Tag: چھ ملزمان گرفتار

  • رینجرز کے چھاپے : کراچی کے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے چھاپے : کراچی کے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کھارادر،ماڑی پور،میمن گوٹھ، اور گڈاپ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان عادل عرف لمبا، اویس عرف انو والا، دانش، میثم مہدی، جمشید اور شیخ عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • پولیس و رینجرزکی کارروائیاں، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس و رینجرزکی کارروائیاں، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد میں قانون کے رکھوالوں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر بھر سے لوٹ مار کے جرائم میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کرلئے گئے، گرفتارشدگان میں گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کردیا گیا۔ رینجرز نے کورنگی، ملیر،گلبرگ اور بلدیہ میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں، اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے تالہ توڑ گروپ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ایک ماہ پہلے اقبال مارکیٹ میں بارہ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کیا ہوا مال برآمد ہوگیا۔

    ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکو دھر لئے۔

    لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکرلیا، ملزمان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے بتا یا جارہا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت ارشد اور شارق کے نام سے ہوئی ہے۔ زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا،زبردستی فطرہ لینے والوں کورینجرز نے حراست میں لے لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کاسیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے،رینجرز نے زبردستی فطرہ لینے والے دوافراد کو بھی رینجرز نے حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور فطرہ کی پرچیاں برآمد ہوئیں.

    دوسری جانب ملیرسعودآبادمیں پولیس نےکارروائی کرکےدوملزمان گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا.

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی :قانون نافذ کرنے والے ادارے کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی،لیاری گینگ وار کے دو اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد گرفتار کرلیےگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے نوجوان کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا.

    پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیز بلوچ کے دو کارندوں کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    لیاقت آباد کے علاقےشریف آباد میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لیا اور تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    پی آئی بی میں پولیس کاروائی کے دوران مفرور منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس بر آمد کر لی،الفلا ح پولیس نےایک مفرور ملزم محمد فیصل کو بھی دھرلیا.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی جانب سے پولیس کو ہدایات کی گئی ہے کہ شہر کے امن وامان سمیت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

  • ٹارگٹ کلراورگینگ وارسمیت چھ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    ٹارگٹ کلراورگینگ وارسمیت چھ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    کراچی : مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلر اورگینگ وار سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کھارادر میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی نے دوران تفتیش 17 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جن میں گینگ وار کے کارندے اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ شامل ہے۔

    ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے عسکری ونگ کے عابد عرف چیئرمین کی ہدایت پر را کے تربیت یافتہ دہشت گردرشید احمد کو حیدرآباد میں اپنے گھر میں پناہ دی۔عدالت نے ملزم کو نوے روز کیلئے تحویل میں دیدیا۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ڈکیتوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمدکرلیا۔

    کھارا در پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کلفٹن کے علاقے میں پولیس نے گذشتہ سال لانڈھی تھانے پر حملے اور کریکر بم حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے فلیٹوں پر قبضہ کرکے انہیں فروخت کیا تھا۔

  • بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد

    ملتان : خانیوال پولیس نے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے بین الصوبائی گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ملتان میں پریس کا نفر نس کرتے ہو ئے آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ خا نیوال پو لیس نے مشکوک گاڑی کاتعاقب کرتے ہو ئے 6افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر بھاری مقدار میں غیر قا نو نی اسلحہ بر آمد کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ بھاری مقدار میں فراہم کرتے ہیں ۔

    گرفتارملزمان یوسف ،سعید،حا مد رضا،عاشق حسین،شبیر ،عابد کا تعلق لکی مروت ،خیبر پختونخواہ اور جنو بی پنجاب سے ہے ۔

    امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران 76 مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے وہیں آپریشن کیا جائے گا چاہے وہ مدرسہ ہو یا پھر کوئی اور جگہ۔

  • ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : ساؤتھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈکیتی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایدھی فاؤنڈیشن سے لوٹی گئی ڈھائی کروڑ مالیت کی رقم، پرائزبانڈ اور زیورات برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ایدھی فاونڈیشن ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم جمشید خان کو کوہاٹ سے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے گئے پرائز بانڈز بھی برآمدہوئے ہیں،

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم جمشید خان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان عمران اللہ خان ، محمد سلیم اورڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے

    دوران تفتیش ملزم محمد علی کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو کہ چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی دیکھے گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سات لاکھ ستائس ہزار کے پرائز بانڈز ،تیرہ لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی ،چوبیس طلائی چوڑیاں،چار انگوٹھیاں،ایک لاکٹ اور ایک کان کا جھمکا برآمد ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے پانچ کروڑ روپے میں سے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلئے ہیں مزید برآمدگی کیلئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایدھی فاؤنڈیشن میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔