Tag: چھری مار

  • چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

    چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

    کراچی : چھرا مار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس حکام نے انعامی رقم میں اضافہ کردیا، چھلاوے کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 5 کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس نےچھرا مار کے مزید اسکیچز بھی جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر چھری سے حملہ کر کے ان کو زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پرعوام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

    پولیس نے ملزم کے حلیے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ملزم سے ملتی جلتی نئی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جس کے مطابق حملہ آور کا وزن65کلو اور قد5فٹ9انچ ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین پرچاقوسےحملہ، ملزم کی گرفتاری پرپانچ لاکھ روپے انعام

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقارمہر نے بتایا ہے کہ ملزم نے آخری واردات گلستان جوہر میں کالے رنگ کی70سی سی موٹرسائیکل پر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو حراست میں لینے کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : نوجوان کے چاقو سے زخمی ہونے کا بیان جھوٹا نکلا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات

    چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات

    کراچی : خواتین کو زخمی کرنے والے چھری مار کو پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے، چھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار گلستان جوہر کے اطراف تعینات کردیئے گئے جبکہ چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرمیں چھرا مار کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے، خوف کی علامت بننے والے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک ایس ایس پی، پانچ ایس پیز کے زیر نگرانی پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی ٹیمیں تیار کرلی گئی ہیں۔

    پولیس نے گلستان جوہر رابعہ سٹی اور پہلوان گوٹھ سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بھی ٹیم کے ہمراہ چھلاوے کو پکڑنے کے سرگرم ہوگئے، اتنی ٹیمیں اتنے اہلکار اور حملہ آور صرف ایک ہے.

    ملزم قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وار پر وار کررہا ہے لیکن پولیس صرف اقدامات پر اقدامات کررہی ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں خواتین پرچاقو سےحملہ کرنے والے ملزم وسیم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی نے ساہیوال اور گجرانوالہ میں چھاپےمارے لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

    ملزم وسیم کی ہمشیرہ نے بتایا ہے کہ اس کا بھائی ان دنوں کراچی میں ہے اور بیس دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، پولیس کے مطابق آخری کال بھی گلستان جوہر سے ٹریس ہوئی، پولیس حکام کے مطابق وسیم کے گھر والے بھی اب غائب ہوگئے ہیں ان کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے۔