Tag: چھوٹا طیارہ

  • لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں طیارہ گرنے سے چھ افراد ہلاک

    امریکہ میں طیارہ گرنے سے چھ افراد ہلاک

    الاباما : امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں،حادثے میں ہلاک ہونےوالے تین شادی شدہ جوڑے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ٹسکالوسا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے فوری بعد جہاز سے خرابی کا پیغام موصول ہوا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا.

    اطلاعات کے مطابق جہاز میں سوار تینوں جوڑے فلوریڈا میں ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس اوکسفرڈ جا رہے تھے.

    مقامی اخباراوکسفرڈ ایگل کے مطابق جہاز میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے 11 بچے ہیں.

    ٹسکالوسا کے قریب نارتھ پورٹ کیمونٹی کے میئر کے مطابق جہاز ایئر پورٹ کے قریب درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور امدادی عملہ تین منٹ کے اندر جہاز کے ملبے تک پہنچ گیا تھا.

    الاباما کے نجی ٹی وی نے ایک رشتہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دندان ساز میاں بیوی جیسن اور لی شامل ہیں.

    واضح رہے کہ اوکسفرڈ ایگل کے مطابق دونوں کے تین بچے تھے اور ان کی عمر دس،سات اور پانچ برس ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک اور میاں بیوی کے پانچ بچے تھے.

  • شکاگو: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

    شکاگو: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں طیارے کے حادثے میں تین پاکستانی نژاد ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے حادثے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے میڈیکل پروفیشن کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    چھٹی کے دن کوبھرپورانداز میں منانے کے لئے نکلنے والے تین پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کواندازہ نہیں تھا کہ انہیں گھرلوٹنا نصیب نہیں ہوگا۔ امریکی ریاست شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ پرواز کے بعد فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

    طیارے میں سوار پاکستانی نژاد ڈاکٹر نیورو سرجن ڈاکٹر توصیف رحمان، ڈاکٹرعلی کانچ والا اوران کی اہلیہ ڈاکٹر ماریہ جاوید کانچ والا نے رہائشی علاقے کو تباہی سے بچانے کی کوشش میں طیارے کو آبادی سے دورلے جانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی۔

    حادثے کے وقت نیوروسرجن ڈاکٹر توصیف رحمان جہاز اڑا رہے تھے،تینوں افراد کنساس سٹی کے علاقے لارنس کلیرن کے رہائشی تھے۔

    حادثہ پالوز ہل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میڈیکل کی دنیا کے بڑے نام تھے، جن کی المناک موت کو میڈیکل کے شعبے کا بھی بڑا نقصان قراردیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی کمیونٹی نے تینوں ڈاکٹرز کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔