Tag: چھ اگست

  • عوامی تحریک کا 6 اگست سے بڑے شہروں میں دھرنوں کا اعلان

    عوامی تحریک کا 6 اگست سے بڑے شہروں میں دھرنوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے چھ اگست سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے بڑے شہروں‌ میں‌ دھرنا دے کر سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کریں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری نے چھ اگست سے قومی تحریک کا اعلان کردیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کیلئے انصاف اورپانامالیکس کرداروں کوبے نقاب کرنے کیلئے ملک کی پچیس جماعتوں نے مشن بنالیا۔

    لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قومی مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے چھ اگست سے احتجاجی تحریک چلائیں‌ گے۔

    اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیوایم سمیت دیگرجماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون معاف نہیں کریں گے،احتجاجی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے چلائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوران ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج ہوگا، یہ تحریک پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 6 اگست کو ملک کے بڑے شہروں میں دھرنا دیا جائے گا ، آخری دھرنا 30 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکمرانوں‌ کو ہرگز نہیں‌ چھوڑیں‌ گے ان سے خون کا بدلہ لیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا قصاص لے کر ہی رہیں گے، حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب دینا ہی ہوگا.

     

  • اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آباد: دارالحکومت میں فوج کی طلبی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے  حکومت سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس انورکانسی نےاستفسار کیاکہ اسلام آباد فوج کےحوالےکرنےکاجوازکیاہے؟وفاقی دارالحکومت فوج کےحوالےکرنےکےخلاف درخواست کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی۔

    چیف جسٹس انور کاسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق کھوکھرسے استفسار کیاکہ آج اسلام آباد کی صورتحال کوئٹہ وزیرستان کراچی جیسی نہیں ہے تو اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا جواز کیا ہے؟؟جسٹس انور کاسی نے ریمارکس میں کہا ہم نے حلف اٹھایا ہے ۔آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،سب مل کر چلائیں گے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نےدلائل میں کہاآرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت وزارت داخلہ فوج طلب نہیں کرسکتی،  فوج طلب کرنے کا حق آئینی طور پر کابینہ کو ہے، عدالت نے دلائل سُننےکے بعد وفاق سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔