Tag: چھوٹے دکانداروں

  • تاجر دوست اسکیم میں  ماہانہ کتنا انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ دکانداروں کے لئے اہم خبر

    تاجر دوست اسکیم میں ماہانہ کتنا انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ دکانداروں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے یکم جولائی سے ماہانہ ٹیکس اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملک بھر کے 42 شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان کردیا۔

    ایف بی آر نے 688 صفحات پرمشتمل انکم ٹیکس ریٹ کی لسٹ جاری کردی ، ملک بھر کے 42 بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی کا آغاز ہوگیا۔

    ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے یکم جولائی سے ماہانہ ٹیکس اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا ہے اسکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں سے کم از کم ماہانہ انکم ٹیکس 100روپے اور زیادہ سے زیادہ ماہانہ انکم ٹیکس 20 ہزار وصول کیا جائے گا۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو کے حساب سےکیا جائے گا، دکانداروں سے انکم ٹیکس کیلئے فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

    حکام نے بتایا کہ ریٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ ہے جبکہ ڈی آئی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات اور گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی۔

    حافظ آباد،ہری پور، حیدرآباد،اسلام آباد،جھنگ،جہلم، کراچی ، قصور، خوشاب،لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں اور منڈی بہاؤ الدین میں بھی اسکیم نافذ ہے۔

    مانسہرہ،مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ،رحیم یارخان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی ریٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہے۔

    سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کردی گئی ہے، ٹیکس کا تعین علاقہ اور دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا تاہم عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

  • بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی اسکیم ، کون کون فائدہ اٹھا سکے گا؟

    بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی اسکیم ، کون کون فائدہ اٹھا سکے گا؟

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی اسکیم لانے کی تجویز دے دی گئی ، اسکیم گزشتہ 5 سال میں ریٹرن فائل نہ کرنے والے دکانداروں کیلئے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی اسکیم لانے کی تجویز سامنے آئی ، ذرائع نے بتایا کہ اسکیم سالانہ ایک کروڑ روپے سے کم ٹرن اوور والوں کیلئے متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی اسکیم ٹیئر ون ریٹیلرز پر لاگو نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، اسکیم گزشتہ 5 سال میں ریٹرن فائل نہ کرنے والے دکانداروں کیلئے ہوگی۔

    ،ذرائع نے کہا کہ خصوصی اسکیم کا اطلاق چھوٹے سروس پرو وائیڈرز پر بھی ہوگا اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر دکانداروں کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہوگا۔

    دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹیکس ریٹرن فائل کرسکیں گے تاہم اسکیم کے اہل دکانداروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔