تھے، انہیں حکم تھا کہ وہ آگے جا کر لوگوں کو نکالیں تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا اور مزاحمت پر ان پر تشدد کیا جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔

  • اوکاڑہ، چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ، چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ : اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر نے سے خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ایک تاحال لاپتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود پانچ افراد جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مکان کے ملبے تلے دبے سات افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے والے ساتھ زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں جب کہ دوافراد شدید زخمی ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق گھر کی چھت مخدوش حالت کی وجہ سے گری اور ملبے تلے ابھی ایک بچے کی موجد ہونے کا خدشہ ہے جس کو نکالنے کے لیے ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کام جاری ہے۔

     

  • ملیر، مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

    ملیر، مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی: ملیر کے علاقےسعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے سعود آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے 1 بچہ  عباس سمیت دو بچے اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ زخمی ہونے والے بچوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    roof-post-1

    مسجد کی چھت منہدم ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ملبے میں پھنسے افراد کو اپنی مدد آپ کےتحت ریسکیو کیا بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

    roof-post-2

    علاقہ مکینوں کے مطابق مسجد میں مدرسہ موجود ہےجہاں بچے بعد نمازِ ظہر تا عصر معمول کے مطابق قرآن مجید کی تعلیم حاصل کررہے تھے حادثہ پیش آیا۔

    رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا تاہم جوانوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم دیگرریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق مسجد کی چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق محمد عباس کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی عباس اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

  • ملتان: نجی اسکول کی چھت گر گئی، بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

    ملتان: نجی اسکول کی چھت گر گئی، بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

    ملتان: نجی اسکول کی چھت گر گئی تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پڑھا لکھا پنجاب کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن پنجاب میں اسکولوں کی مخدوش عمارتوں کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہورہا ہے۔

    ملتان کے محلے شریف پورا میں واقع نجی سکول میں پلے گروپ کے پندرہ بچے پڑھ رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی، اسکول میں موجود ٹیچر نے بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا، تمام بچے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق اسکول مالک کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اہلہ علاقہ کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت تقریباً چالیس سال پرانی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے بارہ بچے زخمی ہوگئے تھے۔

  • لاہور: بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 2افراد جاں بحق

    لاہور: بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 2افراد جاں بحق

    لاہور : شہر میں موسلا دھار بارش نے قیامت ڈھا دی، شاہدرہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث ملبے تلے دب کر  دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    لاہور شہر اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شاہدرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاکر دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔

    بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، مغل پورہ، دھرم پورہ، ملتان روڈ ، نسبت روڈ اور دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے شہر کا بیشتر علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • پشاور:عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    پشاور:عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    پشاور: پشنخرہ میں عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پشنخرہ میں عمارت کی چھت گر گئی، جس کےباعث عمارت میں رہائش پزیر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے کے نیچے کئی افراد ابھی بھی موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ابھی تک عمارت  کی چھت گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    برنس روڈ کے قریب واقع قدیم رہائشی عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت بوسیدہ حالت میں تھی اور اس میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، جس کے باعث عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ وہاں پہنچا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو کے عملے نے ایک شخص کو ملبے سے باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔