Tag: چھیڑ چھاڑ

  • قربانی کے اونٹ سے چھیڑ چھاڑ شہری کو مہنگی پڑ گئی! (وائرل ویڈیو)

    قربانی کے اونٹ سے چھیڑ چھاڑ شہری کو مہنگی پڑ گئی! (وائرل ویڈیو)

    اگر جانور کو بے جا تنگ کیا جائے تو پھر یہ ہوتا ہے جو قربانی کے اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کے ساتھ ہوا۔

    عید قربان قریب ہے اور ہر گلی محلے میں قربانی کے جانوروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بکرے، دبنے، بیل اور گایوں کے ساتھ اونٹ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    لوگ قربانی کے جانوروں کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن بعض اوقات ان سے چھیڑ چھاڑ کسی بھی شخص کو بہت مہنگی پڑ جاتی ہے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک باڑے جیسی جگہ پر قربانی کے اونٹ بندھے ہوئے ہیں اور ایک شخص ایک اونٹ سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی کی بتائی جا رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بیٹھے ہوئے اونٹ سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے اور وہ اونٹ غصیلے ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔

    ایک دوسرا شخص اونٹ کی رسی کھینچتا ہے تاکہ یہ دوسرے شخص کو نقصان نہ پہنچا سکے، لیکن اونٹ موقع ملتے ہی تنگ کرنے والے شہری کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے اور دانتوں سے چبا کر زخمی کر دیتا ہے۔

    اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگ اونٹ کے منہ سے اس شخص کا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں بالآخر وہ کامیاب رہتے ہیں۔

    خوش قسمتی سے مذکورہ شخص کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور دو انگلیاں ہی متاثر ہوئیں۔

  • آئسکریم فروش کی ماہرہ خان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    آئسکریم فروش کی ماہرہ خان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    انقرہ: ترکی کے آئسکریم فروش سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سامنا ہوا تو وہ اُس کا کا انوکھا انداز دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے آئسکریم فروش اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، گاہک کو تنگ کرتے یہ آئسکریم فروش اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ کوئی بھی شخص ان سے ایک بار میں آئسکریم حاصل نہیں کرسکتا۔

    دنیا بھر سے ترکی جانے والے افراد آئسکریم فروخت کرنے والے ان لوگوں کے پاس ضرور جاتے ہیں تاکہ اپنی آنکھوں سے اُن کا ہنر دیکھ کر داد دے سکیں۔

    پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ترکی کے ساحل پر تصاویر نے تہلکہ مچادیا

    حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آئسکریم فروش اُن کے چھیڑ چھاڑ کرتے دکھائی دے رہا ہے۔

    Desis doing touristy things ‍♀ #throwback @sheheryarmunawar @karanjotwani @abhilashkumar

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئسکریم فروش نے ماہرہ خان کے ہاتھ میں اور پھر واپس لے لی، اس چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ماہرہ خان خاصی پریشان بھی نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد خاص طور پر آئسکریم فروش کے پاس بھی گئی تھے۔ مسٹرپرفیکٹ نے آئسکریم فروش کی پرفیکشن کو دیکھتے ہوئے اُس کے فن کو خوب سراہا اور اضافی پیسوں میں آئسکریم خریدی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ماہرہ خان کی حال ہی میں کچھ تصاویر ریلیز ہوئی تھیں جس پر پاکستانی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


  • خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے سدباب کے لیے موبائل ایپ تیار

    خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے سدباب کے لیے موبائل ایپ تیار

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے ازالے کے لیے اب جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ پنجاب سیف سٹی انتظامیہ نے ایسی موبائل ایپ بنا لی ہے جو ایسے واقعات کے خلاف اقدامات کرنے میں مدد دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے اشتراک سے پنجاب سیف سٹی انتظامیہ نے ایک موبائل ایپ بنائی ہے جس کے تحت خواتین اپنے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو فوری رپورٹ کر سکیں گی۔

    اس ایپ کے تحت اسے استعمال کرنے والی خاتون جیسے ہی وارننگ سگنل پریس کریں گی، فوراً ہی ڈولفن فورس کے قریبی دستے کو واقعہ اور جائے وقوع کی اطلاع موصول ہوجائے گی اور وہ حرکت میں آجائے گی۔

    مزید پڑھیں: جنسی حملوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

    ڈولفن فورس کے علاوہ قریبی پولیس اسٹیشن میں اسی کام کے لیے متعین اہلکار اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ان شکایات پر ایکشن لینے کے ذمے دار ہوں گے۔

    اینڈرائیڈ فون کے لیے بنائی جانے والی اس ایپ میں موصول ہونے والی شکایت کے ازالے کے لیے اسے سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔

    پنجاب سیف سٹی انتظامیہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ یہ ایپ نہ صرف 24 گھنٹے فعال رہے گی بلکہ اسے انٹرنیٹ کا کنکشن نہ ہونے کی صورت میں بھی بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی ۔ مینار پاکستان نارنجی رنگ سے روشن

    پنجاب کمیشن آن دا اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار کے مطابق اس ایپ کے ذریعہ خواتین صوبے میں اپنے (خواتین کے) متعلق قوانین سے بھی آگاہی و معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

    اس منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آج افتتاح کردیا جائے گا۔