Tag: چھلانگ لگادی

  • مسافر نے طیارے کا دوروازہ کھول کر چھلانگ لگادی

    مسافر نے طیارے کا دوروازہ کھول کر چھلانگ لگادی

    کینیڈا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ٹیک آف کرنے سے قبل ایک مسافر طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا۔

    بین الاقوامی رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر کینیڈا کی فلائٹ روانگی کے لئے بالکل تیار تھی کہ ایک مسافر اچانک طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا اور 20 فٹ نیچے زمین پر گر پڑا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھلانگ لگانے والے مسافر کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ طیارے میں داخل ہوتے وقت وہ بالکل صحیح حالت میں تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد مسافر کو پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    اطلاعات کے مطابق مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور ایئر لائن نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، مذکورہ فلائٹ دبئی کے لیے شیڈول تھی اور اس واقعے کے باعث 6 گھنٹے کی تاخیر سامنا کرنا پڑا۔

  • اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے سے سیاح خوفزدہ، سمندر میں چھلانگ لگادی

    اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے سے سیاح خوفزدہ، سمندر میں چھلانگ لگادی

    روم : آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ آسمان پر ایک بڑا سیاہ رنگ کا بادل نمودار ہوتے ہوئے دیکھا جس سے ہمیں آتش فشاں پھٹنے کا اندازہ ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جزیرے اسٹروم بولی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا جس کے باعث سیاحت کے لئے آئے لوگوں نے ڈر کر قریبی سمندر میں چھلانگ لگا دی، آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے وقت اس جزیرے پر موجود لوگوں نے آسمان پر ابھرتے ہوئے سیاہ بادلوں اور اڑتی ہوئی چنگاریوں کو دیکھا جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جزیرے پر موجود اس واقعے کے عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم لوگ دن کا کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ہم نے دیکھا کہ تمام لوگ ایک رخ کی جانب گردن گھما کر دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آسمان پر ایک بڑا سیاہ رنگ کا بادل نمودار ہوتے ہوئے دیکھا جس سے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ آتش فشاں پہاڑ پھٹ چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتش فشاں پھٹنے کے باعث ایک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص آتش فشاں کی جانب بڑھ رہا کہ پھتروں سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے جزیرے پر موجود تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، اسٹروم بولی بحیرہ روم میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو سیاحت کے لئے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

  • امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: شہرت کی خاطر نشے میں دھت 21 سالہ امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 21 سالہ امریکی شہری نے دیو نہ صرف کروز شپ کے 11 ویں فلور سے بغیر کسی حفاظتی جیکٹ پہنے چھلانگ لگائی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری نے دیو کا تعلق امریکی ریاست وین کوور سے ہے، فرم رائل کیری بئن کی جانب سے امریکی شہری پر کروز شپ میں آنے پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Full send

    A post shared by Nick Naydev (@naydev91) on

    ترجمان رائل کیری بئن نے ٹیلی گراف یوکے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری کی جانب سے نہایت ہی غلط اقدام اُٹھایا گیا ہے، امریکی شہری اور اس کے ساتھ موجود دوستوں پر کروز شپ میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کروز شپ کا نام سیمپونی ہے اور اس میں 18 ڈیکس ہیں، شپ کی ہائٹ 238 فٹ اور اس میں 5518 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    دوسری جانب انسٹا گرام پوسٹ میں موجود کمنٹس سے یہ پتا چلتا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے سمندر سے نکالا گیا اور اس کے ساتھیوں کو کروز شپ سے دھکے دے کر نکال دیا گیا پھر انہیں وہاں سے اپنے گھر خود ہی جانا پڑا۔