Tag: چھری

  • ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    مریدکے(19 جولائی 2025): والدین کے درمیان جھگڑے کے دوران ناراض بیٹے نے ماں پر چھری سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مریدکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے اپنی ماں کو چھری کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ زخمی رضیہ کو ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم بیٹا نجیب اللہ موقعے سے فرار ہوگیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں ہوئے جھگڑے پر بیٹا نجیب باپ کا ساتھ دے رہا تھا، پولیس کے ہاتھوں والد کی گرفتاری پر بیٹا نجیب اللہ مشتعل ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/addictive-father-lost-2-young-children-in-gambling/

    اس سے قبل ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا، یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔

    جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔

    بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

  • گھر آئے مہمانوں  نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    سنجرپور (14 جولائی 2025): پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو مہمانوں کی جانب سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجرپور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے دوران دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ  کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں میں 10 سالہ کنزہ اور7 سالہ شاہد شامل ہیں دونوں بچوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mureed-kay-crime-story-13-may-2025/

    دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی جہانگیر ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی دلاور ولد دوست محمد کو چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/faislabad-girl-murder-on-road-13-07-2025/

  • کراچی :  چھری کے وار سے ایک شخص قتل کردیا گیا

    کراچی : چھری کے وار سے ایک شخص قتل کردیا گیا

    کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں چھری کے وار سے ایک شخص قتل کردیا گیا، واقعہ کے بعد بہن اور بہنوئی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ سرجانی ٹاؤن سیکٹرالیون اے میں ایک شخص کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    پینتالیس سالہ عبدالعلیم بہن بہنوئی کے ساتھ رہائش پذیر تھا،پولیس نے بتایا کہ عبدالعلیم جھگڑے کے دوران گھریلو چھری لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد بہن اور بہنوئی موقع سے فرار ہوگئے تاہم آلہ قتل برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا اور گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

  • خاتون کا دن دہاڑے چھری کے وار سے قتل، بچے یہ ویڈیو نہ دیکھیں

    خاتون کا دن دہاڑے چھری کے وار سے قتل، بچے یہ ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک خاتون کو دن دہاڑے بیچ سڑک پر چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 سالہ خاتون کو اس کے ساتھی ملازم نے کمپنی کی پارکنگ میں چھری کے وار سے قتل کردیا، کہا جارہا ہے کہ خاتون نے جھوٹ بول کر ساتھی ملازم سے قرض لیا تھا۔

    افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر کچھ لوگ موجود ہیں لیکن کسی بھی بچانے کے لئے خاتون کی مدد نہیں کی۔

    پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کی ساتھی 28 سالہ شبھدا کوڈارے نے اپنے والد کی بیماری کا بہانہ بنا کر کئی بار اس سے پیسے ادھار لیے۔

    ملزم نے پولیس کو بتایا کہ جب میں نے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا تو کوڈارے نے انکار کردیا۔ اس پر کانوجا نے خاتون کے آبائی علاقے جا کر حقیقت جاننے کی کوشش کی، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے والد صحت مند ہیں۔

    ملزم نے خاتون کو آفس کی پارکنگ میں بلایا تاکہ اپنے پیسے واپس مانگ سکے۔ کواڈرے نے پیسے دینے سے انکار کیا جبکہ اس دوران دونوں میں خوب تکرار ہوئی، کانوجا نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق پارکنگ میں واقعے کے وقت متعدد افراد موجود تھے، مگر کسی نے بھی لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی، کچھ افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ خاتون کے زمین پر گرنے اور ملزم کے ہتھیار پھینکنے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کو مارا پیٹا۔

    گاڑی کے بونٹ پر چڑھنے والے نوجوان کیساتھ ڈرائیور نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    پولیس کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی موت واقع ہوگئی، مقدمہ درج کر کے ملزم کانوجا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں ایک خاتون نے شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب شادی کی تقریب کے دوران اچانک ایک خاتون نے دولہے پر چھری سے حملہ کر دیا۔

    خاتون کے حملے میں دولہا زخمی ہو گیا، دولہے کا خون دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے اور ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں خاتون ناہید نے دولہا نیاز مہر پر چھری سے حملہ کیا، جس سے دولہا زخمی ہو گیا، زخمی دولہے کو پی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دولہے پر چھری سے حملہ کرنے والی خاتون ناہید

    پولیس کے بیان کے مطابق حملہ آور خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لڑکی کے حملے میں دولہے کو پیٹھ پر زخم آئے۔

    خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیاز مہر کی شاگرد ہے، اور اس نے ان کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا، اور وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اور اب وہ چھپ کر شادی کرنے جا رہا تھا۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ تو صرف بات کرنے آئی تھی لیکن شادی ہال میں دولہے کے اہل خانہ نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے اپنے بچاؤ کے لیے چھری اٹھا لی تھی۔

  • دبئی، پاکستانی ملازم نے چھٹیاں نہ دینے پر بھارتی سپروائزر کو قتل کردیا

    دبئی، پاکستانی ملازم نے چھٹیاں نہ دینے پر بھارتی سپروائزر کو قتل کردیا

    دبئی : پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی ٹیکنیشن کو چھٹیاں نہ دینے پر اپنے بھارتی سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جبل علی اندسٹریل ایریا میں 25 سالہ پاکستانی نے وطن واپس جانے کے لیے اپنے سپروائزر کو درخواست دے رکھی تھی جسے نا منظور کردیا گیا تھا جس پر طیش میں آکر نوجوان نے اپنے سپروائزر کو قتل کردیا۔

    ملزم کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے سپروائزر سے تلخ کلامی کے بعد اسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا جب کہ اس دوارن ایک اور ملازم بھی زخمی ہوا جو سپروائزر کو حملے سے بچا رہا تھا۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم نے بھی قتل کا اعتراف کر لیا ہے اور غصے کی رو میں بہہ کر کیے گئے قتل پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

    عدالت نے ملزم کو 14 جنوری تک پولیس کے ریمارنڈ پر بھیج دیا گیا ہے جو مزید شواہد اکھٹا کرکے عدالت میں پیش کرے گی اور گواہوں کے بیانات قلم بند ہونے کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنادے گی۔