Tag: چھینا جھپٹی

  • سولجر بازار چھینا جھپٹی کے ہلاکت خیز واقعے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

    سولجر بازار چھینا جھپٹی کے ہلاکت خیز واقعے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

    لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔

    تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شہری نے جھپٹ کر مسلح لٹیرے کو اچانک پیچھے سے دبوچ لیا، یہ ماجرہ دیکھ کر دوسرے ڈاکو کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں، تاہم لٹیرے کو دبوچنے والے شہری نے ڈاکو کے پستول کا رخ اس کے ساتھی ڈاکو کی جانب کر دیا اور گولیاں چلیں۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی، تاہم ایک گولی شہری کو بھی لگی، جو بعد میں اس کے لیے جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    ویڈیو میں تینوں افراد کو زخمی ہو کر زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ باقی 3 لٹیرے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی کی سڑکوں پر آئے دن شہریوں کو اس طرح گھیر گھار کر لوٹ لیا جاتا ہے، اور مزاحمت پر شہریوں کی قیمتی جانیں بھی تلف ہو رہی ہیں، تاہم جرائم پر قابو پانے کے دعوے کرنے والی پولیس انھیں روکنے میں ناکام ہے۔

  • ویڈیو: موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے بزرگ خاتون سے پرس چھین لیا

    ویڈیو: موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے بزرگ خاتون سے پرس چھین لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے گلی میں ایک بزرگ خاتون سے ان کا پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 صفہ اکیڈمی کے پاس موٹر سائیکل سوار 2 لٹیرے بزرگ خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، خاتون شدید جھٹکے کی وجہ سے گرتے گرتے بچی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار لٹیروں نے گلی میں سامنے سے آتے ہوئے واردات کرنی چاہے لیکن موقع نہ مل سکا اور بزرگ خاتون کے قریب سے گزر گئے۔

    تاہم آگے جا کر وہ پلٹ آئے اور اس بار خاتون کے سامنے سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے لٹیرے نے پرس میں ہاتھ ڈالا اور چھین لیا، جس کی وجہ سے خاتون کو شدید جھٹکا لگا۔

    فوٹیج کے مطابق واردات شلوار قمیض میں ملبوس 2 لٹیروں نے کی ہے جس میں پرس چھیننے والے لٹیرے کے سر پر سفید ٹوپی رکھی ہوئی ہے، جب کہ بائیک چلانے والے نے پی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

  • کراچی: چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران ڈی ایس پی زخمی

    کراچی: چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران ڈی ایس پی زخمی

    کراچی:شہر قائد کے علاقے شرف آباد کے قریب ڈپٹی سپرڈنڈینٹ سندھ پولیس سہیل عباس چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شرف آباد کے قریب ڈی ایس پی سہیل عباس سے نامعلوم افراد نے لوٹ مار کی کوشش کی جس میں اہلکار کی طرف سے مزاحمت پر فائرنگ بھی چل گئی۔

    ڈی ایس پی عباس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لٹیرے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    Karachi: Firing on car in Sharfabad, DSP injured. Follow upSHO New town informed that DSP Sohail Abbas (Posting ETO... Posted by Sindh Police on Thursday, September 10, 2015

    تاہم مزحمت کے دوران سہیل عباس کو ٹانگوں میں گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    Sohail Abbas, aged 47, ETO in Excise, was injured, received a bullet in his right leg, due to firing at his car near... Posted by Sindh Police on Thursday, September 10, 2015