Tag: چھیڑ خانی

  • سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

    سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

    سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مال میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی (یمنی شہری) مال میں لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے میں مصروف ہے، جو سعودی قانون کے منافی ہے۔

    محکمہ امن عامہ کے مطابق یمنی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گی ہے‘۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے شہر ریاض میں جان بوجھ کر مصروف ترین شاہراہ کو بلاک کرنا دو افراد کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔

    ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر کی معروف ترین شاہراہ کو دو افراد نے اپنی گاڑیوں سے بند کردیا ہے، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

    پولیس ٹیم جائے وقوعہ پراطلاع ملتے ہی پہنچ گئی، فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو سعودی قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

  • اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی درست نہیں ہے، یہ برانڈ بن چکی ہے، رمیزراجہ

    اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی درست نہیں ہے، یہ برانڈ بن چکی ہے، رمیزراجہ

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی درست نہیں ہے، یہ ٹیم ایک برانڈ بن چکی ہے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے یوٹیوب چینل پر شائقین کے سوالوں کےجوابات دئیے، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی 20 میں اچھا کھیلا ہے، اس ٹیم کےساتھ چھیڑ خانی درست نہیں ہے، یہ ٹیم ایک برانڈبن چکی ہے۔

    رمیزراجہ نے کہا کہ اچھی ٹیموں کے سامنے ہماری کارکردگی خراب ہوئی ہے، ٹیم میں زیادہ تبدیلی درست نہیں، اس سے ہم آہنگی خراب ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے بہت پیار ملا لیکن بورڈ چلاتے ہوئے سخت فیصلےکرنا پڑتے ہیں، بھارت سے بدمزگی ایشیاکپ کے معاملات پر شروع ہوئی۔

    سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت سےجیتنا ضروری ہے اس کے بعد ہی وہ ہمیں اہمیت دیں گے۔

    رمیز راجہ نے مزید سوال کے جواب میں کہا کہ تین سال کی مدت کے لئے آیا تھا 15ماہ بعد ہٹا دیاگیا، سیاسی مداخلت کر کے سیاسی بھرتی کی گئی جس سےکرکٹ برباد ہوگی۔

  • سعودی عرب میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی نوجوانوں کو مہنگی پڑگئی

    سعودی عرب میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی نوجوانوں کو مہنگی پڑگئی

    ریاض: سعودی عرب میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنا نوجوانوں کے لیے برا ثابت ہوا۔ پبلک پراسیکیوشن نے گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نوجوانوں کو شاپنگ مال کے قریب خواتین کو چھیڑخانی کرتا دیکھا گیا، پراسیکیوشن نے مذکورہ نوجوانوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی پبلک پراسیکیوشن نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں نظرآنے والے نوجوانوں فوری تلاش کیا جائے تاکہ انہیں سزا دی جاسکے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں چھیڑ خانی اور دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنا جرم ہے جس پر دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔ ان دنوں مذکورہ قوانین کو بھی سخت کردیا گیا ہے۔

    خبردار! سعودی عرب میں چھیڑچھاڑ پر سخت سزا ہوگی

    ویڈیو کا جائزہ لینے اور نوجوانوں کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 30 جنوری کو سعودی پبلک پراسیکیوشن نے قانون سے متعلق وضاحت کی تھی کہ مملکت میں جو بھی ملکی یا غیرملکی شخص چھیڑ خانی کرتے ہوئے پایا جائے گا اسے مذکورہ قانون کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔