Tag: چھوٹے تاجر

  • بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

    بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

    اسلام آباد: ایف بی آر نے آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2لاکھ روپے نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

    آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد کی جانب سے ایف بی آر حکام سے مذاکرات کیے گئے، اس موقع پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہوگی، ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی۔

    ایف بی آر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائےگا، سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا۔

    ٹیکس وصولی: ایف بی آر، آئی بی کی کوششوں سے 178ارب کی ریکوری

    کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائےگا، 37 اے اور بی کے قانون کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں کسٹمز کے چھاپوں کیخلاف الگ اجلاس میں نیا میکنزم طے ہوگا، موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کیلئے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کاشف چوہدری، سلمان صدیقی، شرجیل میر و دیگر نے ٹیکس نظام پر مؤقف پیش کیا، تاجر رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/salaried-class-will-benefit-from-new-simplified-tax-returns-says-pm-shehbaz/

  • حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    کراچی : کے سی سی آئی کی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہاراسمال ٹریڈرز کے چیئر مین عبدالمجید  نےگارڈن مارکیٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے باوجود کراچی میں بھتہ ،پرچی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

     اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو ایک سازش کے تحت جرائم کی آماجگاہ بنا کر کاروبار کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

    ملزمان آئے روز دکان داروں سے بھتہ طلب کررہے ہیں اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے پانی کا جگہ جگہ جمع ہونا بھی عوام اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں۔