Tag: چھٹی

  • چھٹی نہیں ملے گی۔۔ بیمار خاتون دفتر بلائے جانے پر انتقال کرگئی

    چھٹی نہیں ملے گی۔۔ بیمار خاتون دفتر بلائے جانے پر انتقال کرگئی

    بنکاک، تھائی لینڈ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، الیکٹرانکس فیکٹری میں کام کرنے والی 30 سالہ خاتون نے بیمار ہونے پر چھٹی کے لئے درخواست دی جسے منیجر کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھٹی کی درخواست مسترد کئے جانے پر خاتون نوکری سے ہاتھ دھونے کے خطرے کے باعث فیکٹری پہنچ تو گئی مگر 20 منٹ بعد ہی زمین پر گر پڑی کرگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک الیکٹرانکس فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون نے آنتو کی بیماری کے باعث ابتدائی طور پر 5 سے 9 ستمبر تک بیماری کی چھٹی کی درخواست دی تھی، خاتون نے ساتھ ہی اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا۔

    فیکٹری نے چھٹی کی درخواست ملنے پر علاج کے لئے خاتون کو چار دن کی چھٹی دے دی، تاہم، 12 ستمبر کو، جب خاتون کی صحت کام کرنے کی وجہ خراب ہوئی تو اس نے مزید دو دن کی چھٹی کا تقاضہ کیا۔

    خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود، مینیجر نے اس کی درخواست کو مسترد کر دیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ پہلے ہی کافی چھٹیاں لے چکی ہے۔

    نوکری چلے جانے کے خوف سے خاتون کام پر واپس تو آگئی لیکن اپنی شفٹ میں کام کے دوران صرف 20 منٹ بعد ہی زمین پر گر پڑی، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہنگامی سرجری کی، لیکن اگلے ہی دن خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    جاپانی باکسر کو 46 سال جیل میں کیوں گزارنے پڑے؟

    خاتون کی موت کے بعد فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اعلان کیا گیا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

  • عرب امارات میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان

    عرب امارات میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے 51 ویں یوم وطنی اور یوم شہید کے موقع پر پورے ملک میں 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    یکم سے 3 دسمبر 2022 تک سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔

    وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے عام تعطیل کے حوالے سے ہدایت سرکاری و پرائیوٹ سیکٹرز کی منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جو اماراتی کابینہ نے کیا تھا۔

    وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی کے موقع پر ملک کی اعلیٰ قیادت، اماراتی عوام اور مقیم غیر ملکیوں کو مبارکباد دی ہے جبکہ یوم شہید پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

  • ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوجانے والا شخص باتیں کرتا رہا، ہولناک واقعہ

    ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوجانے والا شخص باتیں کرتا رہا، ہولناک واقعہ

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اپنی جان دے دی، مذکورہ شخص کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اس کے باوجود وہ کئی دیر تک زندہ رہا اور باتیں کرتا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں ریلوے کا ملازم خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کرنا چاہتا تھا، تاہم اسے چھٹی نہیں ملی جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا۔

    ٹرین اس کے اوپر سے گزرنے کے بعد اس کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تاہم اس کے باوجود وہ پرسکون دکھائی دے رہا ہے اور بات چیت کر رہا ہے۔

    موقع پر موجود افراد نے اس ہولناک منظر کی ویڈیو بھی بنا لی، ریلوے ملازم کی کمر کے اوپر کا حصہ دونوں ٹریکس کے درمیان میں اور پیر کا حصہ ٹریک کے باہر تھا۔

    ٹرین سے کٹنے کے کچھ دیر بعد تک وہ باتیں کرتا رہا، پھر رفتہ رفتہ اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازم کا نام رمیش کمار تھا اور وہ اٹاوہ کا رہنے والا تھا۔

  • سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، عام تعطیل 24، 25 اور 27 دسمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

    بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

    ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔

  • ویک اینڈ کو برباد کرنے والی ان عادات سے بچیں

    ویک اینڈ کو برباد کرنے والی ان عادات سے بچیں

    ہفتہ وار تعطیلات پورا ہفتہ کام کرنے کے بعد تھکان اتارنے کے لیے ہوتی ہیں۔ ان 2 (یا ایک) دنوں میں بعض لوگ آرام کر کے تھکن اتارتے ہیں جبکہ بعض لوگ اپنی پسند کی ایسی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جن سے وہ ذہنی و جسمانی طور پر خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

    ویک اینڈ کو اچھا گزارنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگر آپ ہفتہ وار تعطیل میں اپنے جسم کو آرام نہیں پہنچائیں گے تو اس کے بعد آپ اگلا پورا ہفتہ تھکن اور سستی کا شکار رہیں گے اور کوئی بھی کام دلچسپی سے انجام نہیں دیں سکیں گے۔

    دراصل کچھ عادات اور کچھ عوامل ایسے ہوتے ہیں جو ہمارا ویک اینڈ خراب کرسکتے ہیں اور خراب ویک اینڈ ہمارا آنے والا ہفتہ بھی برباد کرسکتا ہے۔ یہاں کچھ ایسی ہی عادات بتائی جارہی ہیں جن سے ویک اینڈ پر بچنا ازحد ضروری ہے۔


    منصوبہ بندی نہ کرنا

    منصوبہ بندی کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی تعطیل کے ایک ایک منٹ کے بارے میں منصوبہ بندی کریں۔ لیکن آپ کو ایک عمومی آئیڈیا ہونا چاہیئے کہ اس ویک اینڈ پر آپ کیا کر رہے ہیں اور کون کون سے کام نمٹانے جارہے ہیں۔

    اس سے آپ کے وقت کی بچت ہوگی اور بہت سے کام بھی باآسانی نمٹ جائیں گے۔


    اپنوں کے ساتھ وقت نہ گزارنا

    اگر آپ کے ویک اینڈ شیڈول میں گھر والوں اور اپنوں کے ساتھ وقت نہ گزارنا شامل ہے تو یقیناً آپ کی تمام مصروفیات بیکار ہیں۔ پورا ہفتہ آپ کا اور آپ کی ضروریات کا خیال رکھنے والے افراد کے ساتھ چھٹی کے دن کا کچھ وقت ضرور گزاریں۔


    ٹیکنالوجی کا استعمال

    اگر آپ ایک پرسکون اور بہترین ویک اینڈ گزارنا چاہتے ہیں تو 2 دن کے لیے اپنے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کو بھول جائیں یا صرف ضرورت کے وقت بہت تھوڑے وقت کے لیے استعمال کریں۔

    ہر وقت فون پر دستیاب نہ رہنا آپ کے دفتر کے ساتھیوں کے لیے پیغام ہے کہ چھٹی کا دن آپ کے اپنے اور اہل خانہ کے لیے ہے۔


    لطف اندوز نہ ہونا

    ویک اینڈ پر آپ دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں یا تنہا رہیں، یہ ضروری ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں۔ ایسی کسی سرگرمی میں شریک نہ ہوں جو آپ کو بیزاری اور تھکن کا شکار کرے۔


    تمام وقت سونا

    اگر آپ کی چھٹی تمام دن سوتے ہوئے گزرتی ہے تب بھی یہ ایک نقصان دہ عمل ہے۔ بہت زیادہ سونے سے ممکن ہے اتوار کی رات آپ کو نیند نہ آئے اور پیر کے دن جب آپ دفتر پہنچیں تو اپنے ساتھیوں کے برعکس تھکن اور غنودگی کا شکار ہوں۔

    چھٹی کے دن ذرا سا اضافی سونے میں کوئی حرج نہیں لیکن اسے سونے کا دن مت بنائیں۔

    مزید پڑھیں: ویک اینڈ پر ورزش کرنا زیادہ فوائد کا باعث


    فضول خرچی کرنا

    پورا ہفتہ کام کر کے اور پیسہ بچا کر ایک بڑی رقم جمع کرلینا اور پھر ویک اینڈ پر اسے اڑا دینا نہایت ہی احمقانہ عمل ہے۔ ایسی سرگرمیاں انجام دیں جو آپ کی جیب پر بوجھ نہ بنیں۔

    مزید پڑھیں: وہ مالی فیصلے جو آپ کو پچھتانے پر مجبور کردیں


    مقاصد کو بھول جانا

    تمام ہفتہ مصروف شیڈول کے بعد چھٹی کے دن اپنے مقاصد کو از سر نو یاد کریں، دیکھیں کہ آپ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے کتنے قریب پہنچے یا کتنی دور ہیں۔

    ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے نئے سرے سے حکمت عملی ترتیب دیں۔ اس کام کی فرصت یقیناً آپ کو پورا ہفتہ نہیں ملے گی۔


    کام کو یاد رکھنا

    اگر آپ نے کام کے حوالے سے چھٹی کے دن کی کوئی کمٹمنٹ نہیں کی تو پھر چھٹی کے دن کام کے بارے میں سوچنا سخت نقصان دہ ہے۔

    اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے اور ہر وقت کام کے بارے میں سوچنے میں فرق ہے۔ محنتی بنیں، کام کے جنونی مت بنیں۔

    مزید پڑھیں: کام کے جنونی افراد دفاتر کے لیے نقصان دہ


    پچھتانا

    ہوسکتا ہے آپ کو ویک اینڈ پر بہت سے ضروری کام نمٹانے ہوں لیکن آپ ان سب کو چھوڑ کر دوستوں کے ساتھ گھومنے چلے جائیں تب واپسی پر ادھورے کاموں کو دیکھ کر یقیناً آپ پچھتائیں گے۔

    ہفتہ وار تعطیلات میں کام اور تفریح کے اوقات مقرر کریں اور دونوں کو ایک دوسرے پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔


    سکون کی سانس نہ لینا

    چھٹی کا دن صرف گھر کے کام کرنے یا باہر تفریح کرنے کا بھی نام نہیں۔ اس دن کے کچھ حصے میں سکون سے لیٹ کر کوئی اچھی فلم دیکھی جاسکتی ہے یا کسی کتاب کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔


    آنے والے ہفتے کی تیاری

    اتوار کی شام میں اگلے آنے والے ہفتے کی تیاری کریں۔ فہرست بنائیں کہ اگلے ہفتے آپ کو کیا کیا کام انجام دینے ہیں اور کن ٹاسکس پر کام کرنا ہے۔

    یہ کام آپ کے اعتماد اور کام کے لیے دلچسپی میں اضافہ کرے گا اور آپ ایک بہترین ویک اینڈ گزارنے کے بعد ایک بھرپور اور کارآمد ہفتہ گزار سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔