Tag: چھری کے وار

  • خاتون نے چھری کے وار سے 18 افراد کو زخمی کردیا

    خاتون نے چھری کے وار سے 18 افراد کو زخمی کردیا

    جرمنی میں ایک خاتون نے چھری کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے 39 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے چھری سے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون تحویل میں ہے مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی حالت کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    جرمن وزیرداخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور مسافروں پر اس قسم کا حملہ دل دہلادینے والا ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کی بھی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکورٹی اہلکار کی جانب سے مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اپنی گاڑی لے کر داخلی دروازے تک پہنچیں اور سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر گاڑی نہیں روکی۔

    رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ زخم جان لیوا نہیں ہے۔

    واقعے کی سی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی‘۔

    نہتے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، اقوام متحدہ

    رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کا ہیڈکوارٹر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً نو میل دور ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں واقع ہے۔

  • بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن فورس نے نواں کوٹ میں چھری کے وار سے فیملی کو زخمی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواں کوٹ میں ملزم نے چھری کے وار سے ممانی کو قتل اور ماموں کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماموں سے لین دین تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور بچوں کو بھی زخمی کیا۔

    ڈولفن فورس کے ترجمان  کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم  شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

  • قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق

    قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق

    کراچی: قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 25 سالہ معیز کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے عید قربان کے لیے جانور خریدا تھا اور باڑے میں باندھا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔

    اہل خانہ کے بیان کے مطابق مقتول معیز اپنا جانور لینے گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم مانگی، مقتول موٹر سائیکل پر بیٹھا تو نامعلوم شخص نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا ہے، جب کہ قتل کے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے، مقتول کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

  • کراچی: ابراہیم حیدری میں سب انسپکٹر اور بیٹوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی

    کراچی: ابراہیم حیدری میں سب انسپکٹر اور بیٹوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس سب انسپکٹر اور بیٹوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایک واقعے میں پانچ افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد پولیس ہی کے ایک افسر کی فائرنگ اور چھری کے وار سے زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد عنایت، غلام اللہ، جاوید، تمیز، عطا محمد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے میں ملوث سب انسپکٹر ارشاد اور اس کے بیٹوں محمد حکم، محمد شیراز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، گرفتار سب انسپکٹر تھانہ بلوچ کالونی میں تعینات ہے، پولیس افسر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر مذکورہ افراد کو زخمی کیا، اس سلسے میں شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسٹریٹ کرائمز میں 7 فی صد کمی ہوئی ہے: آئی جی سندھ کلیم امام

    واضح رہے کہ آج آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 7 فی صد کمی ہوئی ہے، دہشت گردی کی 252 الرٹس جاری کی گئیں جنھیں ہم نے ختم کیا ہے۔

    گزشتہ روز ضلع وسطی میں ایکسائز انسپکٹر کو بھی بھتے کی پرچی ملی، جس کے بعد میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈی آئی جی سی آئی اے سے پولیس اقدامات پر رپورٹ طلب کی۔

    بھتہ خوروں نے ایکسائز انسکپٹر کو ان کے گھر پر بھتے کی پرچی کے ساتھ گولی بھی بھیج دی تھی، انھوں نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی تو پولیس نے کہا کہ دوبارہ ملزمان کی کال آئے گی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔