Tag: چھلانگ لگا دی

  • ویڈیو: لڑکی نے ’ہراسانی‘ سے بچنے کے لیے رکشہ سے چھلانگ لگا دی

    ویڈیو: لڑکی نے ’ہراسانی‘ سے بچنے کے لیے رکشہ سے چھلانگ لگا دی

    مہاراشٹر : بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک 17 سالہ لڑکی نے جنسی حراسانی سے بچنے کیلئے رکشہ سے چھلانگ لگادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ لڑکی اپنی ٹیوشن کلاسز کے بعد گھر جانے کیلئے رکشا لیا، آٹو ڈرائیور نے عام سوالات پوچھنا شروع کر دیے لیکن پھر نازیبا ریمارکس دیے جس سے نوجوان لڑکی خوفزدہ ہو گئی اور تیز رفتار رکشا چلنے ہونے کے باوجود اس نے چھلانگ لگادی۔

    مہاراشٹر کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے لڑکی کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، جس کے بعد اسے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    پولیس نے سڑک پر موجود 40 سی سی ٹی وی کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد آٹو ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور اس پر بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • گھریلو پریشانیوں سے تنگ ماں نے 3بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا دی

    گھریلو پریشانیوں سے تنگ ماں نے 3بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا دی

    کراچی : خاتون نے  گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر 3بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم پورٹ گرینڈ انتظامیہ کے بروقت ایکشن سے چاروں زندگیوں کو بچالیا گیا‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ ماں کا بچوں سمیت اقدام خودکشی کا واقعہ پیش آیا ، نیٹی جیٹی کے پل سے خاتون نے تین بچوں کیساتھ اچانک چھلانگ لگائی تو پورٹ گرینڈ پر بیٹھی فیملیز نے شور مچادیا۔

    پورٹ گرینڈ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے چاروں کو بچالیا۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ، فوٹیج میں خاتون کو بچوں کیساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بیالیس سیکنڈ میں ریسکیو ٹیم نے خاتون اور بچوں کو بچایا، جس کے بعد انھیں پولیس اور ایدھی حکام کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون علیشاہ منظور کالونی کی رہائشی ہے، خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بچوں کیساتھ چھلانگ لگائی تھی۔