Tag: چھ افراد ہلاک

  • چلی میں چھوٹا طیارہ گھر پر گِر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

    چلی میں چھوٹا طیارہ گھر پر گِر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

    سینتیاگو : چلی میں چھوٹا طیارہ برقی تاروں سے ٹکرانے کے باعث ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ چلی کے دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی طیاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گرگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ افسوس ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

    لاس ویگاس علاقے کے گورنر جیری جوگونس نے بتایا کہ جہاز جس مکان پر گرا اس میں کوئی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں ایک پائلٹ اور 5مسافر سوار تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکا: فلائنگ کلب سے نجی طیارہ چُرانے والے دو بچے گرفتار

    امریکا میں‌ مسافر بردار طیارہ چوری کے بعد حادثے کا شکار

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا ’BN-2B-27  ایئر کمپنی آرکیا پولیجی‘ کا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم حادثے اور تحقیقات سے متعلق ابھی تک کمپنی ترجمان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • لندن : 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں 30 ہوگئیں

    لندن : 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں 30 ہوگئیں

    لندن : لندن کے معروف 24 منزلہ گرین فل ٹاور میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں، ہلاکتوں میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی لندن میں منگل کی رات 24 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔ دوسری منزل سے بلند ہوتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق گرینفل ٹاور میں جس وقت آگ لگی اس وقت لوگ سورہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ آگ سے بچنے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے اور مدد کیلیے پکارتے رہے۔

    انیسویں اور بیسویں منزل سے لوگ موبائل ٹارچ کے ذریعے مدد کا سگنل دیتے رہے خوفناک آگ کو بجھانے کے لیے 40 فائر انجن اور دو سو فائر فائٹرز نے حصہ لیا لیکن آگ اتنی خطرناک تھی کہ شعلے ٹھنڈے ہوتے ہوتے کئی گھنٹے گزر گئے۔

    آتشزدگی میں اب تک 30 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں،عمارت میں لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق عمارت کی آخری تین منزلوں سے کسی کو بھی ریسکیو نہیں کیا جا سکا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    لندن پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شاید نہ ہوسکے، دوسری جانب غیرتسلی بخش امدادی کارروائی پرلوگ پھٹ پڑے۔ انہوں نے رہائشی عمارتیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آگ سے جاں بحق شامی پناہ گزین تئیس سالہ محمد الحاج علی کے بھائی کا کہنا ہے محمد کی جان بچانے کوئی نہیں آیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے بعداٹھنے والے سوالات کے جواب جاننا عوام کا حق ہے۔


    مزید پڑھیں : لندن میں 24منزلہ گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی


    فائر بریگیڈ نے بڑی تعداد میں زخمیوں کو عمارت سے نکالا لیکن لندن کے میئر صادق خان کا واقعے کو پریشان کن اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ابھی تک بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔

    مذکورہ عمارت 130 رہائشی فلیٹس پر مشتمل ہے جس میں ہزاروں افراد رہائش پذیر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    یہ پڑھیں: لندن آتشزدگی: سحری کیلئے اٹھے مسلمان لوگوں کی جانیں بچانے والے ہیرو

    آگ لگنے کے بعد عمارت کے مسلمان مکینوں کی جانب سے دیگر پڑوسیوں کی بہترین امداد نے میڈیا کی توجہ یک دم مسلمانوں کی جانب مبذولی کرالی، دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • افغانستان میں خودکش دھماکہ،6افراد ہلاک

    افغانستان میں خودکش دھماکہ،6افراد ہلاک

    جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خود کش دھماکہ سابق ضلعی گورنر کے گھر پر ہوا جہاں متعدد قبائلی سردار جنگ زدہ خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے حکومتی امداد کے حصول کےلیے جمع تھے۔

    صوبائی حکام کے مطابق جلال آباد میں قبائلی سرداروں کے اجتماع کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم جلال آباد میں داعش مسلح کارروائیوں میں سرگرم ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے غور میں دولت اسلامیہ تنظیم کے دہشت گردوں نے 30یرغمال شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کیاتھا۔

  • امریکہ میں طیارہ گرنے سے چھ افراد ہلاک

    امریکہ میں طیارہ گرنے سے چھ افراد ہلاک

    الاباما : امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں،حادثے میں ہلاک ہونےوالے تین شادی شدہ جوڑے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ٹسکالوسا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے فوری بعد جہاز سے خرابی کا پیغام موصول ہوا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا.

    اطلاعات کے مطابق جہاز میں سوار تینوں جوڑے فلوریڈا میں ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس اوکسفرڈ جا رہے تھے.

    مقامی اخباراوکسفرڈ ایگل کے مطابق جہاز میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے 11 بچے ہیں.

    ٹسکالوسا کے قریب نارتھ پورٹ کیمونٹی کے میئر کے مطابق جہاز ایئر پورٹ کے قریب درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور امدادی عملہ تین منٹ کے اندر جہاز کے ملبے تک پہنچ گیا تھا.

    الاباما کے نجی ٹی وی نے ایک رشتہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دندان ساز میاں بیوی جیسن اور لی شامل ہیں.

    واضح رہے کہ اوکسفرڈ ایگل کے مطابق دونوں کے تین بچے تھے اور ان کی عمر دس،سات اور پانچ برس ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک اور میاں بیوی کے پانچ بچے تھے.

  • بہالپور : احمدپورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم6افراد جاں بحق،25زخمی

    بہالپور : احمدپورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم6افراد جاں بحق،25زخمی

    بہالپور : احمد پورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم،ہولناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق،پچیس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پراسحاق پیٹرولیم کے قریب اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک مسافر بس سے جاٹکرایا.

    حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں موقع پر جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پرپہنچ گئی اور زخمیوں قریبی اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.

  • میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی: ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان میں اساتذہ یونین کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا،مظاہرین نے جنوبی میکسیکو کی مرکزی شاہراہ بلاک کر رکھی تھی.

    پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھافراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت سو افراد زخمی ہو گئے.

    تین روز قبل میکسیکو کی سرکاری آئل ریفائنری پیمکس نے اوکساکا ریاست کی مرکزی شاہراہ نہ کھلنے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی دھمکی دی تھی.

    *میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    واضح رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ یونینز کی جانب سے 2013 میں پیش کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونینز کا کہنا ہے کہ ان کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں.

  • جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے سبب چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جام شورو کے قریب انڈس ہائی وے پر مانجھند کے مقام پر تیز رفتار ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

    حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

    وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جام شورو سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    یاد رہے 24 مئی کو بھی انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس میں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی جس کے سبب آٹھ افراد ہلاک ہوئے ان میں تین بچے بھی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

  • صنعا: یمن میں تعزکےبازارپرشیلنگ،دوخواتین سمیت چھ شہری جاں بحق

    صنعا: یمن میں تعزکےبازارپرشیلنگ،دوخواتین سمیت چھ شہری جاں بحق

    صنعا: یمن کےشہر تعز پر شیلنگ کے نتیجےمیں دو شہری سمیت چھ افرادجاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یمنی حکومت کےزیر کنٹرول قدیم تعز کےبازار پرشیلنگ کے نتیجےمیں دو خواتین سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے،حملےمیں درجنوں افرادکےزخمی بھی ہوئے.

    یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ حملہ حوثی قبائل نے کیا، مقامی افراد کے مطابق بازار پرحملہ حوثی قبائل کے زیر کنٹرول علاقے سے کیاگیا۔ بازار کے علاوہ حوثی قبائل نے مرکزی تعز سمیت ایک اور علاقےپر بھی حملہ کیا جس میں دوافرادزخمی ہوگئے.

    واضح رہے گذشتہ ماہ یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں حوثی قبائل اورفوج میں جھڑپوں کےنتیجے میں بیس فوجی جان کی بازی ہار گئے.

  • کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد عاصم اور حیدر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا حسن نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے یونٹ 95 سے تھا۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے رہائشی فلیٹ سے سب انسپیکٹر سلیم کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، مقتول ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے اور تین شادیاں کی ہوئیں تھیں۔

    قبل ازیں ناظم آباد چار نمبر سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    اُدھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے عمیر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ لانڈھی 89 میں‌ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    الفلاح کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ایک ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے واچادرہ میں ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، ڈرون حملے میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ڈرون حملوں میں اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، سال دوہزار پندرہ کے آغاز کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقے میں سال کا پہلہ ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔