Tag: چھیپا ٹرسٹ

  • سماجی رہنماؤں کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر خراج تحسین

    سماجی رہنماؤں کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی خدمات پر خراج تحسین

    کراچی: مختلف سماجی تنظیمیوں کے رہنماؤں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کو سلام عقیدت پیش کیا۔

    چھیپا ویلفیئر کے سربراہ اور معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت کرنے میں ایک درس گاہ کا درجہ رکھتے تھے، اُن کے انتقال سے خلا کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

    سماجی کاموں میں حصہ لینے والے ایدھی صاحب کے دیرینہ ساتھی اور سابق وزیر پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایدھی صاحب رضا کاروں کو دوست اور بھائی کی طرح سمجھتے تھے انہوں نے کبھی کسی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    سہارا ویلفئیر کے سربراہ اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ’’عبدالستار ایدھی کو انسانیت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایدھی صاحب کے انتقال سے یتیم بچے پھر سے یتیم ہوگئے‘‘۔

    تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گلوکار اور سہارا ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد روائے نے کہا کہ ’’ایدھی صاحب کے بعد ہمیں انسانیت کی خدمت کے وژن کو زندہ رکھنے کے لیے فیصل ایدھی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہیے، انسانیت کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘۔

  • سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

    کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنالیا ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں وہاں سے بھاری رقم لوٹ کر لے گئے۔

    پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔