Tag: چھ دہشت گرد ہلاک

  • خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پرحملے کاپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

    مزیدپڑھیں:شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    خیال رہےکہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمبارں کو ہلاک کیاتھا۔

    ڈی پی اوسہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

  • ماسکو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک

    ماسکو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک

    ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اسپیشل فورسز کے ایک آپریشن اور ماسکو میں جھڑپ کے نتیجے میں چھ مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے.

    تفصیلات کےمطابق روسی حکام کاکہنا ہے کہ چار مشتبہ دہشت گردوں کو سینٹ پیٹرز برگ کے ایک رہائشی علاقے میں ہلاک کیا گیا.

    حکام کا کہنا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں آپریشن جنوبی قفقاز سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا.

    *روس کی شام میں فضائی کارروائی،30افراد ہلاک

    اس آپریشن کے کچھ دیر بعد جنوبی قفقاز سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گردوں نے ماسکو کے قریب ٹریفک پولیس کے دواہلکاروں کو زخمی کر دیا اور اس کے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے.

    یاد رہے کہ روس جنوبی قفقاز کے علاقے میں عسکریت پسندوں سے ایک طویل اور تلخ جنگ لڑ رہا ہے.

    واضح رہے کہ روسی انٹیلیجنس ادارے ’ایف ایس بی‘ کے مطابق یہ آپریشن ان لوگوں کے لیے تھا جو بہت عرصے سے جنوبی قفقاز میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والے گروہوں کا حصہ تھے.

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    مظفرگڑھ : سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےچھ دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردگزشہ رات ملتان میں ہونے والے مقابلے میں فرارہوگئے تھے

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سی ٹی کی جانب سے ملتان کے علاقے نواب پُور میں کاروائی کی گئی، جس میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گرد مارگئے تھے.جبکہ چھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے.

    سی ٹی کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب جاری تھا، رات گئے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی گئی تو دہشت گردوں نے مظفر گڑھ کے قریب فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک دہشت گرد جس کی شناخت یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بنا.

    واضح رہے کہ گذشتہ رات سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد منیب رزاق عرف عبدالرحمان اور ذیشان عرف ابو دوجانہ سرگودھا میں بریگیڈئیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،جبکہ طیب عرف عبدالمتین پریڈ لائن راولپنڈی میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا.