Tag: چھوٹے کاروبار

  • متحدہ عرب امارات: چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ

    متحدہ عرب امارات: چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، یو اے ای میں تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار پر کارپوریٹ ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پہلی سالانہ کارپوریٹ ٹیکس کی مدت شروع ہو گئی ہے، جس سے کاروباری اداروں کو اپنے آڈیٹنگ کے عمل کو تیز کرنے اور، سب سے اہم بات یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت، وہ کاروبار جو کیلنڈر سال کو اپنا مالی سال مانتے ہیں ستمبر 2025 تک اپنا 2024 کارپوریٹ ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں۔ کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ سال جون سے کھلا ہے۔

    دبئی میں قائم کیپیٹل پلس کنسلٹنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر نقاش احمد کا کہنا ہے کہ ”کاروباروں کو اپنی اہلیت ثابت کرانے، ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور ضروری ریکارڈ رکھنے کی ضرورت ہے۔“

    نقاش احمد کا کہنا ہے کہ ”ٹیکس قابل افراد (یعنی کاروباری مالکان) اپنے ٹیکس ریٹرن پر‘چھوٹے کاروباری ریلیف’کا انتخاب کر سکتے ہیں اگر وہ ڈی ایچ 375,000 منافع کی حد کو پورا نہیں کرتے ہیں“۔

    متحدہ عرب امارات: کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی عائد

    کاروبار اس ریلیف پیکج کا انتخاب نہیں کر سکیں گے جہاں آمدنی 3 ملین AED سے زیادہ ہو، چاہے ٹیکس کے بعد کی مدت میں ٹیکس حد سے کم ہو۔لیکن بات یہ ہے کہ ان کاروباروں کو کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن ، حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مشکل آسان کردی

    لاک ڈاؤن ، حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چھوٹے کاروبار کےلیے50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ چھوٹے کاروبار کےلیے50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے ، پیکج کے تحت ایس ایم ایز کو پری پیڈ بجلی کی فراہمی ہوسکے گی۔

    اعلامیے کے مطابق 50 ارب کے پیکیج کو چھوٹا کاروبار و صنعت امدادی پیکج کا نام دیا گیا ہے، پروگرام سے5 کے وی بجلی استعمال کرنے والے72 فیصدافرادکوفائدہ ہوگا جبکہ 70 کےوی تک بجلی استعمال کرنے والےایس ایم ایزکو بھی فائدہ ہوسکے گا۔

    ای سی سی کے اعلامیئے میں کہا گیا کہ پیکیج سے کمرشل صارفین کو 3ماہ کیلئے ایک لاکھ تک اور صنعتی صارفین کو ساڑھے 4 لاکھ تک سہولت ملے گی جبکہ 5 کلوسے70کلو واٹ والے کاروبار کو 3ماہ کیلئے بل ادا نہ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق مئی کے مہینے سے یہ رقم بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی، بلا ضمانت قرض فراہمی کیلئے اسکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔

    ای سی سی نے ملازمین کی برطرفی روکنےاورروزگارفراہمی کےلیے30ارب سبسڈی اور پاک ایران بارڈر پر باڑ کےلیے3 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی، منصوبے سے 2 ارب سیل تک کاروبار کرنے والے مستفید ہوں گے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزارت صنعت کل ’’چھوٹا کاروبار امدادی پیکج‘‘ کا پہلا فیزپیش کرے گی، ای سی سی اور کابینہ سے منظوری کے بعدچھوٹے کاروبار اور صنعتیں مستفید ہوں گی۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج کےدوسرےمرحلےمیں آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرغور ہے، اگلے مرحلے میں کورونا سے شدید متاثر شعبہ جات کیلئےریلیف اقدامات کریں گے۔