Tag: چھٹیوں کا اعلان

  • وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

     

  • سعودی عرب: اسکولوں میں 21 فروری سے یکم مارچ تک چھٹیوں کا اعلان

    سعودی عرب: اسکولوں میں 21 فروری سے یکم مارچ تک چھٹیوں کا اعلان

    سعودی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کی کلاسوں کے اختتام پر 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    عکاظ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے رواں تعلیمی سال 2025 کے دوسرے سمسٹر کی کلاسز کے اختتام پر یوم تاسیس اور موسم سرما کی 9 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مملکت میں تمام اسکول جمعہ 9 فروری سے یکم مارچ تک بند رہیں گے۔ درس وتدریس کا سلسلہ 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    اس سے قبل وزارت نے رمضان المبارک میں اسکول ٹائمنگ کا بھی اعلان کیا تھا جس کے مطابق صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا جبکہ دوپہر کی شفٹ ایک بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے نو بجے سے شروع ہوگی۔

    وزارت تعلیم نے چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی ای ایجوکیشن سسٹم ’نور‘ میں تمام مضامین کا ریکارڈ اس کی اصلاح، نگرانی اور جائزہ مکمل کرنے اور طلبہ کے نتائج کا اعلان کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    وزارت نے وضاحت کی کہ سیکنڈری سکول کے امتحانات کے دوسرے دور کے لیے شیڈول تیار کرنا، اسے نور سسٹم میں شامل کرنا ، پرائمری اور انٹرمیڈیٹ مرحلے میں غیر حاضر طلبہ کے لیے متبادل امتحانات کا شیڈول تیار کرنا ضروری ہے۔

    Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

  • اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

    اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں مختلف اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، 29 مارچ 12 اپریل تک اسکول بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے مخصوص  اسکولوں کے لئے موسم بہار کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت نے کہا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز   29 مارچ سے ہوگا اور12 اپریل  2020 کو اسکول کھلیں گے جبکہ  اساتذہ اور انتظامی عملے کی چھٹیاں 5 اپریل کو ختم ہوجائیں گی۔

    یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں 4 ہفتوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ،  چھٹیوں کا آغاز 15 دسمبر سے اور اختتام 9 جنوری 2020 ہوا۔