Tag: چھ سو پچاس میگا واٹ

  • وفاق نے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا

    وفاق نے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا

    اسلام آباد: وفاق نے کے الیکٹرک کو نیشنل گریڈ سے چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا، زرائع وزارتِ پانی وبجلی کے مطابق گرمیوں میں ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آپشن موجود ہے۔

    وزارتِ پانی وبجلی زرائع کے مطابق معاہدے ختم ہونے کے بعد کراچی کوبجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔

    فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے پلانٹس چلانا چاہیئے، کے الیکٹرک کے پاس کراچی کی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔.

    دوسری جانب نپیر کے بعد این ٹی ڈی سی نے بھی کے الیکٹرک کو اپنے لئے بجلی کا انتظام کر نے کیلئے نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک اور وفاق کامعاہدہ چھبیس جنوری کو ختم ہوا تھا، نیشنل گریڈ سے کے الیکٹرک کو ساڑھے چھ سو میگاواٹ بجلی دی جاتی تھی۔

  • بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہوجائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی حب میں بجلی کا نیا بحران سر اٹھانے کو ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہو جائے گا۔

    اگر معاہدے میں توسیع نہ ہوئی تو کے الیکٹرک بجلی کی کمی کہاں سے پوری کرے گا؟ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تو کیا نصف کراچی اندھیرے میں ڈوب جائے گا؟اگر ایسا ہوا تومعیشت کا پہیہ کیسے چلے گا؟

    اس معاملے پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک میگا واٹ کی بھی کمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کے الیکٹرک بجلی مفت میں نہیں بلکہ دیگر صوبوں کی طرح پیسے دے کر خرید رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا براہ راست فرق ملک کی معیشت پر پڑےگا۔