Tag: چھوڑا گیا سیلابی ریلا

  • بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل

    بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل

    لاہور: بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔

    بھارت کا چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد دریا چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 51 ہزارکیوسک ہوگیا ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے صورتحال کے حوالے سے مزید آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دریائے چناب میں آج دوپہر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان کو اس وقت شدید سیلابی صورتحال اور متواتر بارشوں کا سامانا ہے، تاہم اس کے باوجود بھارت نے ایک بار پھر سے فلڈ کا انتباہ جاری کیا تھا۔

    اس بار بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جموں میں توی کے مقام پر ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا، وزارت آبی وسائل نے اعلامیہ میں بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 6 بجے آگاہ کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-issued-another-flood-warning/