Tag: چھوٹے ڈیمز

  • کوہ سلیمان  پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری

    کوہ سلیمان پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں کوہ سلیمان کے پانی کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پر غور کیا گیا۔

    وزیراعلی ٰ پنجاب نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا پانی کےذخیرے کےلیےچھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹےڈیمز کے لیےمختلف آپشن پرغورکررہی ہے۔

    ،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے، پانی کومحفوظ بنانےاوراستعمال کےلیےاسمال ڈیمز کامنصوبہ اہمیت کاحامل ہے۔

    چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینےکاصاف پانی میسرآئےگا، پہلے مرحلے میں 4اسمال ڈیمز کی تعمیر کےلیےٹیکنیکل اسٹڈی جاری ہے۔

    سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے اہم امور سے آگاہ کیا۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کرلیا، ڈیموں میں کنڈل ڈیم صوابی، جلوزئی ڈیم نوشہرہ اور تھانڈا ڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور،جھنگڑا ڈیم ایبٹ آباد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر5 ڈیمزکوسیاحتی مقامات بنانےکے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے کنڈل ڈیم صوابی،جلوزئی ڈیم نوشہرہ اور تھانڈاڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور،جھنگڑاڈیم ایبٹ آباد کوسیاحتی مقام بنایا جارہا ہے۔

    سیاحتی مقامات پر پارکنگ، ریسٹورنٹ، ٹک شاپ اور اوپن کوکنگ ، سولرسسٹم لینڈاسکپنگ، اسپاٹ اور فشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے 19 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مثبت تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے سلسلے میں ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کیےتھے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےقومی رابطہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی  اور معاون خصوصی زلفی بخاری کو رابطہ کمیٹی کاکنوینئر مقرر کیا گیا تھا۔

    کمیٹی ہفتہ واراجلاس کرے گی او 14دن بعد وزیراعظم کو پیشرفت سےآگاہ کر گی جبکہ ملک کےتمام سیاحتی مقامات پر قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا  تھا۔